الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
435. باب يستأذن على أخته
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 815 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح الادب المفرد: 815
الادب المفرد: 1057
حدیث نمبر: 815
815/1063 (صحيح الإسناد) عن عطاء قال: سألت ابن عباس، فقلت: أستأذن على أختي؟ فقال:"نعم". فأعدتُ، فقلتُ: أختان في حجري، وأنا أمونُهُما، وأنفق عليهما، أستأذن عليهما؟ قال:"نعم، أتحب أن تراهما عريانتين؟! ثم قرأ:?يا أيها الذين آمنوا ليستئذنكم الذين ملكت أيمانكم…? إلى:? ثلاث عورات لكم? [النور: 58] قال: فلم يؤمر هؤلاء بالإذن إلا في هذه العورات الثلاث". قال:? وإذا بلغ الأطفال منكم الحلم? [النور: 59] ، قال ابن عباس:"فالإذن واجب، [على الناس كلهم] ".
عطاء سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا میں اپنی بہن کے پاس جانے کے لیے اجازت لوں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے دوبارہ پوچھا اور کہا: میری دو بہنیں میری پرورش میں ہیں، میں ہی ان کی کفالت کرتا ہوں اور ان پر خرچ کرتا ہوں، کیا میں ان سے (بھی) اجازت لوں؟ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، کیا تم پسند کرتے ہو کہ انہیں برہنہ دیکھو؟!“ پھر یہ آیت پڑھی: «يا أيها الذين آمنوا ليستئذنكم الذين ملكت أيمانكم» ”اے ایمان والو! تمہارے غلام اور لونڈیاں تم سے اجازت لیا کریں“ سے لے کر «ثلاث عورات لكم» ”یہ تین وقت تمہارے پردے کے ہیں“ [النور: 58] تک، اور فرمایا: ”ان لوگوں کو صرف ان تین پردے کے اوقات میں اجازت لینے کا حکم دیا گیا ہے۔“ اور (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا: «وإذا بلغ الأطفال منكم الحلم» ”اور جب تمہارے بچے بلوغت کو پہنچ جائیں“ [النور: 59] ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تو اجازت لینا (سب) لوگوں پر واجب ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح الإسناد .»
«أخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 97/7» 0
«أخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 97/7» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
حدیث نمبر: 1057
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: ﴿لِيَسْتَأْذِنْكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [النور: 58] ، قَالَ: هِيَ لِلرِّجَالِ دُونَ النِّسَاءِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ارشادِ باری تعالیٰ: ”غلاموں کو چاہیے کہ اندر آنے کے لیے اجازت لیں۔“ یہ حکم مردوں کے لیے ہے عورتوں کے لیے نہیں۔ [الادب المفرد/كتاب الاستئذان/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا .» ورواه ابن جرير فى التفسير: 147/18 عن إبن عمر
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا