الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (حُكْمُ الحَاجِّ إِذَا أَحَلَّ بَعْدَ العُمْرَةِ)
حاجی کا عمرہ کر کے حلال ہونے کا حکم
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2560 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2560
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5256
حدیث نمبر: 2560
2560 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا قَالَتْ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَرْبَعٍ مَضَيْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ، أَوْ خَمْسٍ، فَدَخَلَ عَلَيَّ وَهُوَ غَضْبَانُ ، فَقُلْتُ: مَنْ أَغْضَبَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ النَّارَ، قَالَ: أَوَمَا شَعَرْتِ أَنِّي أَمَرْتُ النَّاسَ بِأَمْرٍ، فَإِذَا هُمْ يَتَرَدَّدُونَ، وَلَوْ أَنِّي اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْيَ مَعِي حَتَّى أَشْتَرِيَهُ، ثُمَّ أَحِلَّ كَمَا حَلُّوا. (رَوَاهُ مُسْلِمٌ) .
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چار یا پانچ ذوالحجہ کو مکہ پہنچے تھے، آپ میرے پاس تشریف لائے تو آپ غصے کی حالت میں تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ کو کس نے ناراض کیا ہے؟ اللہ اسے جہنم میں داخل فرمائے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ میں نے لوگوں کو ایک کام کا حکم دیا ہے جبکہ وہ تردد کا شکار ہیں۔ جس چیز کا مجھے اب پتا چلا ہے اگر اس کا مجھے پہلے پتا چل جاتا تو میں قربانی کا جانور اپنے ساتھ نہ لاتا حتی کہ میں اسے یہاں سے خرید لیتا، پھر میں بھی احرام کھول دیتا جیسے انہوں نے احرام کھولا ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2560]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1211/130)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 5256
«لو أني استقبلت من أمري ما استدبرت ما أهديت ولولا أن معي الهدي لأحللت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے پہلے سے وہ بات معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا، اور اگر میرے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں احرام کھول دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5256]
”اگر مجھے پہلے سے وہ بات معلوم ہوتی جو بعد میں معلوم ہوئی تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا، اور اگر میرے ساتھ قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں احرام کھول دیتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5256]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن جابر. حجة النبي صلى الله عليه وسلم ص 61.»
قال الشيخ الألباني: صحيح