الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (تَقْبِيلُ الحَجَرِ الأَسْوَدِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حجر اسود کا بوسہ لینا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 2566 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2566
السنن الكبرى للبيهقي: 9281
حدیث نمبر: 2566
2566 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَدِمَ مَكَّةَ أَتَى الْحَجَرَ فَاسْتَلَمَهُ، ثُمَّ مَشَى عَلَى يَمِينِهِ، فَرَمَلَ ثَلَاثًا، وَمَشَى أَرْبَعًا . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ تشریف لائے تو آپ حجر اسود کے پاس آئے، اسے بوسہ دیا، پھر آپ اپنی دائیں جانب چلے تو تین چکر تیز چل کر اور چار چکر عام رفتار سے چل کر لگائے۔ «رَوَاہُ مُسْلِمٌ» ”اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2566]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم، (150/ 1218)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم
حدیث نمبر: 9281
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ" أَنَّهُ رَآهُ بَدَأَ فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ أَخَذَ عَنْ يَمِينِهِ فَرَمَلَ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةً، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرِ اسود کا استلام کرنے سے آغاز کیا اور دائیں جانب چلنا شروع کیا، تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکر چل کر لگائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس آئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9281]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ شافعي 589»
الحكم على الحديث:
صحيح