الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (ٱلنِّسَاءُ ٱلْمُعْرِيَاتُ)
بےپردگی کرنے والی عورت
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4475 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4475
مسند احمد: 27041
الفتح الربانی: 928
حدیث نمبر: 4475
4475 - وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، قَالَ: قَدِمَ عَلَى عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - نِسْوَةٌ مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ. فَقَالَتْ: مَنْ أَيْنَ أَنْتُنَّ؟ قُلْنَ: مِنَ الشَّامِ قَالَتْ: فَلَعَلَّكُنَّ مِنَ الْكُورَةِ الَّتِي تَدْخُلُ نِسَاؤُهَا الْحَمَّامَاتِ؟ قُلْنَ: بَلَى. قَالَتْ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"لَا تَخْلَعُ امْرَأَةٌ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا هَتَكَتِ السِّتْرَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ رَبِّهَا". وَفِي رِوَايَةٍ:"فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا هَتَكَتْ سِتْرَهَا فِيمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.
ابو ملیح بیان کرتے ہیں کہ اہل حمص سے کچھ عورتیں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں، عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: تم کہاں سے ہو؟ انہوں نے بتایا: ملکِ شام سے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: شاید کہ تم اس علاقے سے ہو جہاں کی عورتیں حماموں میں جاتی ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”عورت اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کسی جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے تو اس نے اپنے اور رب کے درمیان حائل حجاب چاک کر دیا۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”اپنے گھر کے علاوہ، تو اس کے اور اللہ عزوجل کے مابین جو حجاب تھا وہ اس نے چاک کر دیا۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4475]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2803 وقال: حسن) و أبو داود (4010) [و ابن ماجه (3750) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 27041
حَدَّثَنَا هَارُونُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: وَقَالَ حَيْوَةُ , أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ أَنَّ يُحَنَّسَ أَبَا مُوسَى حَدَّثَهُ، أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَاءِ حَدَّثَتْهُ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهَا يَوْمًا، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ جِئْتِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ؟" , فَقَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنَ امْرَأَةٍ تَنْزِعُ ثِيَابَهَا، إِلَّا هَتَكَتْ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ سِتْرٍ" .
حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں حمام سے نکل رہی تھی کہ راستے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو گئی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اے ام درداء! ”کہاں سے آ رہی ہو؟“ عرض کیا: حمام سے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! جو عورت بھی اپنی ماں کے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، وہ اپنے اور رحمان کے درمیان حائل تمام پردے چاک کر دیتی ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27041]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 928
عَنْ يُحَنَّسَ أَبِي مُوسَى أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهَا يَوْمًا فَقَالَ: ( (مِنْ أَيْنَ جِئْتِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ؟) ) فَقَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَا مِنْ امْرَأَةٍ تَنْزِعُ ثِيَابَهَا إِلَّا هَتَكَتْ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ سِتْرٍ) )
سیدہ ام درداءؓ بیان کرتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس سے ملاقات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ام درداء! تم کہاں سے آ رہی ہو؟ انھوں نے کہا: جی حمام سے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: جو عورت (اپنے گھر کے علاوہ) کپڑے اتارتی ہے، وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے مابین پردے کو چاک کر دیتی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 24/ 652، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27041 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27581»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 24/ 652
حدیث نمبر: 20014
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّ دَرَّاجًا أَخْبَرَهُ، عَنِ السَّائِبِ أَنَّهُ، سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ نَزَعَتْ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا خَرَقَ اللهُ عَنْهَا سِتْرَهَا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی جگہ اپنے کپڑے اتارے، اللہ تعالیٰ اس کا پردہ چاک کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20014]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 314، حدیث 710»
حدیث نمبر: 21022
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ ، أَنَّ يُحَنَّسَ أَبَا مُوسَى ، حَدَّثَهُ: أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَاءِ : حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَهَا يَوْمًا فَقَالَ: " مِنْ أَيْنَ جِئْتِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ ؟ "، قَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَنْزِعُ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا هَتَكَتْ مَا بَيْنَهَا، وَبَيْنَ اللهِ مِنْ سِتْرٍ ".
سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے تو فرمایا: ”اے ام الدرداء! کہاں سے آ رہی ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: حمام سے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت بھی اپنے گھر کے سوا کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، اس نے اپنے اور اللہ کے درمیان پردہ چاک کر دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21022]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 255، حدیث 652»