الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (سَلَامُ وَاحِدٍ وَجَوَابُ وَاحِدٍ فِي الْجَمَاعَةِ كَافٍ)
جماعت میں ایک کا سلام اور ایک کا جواب کافی ہے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4648 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4648
السنن الكبرى للبيهقي: 17946
حدیث نمبر: 4648
4648 - وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: يُجْزِئُ عَنِ الْجَمَاعَةِ إِذَا مَرُّوا أَنْ يُسَلِّمَ أَحَدُهُمْ ، وَيُجْزِئُ عَنِ الْجُلُوسِ أَنْ يَرُدَّ أَحَدُهُمْ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ"مَرْفُوعًا. وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ، وَقَالَ: رَفَعَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ شَيْخُ أَبِي دَاوُدَ.
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جب لوگوں کی جماعت کا گزر ہو تو ان کی طرف سے ایک آدمی کا سلام کرنا کافی ہے اور جو بیٹھے ہوئے ہیں ان کی طرف سے ایک آدمی کا جواب دینا کافی ہے۔“ بیہقی نے شعب الایمان میں اسے مرفوع روایت کیا ہے اور ابوداؤد نے اس حدیث کو روایت کرنے کے بعد کہا کہ حسن بن علی نے اسے مرفوع روایت کیا ہے اور وہ ابوداؤد کے استاد ہیں۔ حسن، «رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعْبِ الْإِيمَانِ وَأَبُو دَاوُدَ» ”اسے بیہقی نے شعب الایمان میں اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه البيھقي في شعب الإيمان (8922) و أبو داود (5210)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 17946
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، ثنا مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَفَعَهُ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ:" يُجْزِي عَنِ الْجَمَاعَةِ إِذَا مَرُّوا أَنْ يُسَلِّمَ أَحَدُهُمْ، وَيُجْزِي عَنِ الْجُلُوسِ أَنْ يَرُدَّ أَحَدُهُمْ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جبکہ امام ابو داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (ان کے استاد) حسن بن علی نے اسے مرفوعاً (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے طور پر) بیان کیا ہے کہ ”جماعت کی طرف سے ایک آدمی کا سلام کہنا کافی ہے اور بیٹھنے والوں میں سے بھی ایک کا جواب کافی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17946]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف