🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَلَامُ الشُّعَرَاءِ قَدْ يَكُونُ صَادِقًا)
شعراء کا کلام سچا بھی ہوتا ہے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4786 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 4786
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9850
المعجم الکبیر للطبرانی: 8284
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4786
4786 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَهَا الشَّاعِرُ كَلِمَةُ لَبِيدٍ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ درست بات جو کسی شاعر نے کہی وہ لبید شاعر کی یہ بات ہے: «أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ» ”سن لو! اللہ کے سوا ہر چیز فانی ہے۔““ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4786]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6147) و مسلم (2256/3)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9850
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ فِي تَسْمِيَةِ الَّذِينَ خَرَجُوا إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ الْمَرَّةَ الْأُولَى قَبْلَ خُرُوجِ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ: الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ، وَسَهْلُ بْنُ بَيْضَاءَ، وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، وَمُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَأَبُو حُذَيْفَةَ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، وَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأَبُو سَبْرَةَ بْنُ أَبِي رُهْمٍ، وَمَعَهُ أُمُّ كُلْثُومَ بِنْتُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الْأَسَدِ، وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أُمُّ سَلَمَةَ.
قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَهَبُوا الْمَرَّةَ الْأُولَى قَبْلَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَصْحَابِهِ حِينَ أَنْزَلَ اللَّهُ السُّورَةَ الَّتِي يَذْكُرُ فِيهَا وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ مِنْ قُرَيْشٍ: لَوْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ يَذْكُرُ آلِهَتَنَا بِخَيْرٍ أَقْرَرْنَاهُ وَأَصْحَابَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَذْكُرُ أَحَدًا مِمَّنْ خَالَفَ دِينَهُ مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى بِمِثْلِ الَّذِي يَذْكُرُ بِهِ آلِهَتَنَا مِنَ الشَّرِّ وَالشَّتْمِ، فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ السُّورَةَ الَّذِي يَذْكُرُ فِيهَا وَالنَّجْمِ، وَقَرَأَ: أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّى وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِيهَا عِنْدَ ذَلِكَ ذِكْرَ الطَّوَاغِيتِ، فَقَالَ: وَإِنَّهُنَّ مِنَ الْعَرَانِيقِ الْعُلَا، وَإِنَّ شَفَاعَتَهُمْ لَتُرْتَجَى، وَذَلِكَ مِنْ سَجْعِ الشَّيْطَانِ وَفِتْنَتِهِ، فَوَقَعَتْ هَاتَانِ الْكَلِمَتَانِ فِي قَلْبِ كُلِّ مُشْرِكٍ، وَذَلَّتْ بِهَا أَلْسِنَتُهُمْ، وَاسْتَبْشَرُوا بِهَا، وَقَالُوا: إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ رَجَعَ إِلَى دِينِهِ الْأَوَّلِ، وَدِينِ قَوْمِهِ.
فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ السُّورَةِ الَّتِي فِيهَا النَّجْمُ سَجَدَ، وَسَجَدَ مَعَهُ كُلُّ مَنْ حَضَرَهُ مِنْ مُسْلِمٍ وَمُشْرِكٍ، غَيْرَ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْمُغِيرَةِ كَانَ رَجُلًا كَبِيرًا فَرَفَعَ مِلْءَ كَفِّهِ تُرَابًا فَسَجَدَ عَلَيْهِ، فَعَجِبَ الْفَرِيقَانِ كِلَاهُمَا مِنْ جَمَاعَتِهِمْ فِي السُّجُودِ لِسُجُودِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَّا الْمُسْلِمُونَ فَعَجِبُوا مِنْ سُجُودِ الْمُشْرِكِينَ مِنْ غَيْرِ إِيمَانٍ وَلَا يَقِينٍ، وَلَمْ يَكُنِ الْمُسْلِمُونَ سَمِعُوا الَّذِي أَلْقَى الشَّيْطَانُ عَلَى أَلْسِنَةِ الْمُشْرِكِينَ. وَأَمَّا الْمُشْرِكُونَ فَاطْمَأَنَّتْ أَنْفُسُهُمْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ لَمَّا سَمِعُوا الَّذِي أَلْقَى الشَّيْطَانُ في أُمْنِيَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَدَّثَهُمُ الشَّيْطَانُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ قَرَأَهَا فِي السَّجْدَةِ، فَسَجَدُوا لِتَعْظِيمِ آلِهَتِهِمْ، فَفَشَتْ تِلْكَ الْكَلِمَةُ فِي النَّاسِ وَأَظْهَرَهَا الشَّيْطَانُ حَتَّى بَلَغَتِ الْحَبَشَةُ، فَلَمَّا سَمِعَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَمَنْ كَانَ مَعَهُمْ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنَّ النَّاسَ قَدْ أَسْلَمُوا، وَصَارُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَلَغَهُمْ سُجُودُ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَلَى التُّرَابِ عَلَى كَفِّهِ، أَقْبَلُوا سِرَاعًا فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا أَمْسَى أَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَشَكَا إِلَيْهِ، فَأَمَرَهُ فَقَرَأَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا بَلَغَهَا تَبَرَّأَ مِنْهَا جِبْرِيلُ قَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ مِنْ هَاتَيْنِ، مَا أَنْزَلَهُمَا رَبِّي، وَلَا أَمَرَنِي بِهِمَا رَبُّكَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَقَّ عَلَيْهِ وَقَالَ: أَطَعْتُ الشَّيْطَانَ، وَتَكَلَّمْتُ بِكَلَامِهِ، وَشَرَكَنِي فِي أَمْرِ اللَّهِ. فَنَسَخَ اللَّهُ مَا أَلْقَى الشَّيْطَانُ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ: وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلَا نَبِيٍّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّهُ آيَاتِهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ. لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ.
فَلَمَّا بَرَّأَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ سَجْعِ الشَّيْطَانِ وَفِتْنَتِهِ انْقَلَبَ الْمُشْرِكُونَ بِضَلَالِهِمْ وَعَدَاوَتِهِمْ، وَبَلَغَ الْمُسْلِمُونَ مِمَّنْ كَانَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَقَدْ شَارَفُوا مَكَّةَ فَلَمْ يَسْتَطِيعُوا الرُّجُوعَ مِنْ شِدَّةِ الْبَلَاءِ الَّذِي أَصَابَهُمْ وَالْجُوعِ وَالْخَوْفِ وَخَافُوا أَنْ يَدْخُلُوا مَكَّةَ فَيُبْطَشَ بِهِمْ فَلَمْ يَدْخُلْ رَجُلٌ مِنْهُمْ إِلَّا بِجِوَارٍ، فَأَجَارَ الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ، فَلَمَّا أَبْصَرَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ الَّذِي يَلْقَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابَهُ مِنَ الْبَلَاءِ، وَعُذِّبَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بِالنَّارِ وَبِالسِّيَاطِ، وَعُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ مُعَافًى لَا يَعْرِضُ لَهُ، رَجَعَ إِلَى نَفْسِهِ فَاسْتَحَبَّ الْبَلَاءَ عَلَى الْعَافِيَةِ، وَقَالَ: أَمَّا مَنْ كَانَ فِي عَهْدِ اللَّهِ وَذِمَّتِهِ، وَذِمَّةِ رَسُولِهِ الَّذِي اخْتَارَ لِأَوْلِيَائِهِ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ، وَمَنْ دَخَلَ فِيهِ فَهُوَ خَائِفٌ مُبْتَلًى بِالشِّدَّةِ وَالْكَرْبِ، عَمِدَ إِلَى الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عَمِّ، أَجَرْتَنِي فَأَحْسَنْتَ جِوَارِي، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تُخْرِجَنِي إِلَى عَشِيرَتِكَ، فَتَبْرَأَ مِنِّي بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ. فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: ابْنَ أَخِي لَعَلَّ أَحَدًا آذَاكَ أَوْ شَتَمَكَ وَأَنْتَ فِي ذِمَّتِي، فَأَنْتَ تُرِيدُ مَنْ هُوَ أَمْنَعُ لَكَ مِنِّي، فَأَنَا أَكْفِيكَ ذَلِكَ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ مَا بِي ذَلِكَ، وَمَا اعْتَرَضَ لِي مِنْ أَحَدٍ، فَلَمَّا أَبَى عُثْمَانُ إِلَّا أَنْ يَتَبَرَّأَ مِنْهُ الْوَلِيدُ أَخْرَجَهُ إِلَى الْمَسْجِدِ، وَقُرَيْشٌ فِيهِ كَأَحْفَلِ مَا كَانُوا، وَلَبِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الشَّاعِرُ يُنْشِدُهُمْ، فَأَخَذَ الْوَلِيدُ بِيَدِ عُثْمَانَ فَأَتَى بِهِ قُرَيْشًا، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا غَلَبَنِي وَحَمَلَنِي عَلَى أَنْ أَنْزِلَ إِلَيْهِ عَنْ جِوَارِي، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي بَرِيءٌ فَجَلَسَا مَعَ الْقَوْمِ، وَأَخَذَ لَبِيدٌ يُنْشِدُهُمْ فَقَالَ:
أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ. فَقَالَ عُثْمَانُ: صَدَقْتَ. ثُمَّ إِنْ لَبِيدًا أَنْشَدَهُمْ تَمَامَ الْبَيْتِ، فَقَالَ:
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلُ. فَقَالَ: كَذَبْتَ. فَسَكَتَ الْقَوْمُ وَلَمْ يَدْرُوا مَا أَرَادَ بِكَلِمَتِهِ، ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّانِيَةَ، وَأَمَرَ بِذَلِكَ، فَلَمَّا قَالَهَا قَالَ مِثْلَ كَلِمَتِهِ الْأُولَى وَالْأُخْرَى، صَدَقْتَ مَرَّةً وَكَذَبْتَ مَرَّةً، وَإِنَّمَا يُصَدِّقُهُ إِذَا ذَكَرَ كُلَّ شَيْءٍ يَفْنَى، وَإِذَا قَالَ: كُلُّ نَعِيمٍ ذَاهِبٌ كَذَّبَهُ عِنْدَ ذَلِكَ ؛ إِنَّ نَعِيمَ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَا يَزُولُ، نَزَعَ عِنْدَ ذَلِكَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَلَطَمَ عَيْنَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ، فَاخْضَرَّتْ مَكَانَهَا، فَقَالَ الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَأَصْحَابُهُ: قَدْ كُنْتَ فِي ذِمَّةٍ مَانِعَةٍ مَمْنُوعَةٍ فَخَرَجْتَ مِنْهَا إِلَى هَذَا، فَكُنْتَ عَمَّا لَقِيتَ غَنِيًّا، ثُمَّ ضَحِكُوا، فَقَالَ عُثْمَانُ: بَلْ كُنْتُ إِلَى هَذَا الَّذِي لَقِيتُ مِنْكُمْ فَقِيرًا، وَعَيْنِي الَّتِي لَمْ تُلْطَمْ إِلَى مِثْلِ هَذَا الَّذِي لَقِيتُ، صَاحِبَتُهَا فَقِيرَةٌ لِي فِيمَنْ هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكُمْ أُسْوَةً، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: إِنْ شِئْتَ أَجَرْتُكَ الثَّانِيَةَ. قَالَ: لَا أَرَبَ لِي فِي جِوَارِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ أَيْضًا.
عروہ بن زبیر، اُن لوگوں کے نام بیان کرتے ہیں: جو حبشہ کی سرزمین کی طرف پہلی مرتبہ نکلے تھے، یہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے جانے سے پہلے کی بات ہے (اور اُن کے نام یہ ہیں:) سیدنا زبیر بن عوام، رضی اللہ عنہ سیدنا سہل بن بیضاء، رضی اللہ عنہ سیدنا عامر بن ربیعہ، رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا عثمان بن غنی رضی اللہ عنہ، ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ہیں، سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ، سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو عبدالدار سے ہے، سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا تھیں، جنہوں نے حبشہ کی سرزمین پر ان کے صاحبزادے محمد بن ابوحذیفہ کو جنم دیا تھا، سیدنا ابوسبرہ بن ابورہم رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ سیدہ ام کلثوم بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا تھیں، سیدنا ابوسلمہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ جو لوگ سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے پہلے، پہلی مرتبہ میں حبشہ گئے تھے، یہ لوگ واپس آ گئے، یہ اس وقت کی بات ہے، جب اللہ تعالیٰ نے وہ آیت نازل کی جس میں یہ ذکر ہے: ”اور ستارے کی قسم ہے! جب وہ نیچے کی طرف آتا ہے“۔ تو مشرکین جن کا تعلق قریش سے تھا، انہوں نے یہ کہا: اگر یہ صاحب ہمارے معبودوں کا ذکر بھلائی کے ساتھ کریں، تو ہم انہیں اور ان کے ساتھیوں کو رہنے دیں گے، کیونکہ یہ اپنے برخلاف دین رکھنے والے اور کسی بھی دین، یعنی یہودیوں یا عیسائیوں کا ذکر اس طرح نہیں کرتے ہیں، جس طرح یہ برائی اور برا کہنے کے ہمراہ، ہمارے معبودوں کا ذکر کرتے ہیں، جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی، جس میں اس کا ذکر ہے کہ ستارے کی قسم ہے کہ جب وہ نیچے آیا، اس میں یہ آیت تلاوت کی: ”کیا تم نے لات اور عزیٰ کو دیکھا؟ اور تیسری ایک اور (دیوی) منات کو“، تو اس موقع پر شیطان نے اس میں ان بتوں کا ذکر ڈال دیا اور یہ کہا: یہ بلند مرتبہ غرانیق ہیں اور ان کی شفاعت کی امید کی جاتی ہے، یہ شیطان کے بنائے ہوئے کلمات اور اس کی آزمائش تھی، یہ دونوں کلمات ہر مشرک کے دل میں بیٹھ گئے، ان کی زبانیں ان پر رواں ہو گئیں، وہ ان پر خوش ہوئے اور کہنے لگے: محمد اپنے پہلے دین اور اپنی قوم کے دین کی طرف لوٹ آئے ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت کے آخر تک پہنچے، جس میں ستارے کا ذکر ہے، تو آپ نے سجدہ کیا اور آپ کے ساتھ وہاں موجود ہر مسلمان اور مشرک نے سجدہ کیا، البتہ ولید بن مغیرہ ایک بوڑھا شخص تھا، اس نے مٹھی بھر مٹی اٹھائی اور اس پر سجدہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدے کی وجہ سے سب کے اکٹھے سجدہ کرنے پر دونوں گروہوں کو حیرت ہوئی، مسلمانوں کو اس بات پر حیرت ہوئی کہ مشرکین نے ایمان اور یقین کے بغیر سجدہ کیا ہے، مسلمانوں نے وہ بات نہیں سنی تھی جو شیطان نے مشرکین کی زبانوں پر ڈالی تھی، جبکہ مشرکین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کی طرف سے مطمئن ہو گئے، جب انہوں نے وہ بات سنی جو شیطان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت میں ڈال دی تھی، اور شیطان نے انہیں یہ بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے والی سورت میں یہ کلمات پڑھے ہیں، تو انہوں نے اپنے معبودوں کی تعظیم کے لئے سجدہ کیا، یہ بات لوگوں میں پھیل گئی اور شیطان نے اسے مشہور کر دیا، یہاں تک کہ یہ حبشہ تک پہنچ گئی، جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھ موجود اہل مکہ نے یہ سنا کہ لوگ مسلمان ہو گئے ہیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو گئے ہیں، اور انہیں ولید بن مغیرہ کے اپنی ہتھیلی پر مٹی رکھ کر سجدہ کرنے کی اطلاع ملی، تو وہ جلدی جلدی واپس روانہ ہوئے، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت گراں گزری، جب شام ہوئی تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے، آپ نے ان سے اس بات کا شکوہ کیا، انہوں نے آپ سے تلاوت کرنے کو کہا، تو آپ نے ان کے سامنے تلاوت کی، جب آپ ان کلمات تک پہنچے تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا: میں ان دونوں کلمات سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، میرے پروردگار نے انہیں نازل نہیں کیا اور نہ ہی آپ کے پروردگار نے مجھے ان کا حکم دیا ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو یہ بات آپ پر گراں گزری اور آپ نے فرمایا: میں نے شیطان کی بات مان لی اور اس کا کلام بول دیا اور اس نے اللہ کے معاملے میں مجھے شریک کر لیا، تو اللہ تعالیٰ نے شیطان کے ڈالے ہوئے کلمات کو منسوخ کر دیا اور آپ پر یہ آیات نازل کیں: ”اور ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول یا نبی بھیجا، جب اس نے کوئی آرزو کی تو شیطان نے اس کی آرزو میں کچھ ڈال دیا، پھر اللہ تعالیٰ شیطان کے ڈالے ہوئے کو مٹا دیتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ اپنی آیات کو پختہ کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے، تاکہ وہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ان لوگوں کے لئے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں، اور بے شک ظالم لوگ دور کی مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں“۔ جب اللہ تعالیٰ نے شیطان کے بنائے ہوئے کلمات اور اس کی آزمائش سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو لاتعلق کر دیا، تو مشرکین اپنی گمراہی اور عداوت کی طرف لوٹ گئے، جو مسلمان حبشہ کی سرزمین پر رہتے تھے، انہیں اس وقت اس بات کی اطلاع ملی، جب وہ مکہ کے قریب پہنچ چکے تھے اور وہ مشکلات کی وجہ سے واپس جانے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے، کیونکہ انہیں بھوک اور خوف لاحق تھا، لیکن انہیں یہ بھی اندیشہ تھا کہ اگر وہ مکہ میں داخل ہو گئے، تو ان کے ساتھ زیادتیاں ہوں گی، تو ان میں سے ہر ایک فرد کسی کی پناہ لے کر مکہ میں آیا، ولید بن مغیرہ نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو پناہ دے دی، جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور آپ کے ساتھیوں کو آگ کے ذریعے اور کوڑوں کے ذریعے تکلیف دی جاتی ہے، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خود عافیت میں رہ رہے تھے، ان کے ساتھ یہ صورت حال نہیں تھی، انہوں نے غور کیا اور عافیت کے مقابلے میں آزمائش کو پسند کیا اور یہ کہا: جو شخص اللہ تعالیٰ کے عہد اور اس کے ذمہ میں ہو، اور اس کے رسول کے ذمہ میں ہو، جسے وہ اہل اسلام میں سے اپنے ساتھیوں کے لئے اختیا کر لے، اور جو شخص اس میں داخل ہو جائے وہ خوف زدہ ہو، شدت اور پریشانی میں مبتلاء ہو، تو وہ ولید بن مغیرہ کے پاس گئے اور بولے: اے چچازاد! تم نے مجھے پناہ دی تھی، تم نے اچھے طریقے سے پناہ دی تھی، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے ساتھ لے کر اپنے خاندان کے پاس جاؤ اور ان کے درمیان مجھ سے لاتعلقی کا اظہار کر دو! ولید نے ان سے کہا: اے میرے بھتیجے! شاید تمہیں کسی نے اذیت پہنچائی ہے، یا تمہیں برا کہا: ہے، جبکہ تم میرے ذمہ میں ہو اور تم یہ چاہتے کہ تم اس شخص کے پاس چلے جاؤ، جو مجھ سے زیادہ اچھی پناہ دے سکتا ہے، لیکن میں اس صورت حال میں تمہارے لئے کفایت کر جاؤں گا، سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! ایسی کوئی بات نہیں ہے، کوئی میرے در پے نہیں ہوا۔ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس بات پر اصرار کیا کہ ولید اُن سے لاتعلقی کا اظہار کرے، تو وہ انہیں ساتھ لے کر مسجد میں آیا، قریش وہاں زیادہ تعداد میں موجود تھے، لبید بن ربیعہ، جو شاعر ہے، وہ انہیں شعر سنا رہا تھا، ولید نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا، وہ انہیں لے کر قریش کے پاس آیا اور بولا: یہ شخص مجھ پر غالب آ گیا ہے اور اس نے مجھے اس بات پر مجبور کیا ہے کہ میں اس کی پناہ واپس لے لوں، میں تم لوگوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں اس سے لاتعلق ہوں، پھر وہ ان لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئے، لبید نے انہیں شعر سنانے شروع کیے اور یہ مصرعہ پڑھا: خبردار! اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہر چیز باطل ہے“۔ تو سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے، پھر لبید نے دوسرا مصرعہ پڑھا اور یہ کہا: ”ہر نعمت لازمی طور پر زائل (یعنی ختم) ہو جائے گی“۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے غلط کہا: ہے، لوگ خاموش ہو گئے، انہیں سمجھ نہیں آئی کہ اس کلمہ کے ذریعے کیا مراد لیا ہے؟ پھر اس نے دوسری مرتبہ اس کو دُہرایا، تو انہوں نے اس کے مطابق بات کی، جب اس نے وہ مصرعہ پڑھا، تو انہوں نے یہی بات کہی جو پہلے اور دوسرے مصرعہ کی دفعہ کہی تھی، کہ ایک مرتبہ یہ کہا: کہ تم نے سچ کہا: ہے اور ایک مرتبہ یہ کہا: کہ تم نے غلط کہا: ہے، تو انہوں نے اُس کی اس بات کی تصدیق کی کہ ہر چیز فنا ہو جائے گی، تو جب اس نے یہ کہا: کہ ہر نعمت بھی ختم ہو جائے گی،، تو اس وقت انہوں نے اس کی بات کو جھٹلا دیا کہ اہل جنت کی نعمتیں تو کبھی زائل نہیں ہوں گی، اس وقت قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اٹھا اور اس نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو تھپڑ مارا، جس کی وجہ سے وہ جگہ نیلی پڑ گئی، ولید بن مغیرہ اور ان کے ساتھیوں نے کہا: تم ایک ایسی پناہ میں تھے، جو رکاوٹ بننے والی تھی اور بچانے والی تھی اور تم اس صورت حال سے نکل کر اس صورت حال میں آ گئے ہو کہ تمہیں جس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے نہیں بچ پائے، پھر وہ لوگ ہنس پڑے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بلکہ میں نے جس صورت حال کا سامنا کیا ہے، میں اسی میں خوش ہوں اور میری وہ آنکھ جس پر ابھی تھپڑ نہیں لگا، وہ اس آنکھ کی بہ نسبت فقیر ہے، جس پر تھپڑ لگا ہے، مجھے اس ہستی میں نمونہ میسر ہے جو مجھے تم لوگوں سے زیادہ محبوب ہے، اس پر ولید نے ان سے کہا: اگر تم چاہو تو میں دوبارہ تمہیں پناہ دے دیتا ہوں، انہوں نے فرمایا: مجھے تمہاری پناہ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے، اسی طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند میں بھی ابن لہیعہ نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9850]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8316)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8284
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، قَالَ: وَتَسْمِيَةُ الَّذِينَ خَرَجُوا إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ الْمَرَّةَ الْأُولَى قَبْلَ خُرُوجِ جَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ: عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، وَأَبُو حُذَيْفَةَ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، وَوَلَدَتْ لَهُ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ، وَمُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ أَخُو بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَعَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الْأَسَدِ، وَامْرَأَتُهُ أُمُّ سَلَمَةَ ، وَأَبُو سَبْرَةَ بْنُ أَبِي رُهْمٍ وَمَعَهُ أُمُّ كُلْثُومِ بِنْتُ سُهَيْلِ بْنِ عَمْرٍو ، وَسُهَيْلُ بْنُ بَيْضَاءَ .
قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ ذَهَبُوا الْمَرَّةَ الْأُولَى قَبْلَ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَأَصْحَابِهِ حِينَ أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ السُّورَةَ الَّتِي يَذْكُرُ فِيهَا: وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى، وَقَالَ الْمُشْرِكُونَ مِنْ قُرَيْشٍ: لَوْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ يَذْكُرُ آلِهَتَنَا بِخَيْرٍ أَقْرَرْنَاهُ وَأَصْحَابَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَذْكُرُ أَحَدًا مِمَّنْ خَالَفَ دِينَهُ مِنَ الْيَهُودِ، وَالنَّصَارَى، بِمِثْلِ الَّذِي يَذْكُرُ بِهِ آلِهَتَنَا مِنَ الشَّتْمِ وَالشَّرِّ، فَلَمَّا أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ السُّورَةَ الَّتِي يَذْكُرُ فِيهَا: وَالنَّجْمِ، وَقَرَأَ: أَفَرَأَيْتُمُ اللاتَ وَالْعُزَّى وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الأُخْرَى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِيهَا عِنْدَ ذَلِكَ ذِكْرَ الطَّوَاغِيتِ فَقَالَ: " وَإِنَّهُنَّ لِمَنَ الْغَرَانِيقِ الْعُلَى، وَإِنَّ شَفَاعَتَهُمْ لَتُرْتَجَى "، وَذَلِكَ مِنْ سَجْعِ الشَّيْطَانِ وَفِتْنَتِهِ، فَوَقَعَتْ هَاتَانِ الْكَلِمَتَانِ فِي قَلْبِ كُلِّ مُشْرِكٍ، وَذَلَّتْ بِهَا أَلْسِنَتُهُمْ وَاسْتَبْشَرُوا بِهَا، وَقَالُوا: إِنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ رَجَعَ إِلَى دِينِهِ الْأَوَّلِ وَدِينِ قَوْمِهِ، فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ السُّورَةِ الَّتِي فِيهَا النَّجْمُ، سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَهُ كُلُّ مَنْ حَضَرَ مِنْ مُسْلِمٍ وَمُشْرِكٍ، غَيْرَ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ الْمُغِيرَةِ - كَانَ رَجُلًا كَبِيرًا - فَرَفَعَ عَلَى كَفِّهِ تُرَابًا فَسَجَدَ عَلَيْهِ، فَعَجِبَ الْفَرِيقَانِ كِلَاهُمَا مِنْ جَمَاعَتِهِمْ فِي السُّجُودِ، لِسُجُودِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا الْمُسْلِمُونَ فَعَجِبُوا مِنْ سُجُودِ الْمُشْرِكِينَ عَلَى غَيْرِ إِيمَانٍ وَلَا يَقِينٍ، وَلَمْ يَكُنِ الْمُسْلِمُونَ سَمِعُوا الَّذِي أَلْقَى الشَّيْطَانُ عَلَى أَلْسِنَةِ الْمُشْرِكِينَ، وَأَمَّا الْمُشْرِكُونَ فَاطْمَأَنَّتْ أَنْفُسُهُمْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ لَمَّا سَمِعُوا الَّذِي أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَحَدَّثَهُمُ الشَّيْطَانُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ قَرَأَهَا فِي السَّجْدَةِ فَسَجَدُوا لِتَعْظِيمِ آلِهَتِهِمْ، فَفَشَتْ تِلْكَ الْكَلِمَةُ فِي النَّاسِ، وَأَظْهَرَهَا الشَّيْطَانُ حَتَّى بَلَغَتِ الْحَبَشَةَ، فَلَمَّا سَمِعَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ وَمَنْ كَانَ مَعَهُمْ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنَّ النَّاسَ قَدْ أَسْلَمُوا وَصَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبَلَغَهُمْ سُجُودُ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَلَى التُّرَابِ عَلَى كَفَّيْهِ أَقْبَلُوا سِرَاعًا، وَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَمْسَى أَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَشَكَا إِلَيْهِ، فَأَمَرَهُ فَقَرَأَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا بَلَغَهَا تَبَرَّأَ مِنْهَا جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَقَالَ: مَعَاذَ اللهِ مِنْ هَاتَيْنِ، مَا أَنْزَلَهُمَا رَبِّي وَلَا أَمَرَنِي بِهِمَا رَبُّكَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَقَّ عَلَيْهِ، وَقَالَ: أَطَعْتُ الشَّيْطَانَ وَتَكَلَّمْتُ بِكَلَامِهِ وَشَرَكَنِي فِي أَمْرِ اللهِ " فَنَسَخَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مَا أَلْقَى الشَّيْطَانُ، وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ: وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَلا نَبِيٍّ إِلا إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَانُ فِي أُمْنِيَّتِهِ فَيَنْسَخُ اللهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ آيَاتِهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ لِيَجْعَلَ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ فِتْنَةً لِلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ وَإِنَّ الظَّالِمِينَ لَفِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ، فَلَمَّا بَرَّأَهُ اللهُ مِنْ سَجْعِ الشَّيْطَانِ وَفِتْنَتِهِ، انْقَلَبَ الْمُشْرِكُونَ بَضَلَالِهِمْ وَعَدَاوَتِهِمْ، وَبَلَغَ الْمُسْلِمِينَ مِمَّنْ كَانَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ وَقَدْ شَارَفُوا مَكَّةَ، فَلَمْ يَسْتَطِيعُوا الرُّجُوعَ مِنْ شِدَّةِ الْبَلَاءِ الَّذِي أَصَابَهُمْ وَالْجُوعِ وَالْخَوْفِ، خَافُوا أَنْ يَدْخُلُوا مَكَّةَ فَيُبْطَشَ بِهِمْ، فَلَمْ يَدْخُلْ رَجُلٌ مِنْهُمْ إِلَّا بِجِوَارٍ، وَأَجَارَ الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ ، فَلَمَّا أَبْصَرَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ الَّذِي لَقِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مِنَ الْبَلَاءِ، وَعُذِّبَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ بِالنَّارِ وَبِالسِّيَاطِ، وَعُثْمَانُ مُعَافًى لَا يُعْرَضُ لَهُ رَجَعَ إِلَى نَفْسِهِ، فَاسْتَحَبَّ الْبَلَاءَ عَلَى الْعَافِيَةِ، وَقَالَ: أَمَّا مَنْ كَانَ فِي عَهْدِ اللهِ وَذِمَّتِهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ الَّذِي اخْتَارَ لِأَوْلِيَائِهِ مِنْ أَهْلِ الْإِسْلَامِ، وَمَنْ دَخَلَ فِيهِ فَهُوَ خَائِفٌ مُبْتَلًى بِالشِّدَّةِ وَالْكَرْبِ، عَمَدَ إِلَى الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ فَقَالَ: يَا ابْنَ عَمِّ، قَدْ أَجَرْتَنِي فَأَحْسَنْتَ جِوَارِي، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تُخْرِجَنِي إِلَى عَشِيرَتِكَ فَتَبْرَأَ مِنِّي بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: ابْنَ أَخِي، لَعَلَّ أَحَدًا آذَاكَ وَشَتَمَكَ وَأَنْتَ فِي ذِمَّتِي، فَأَنْتَ تُرِيدُ مَنْ هُوَ أَمْنَعُ لَكَ مِنِّي، فَأَكْفِيكَ ذَلِكَ، قَالَ: لَا وَاللهِ مَا بِي ذَلِكَ، وَمَا اعْتَرَضَ لِي مِنْ أَحَدٍ، فَلَمَّا أَبَى عُثْمَانُ إِلَّا أَنْ يَتَبَرَّأَ مِنْهُ الْوَلِيدُ أَخْرَجَهُ إِلَى الْمَسْجِدِ وَقُرَيْشٌ فِيهِ كَأَحْفَلِ مَا كَانُوا، وَلَبِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الشَّاعِرُ يُنْشِدُهُمْ، فَأَخَذَ الْوَلِيدُ بِيَدِ عُثْمَانَ فَأَتَى بِهِ قُرَيْشًا، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا غَلَبَنِي وَحَمَلَنِي عَلَى أَنْ أَبْرَأَ إِلَيْهِ مِنْ جِوَارِي، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي مِنْهُ بَرِيءٌ، فَجَلَسَا مَعَ الْقَوْمِ، وَأَخَذَ لَبِيدُ يُنْشِدُهُمْ، فَقَالَ:
أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللهَ بَاطِلُ فَقَالَ عُثْمَانُ : صَدَقْتَ، ثُمَّ إِنَّ لَبِيدًا أَنْشَدَهُمْ تَمَامَ الْبَيْتِ:
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلُ، فَقَالَ: كَذَبْتَ، فَأُسْكِتَ الْقَوْمُ وَلَمْ يَدْرُوا مَا أَرَادَ بِكَلِمَتِهِ، ثُمَّ أَعَادَهَا الثَّانِيَةَ وَأَمَرَ بِذَلِكَ، فَلَمَّا قَالَهَا قَالَ مِثْلَ كَلِمَتِهِ الْأُولَى وَالْآخِرَةِ، صَدَّقَهُ مَرَّةً، وَكَذَّبَهُ مَرَّةً، وَإِنَّمَا يُصَدِّقُهُ إِذَا ذَكَرَ كُلَّ شَيْءٍ يَفْنَى، وَإِذَا قَالَ: كُلُّ نَعِيمٍ ذَاهِبٌ كَذَّبَهُ عِنْدَ ذَلِكَ، إِنَّ نَعِيمَ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَا يَزُولُ، نَزَعَ عِنْدَ ذَلِكَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَلَطَمَ عَيْنَ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ فَاخْضَرَّتْ مَكَانَهَا، فَقَالَ الْوَلِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَأَصْحَابُهُ: قَدْ كُنْتَ فِي ذِمَّةٍ مَانِعَةٍ مَمْنُوعَةٍ، فَخَرَجْتَ مِنْهَا إِلَى هَذَا، وَكُنْتَ عَمَّا لَقِيتَ غَنِيًّا، ثُمَّ ضَحِكُوا، فَقَالَ عُثْمَانُ : بَلْ كُنْتُ إِلَى هَذَا الَّذِي لَقِيتُ مِنْكُمْ فَقِيرًا، وَعَيْنِي الَّتِي لَمْ تُلْطَمْ إِلَى مِثْلِ هَذَا الَّذِي لَقِيَتْ صَاحِبَتُهَا فَقِيرَةٌ، لِي فِيمَنْ هُوَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْكُمْ أُسْوَةٌ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: إِنْ شِئْتَ أَجَرْتُكَ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ: لَا أَرَبَ لِي فِي جِوَارِكَ.
عروہ کہتے ہیں: اور جو لوگ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے نکلنے سے پہلے، پہلی بار سرزمینِ حبشہ کی طرف نکلے، ان کے نام یہ ہیں: عثمان بن مظعون، عثمان بن عفان — ان کے ساتھ ان کی بیوی رقیہ بنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں —، عبداللہ بن مسعود، عبدالرحمن بن عوف، ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ — ان کے ساتھ ان کی بیوی سہلہ بنتِ سہیل بن عمرو تھیں، جنہوں نے سرزمینِ حبشہ میں ان کے لیے محمد بن ابی حذیفہ کو جنم دیا —، زبیر بن عوام، مصعب بن عمیر — جو بنی عبدالدار کے بھائی تھے —، عامر بن ربیعہ، ابوسلمہ بن عبدالاسد اور ان کی بیوی ام سلمہ، ابوسبرہ بن ابی رہم — ان کے ساتھ ام کلثوم بنتِ سہیل بن عمرو تھیں —، اور سہیل بن بیضاء۔ عروہ کہتے ہیں: پھر یہ لوگ جو سیدنا جعفر بن ابی طالب اور ان کے ساتھیوں سے پہلے پہلی بار گئے تھے، اس وقت واپس آ گئے جب اللہ عزوجل نے وہ سورت نازل فرمائی جس میں یہ ذکر ہے: ”اور تارے کی قسم، جب وہ گرے“ [سورۃ النجم: 1] ۔ اور قریش کے مشرکین نے کہا تھا: اگر یہ آدمی ہمارے معبودوں کا ذکر بھلائی سے کرے تو ہم اسے اور اس کے ساتھیوں کو چھوڑ دیں، کیونکہ یہ یہود و نصاریٰ میں سے اپنے دین کے مخالفین میں سے کسی کا بھی ذکر اس طرح گالی اور برائی سے نہیں کرتا جس طرح ہمارے معبودوں کا کرتا ہے۔ پھر جب اللہ عزوجل نے وہ سورت نازل فرمائی جس میں یہ ذکر ہے: ”اور تارے کی قسم“ [سورۃ النجم: 1] ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ آیت) تلاوت کی: ”کیا تم نے لات اور عزیٰ کو دیکھا؟ اور تیسری، ایک اور، منات کو؟“ [سورۃ النجم: 19-20] ۔ اس وقت شیطان نے اس میں انہی باطل معبودوں کا ذکر ڈال دیا، اور کہلوا دیا: ”بیشک یہ بلند مرتبہ دیویاں ہیں، اور بیشک ان کی سفارش کی امید رکھی جا سکتی ہے۔“ یہ شیطان کی طرف سے ایک فتنہ انگیز، مسجع کلام تھا۔ یہ دونوں فقرے ہر مشرک کے دل میں اتر گئے، اور ان کی زبانوں پر جاری ہو گئے، اور وہ اس پر خوش ہو گئے، اور کہنے لگے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پہلے دین اور اپنی قوم کے دین کی طرف لوٹ آئے ہیں۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سورت کے آخر تک پہنچے جس میں نجم (کا ذکر) ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہر مسلمان اور مشرک نے بھی سجدہ کیا جو وہاں موجود تھا، سوائے ولید بن مغیرہ کے، جو ایک بوڑھا آدمی تھا، اس نے اپنی ہتھیلی پر مٹی اٹھا کر اسی پر سجدہ کر لیا۔ دونوں فریق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے پر ایک دوسرے کے (سب کے) سجدے میں شامل ہونے پر حیران ہوئے۔ مسلمان اس بات پر حیران ہوئے کہ مشرکین نے بغیر ایمان اور یقین کے سجدہ کیا، حالانکہ مسلمانوں نے وہ کلمات نہیں سنے تھے جو شیطان نے مشرکین کی زبانوں پر ڈالے تھے۔ اور مشرکین کے دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی طرف مطمئن ہو گئے جب انہوں نے وہ الفاظ سنے جو شیطان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت میں ڈال دیے تھے، اور شیطان نے انہیں یہ (بھی) بتا دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ سجدے کے مقام پر پڑھے تھے، تو انہوں نے اپنے معبودوں کی تعظیم میں سجدہ کیا۔ چنانچہ یہ بات لوگوں میں پھیل گئی، اور شیطان نے اسے یہاں تک مشہور کر دیا کہ یہ خبر حبشہ تک جا پہنچی۔ جب عثمان بن مظعون، عبداللہ بن مسعود اور ان کے ساتھ اہلِ مکہ میں سے جو لوگ (حبشہ میں) تھے، انہوں نے سنا کہ لوگ مسلمان ہو گئے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے لگے ہیں، اور انہیں ولید بن مغیرہ کے مٹی پر سجدہ کرنے کی خبر بھی پہنچی، تو وہ جلدی سے (مکہ کی طرف) روانہ ہو گئے۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت گراں گزری، پھر جب شام ہوئی تو جبریل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے (اپنی پریشانی کی) شکایت کی، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (سورت دوبارہ) پڑھنے کا حکم دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (سورت) پڑھ کر سنائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کلمات تک پہنچے تو جبریل علیہ السلام نے ان سے براءت کا اظہار کیا اور فرمایا: میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ان دونوں (کلمات) سے، نہ میرے رب نے یہ نازل کیے اور نہ تیرے رب نے مجھے ان کا حکم دیا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بات بہت شاق گزری، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے شیطان کی بات مان لی اور اس کا کلام بول دیا، اور اس نے اللہ کے معاملے میں میرے ساتھ شرکت کر لی۔“ چنانچہ اللہ عزوجل نے وہ (کلمات) منسوخ فرما دیے جو شیطان نے ڈالے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی: ”اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول اور کوئی نبی نہیں بھیجا مگر جب اس نے (تلاوت کی) آرزو کی تو شیطان نے اس کی آرزو میں (کچھ) ڈال دیا، پھر اللہ اسے مٹا دیتا ہے جو شیطان ڈالتا ہے، پھر اللہ اپنی آیات کو مضبوط کر دیتا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا، حکمت والا ہے، تاکہ وہ شیطان کے ڈالے ہوئے کو ان لوگوں کے لیے آزمائش بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں، اور بیشک ظالم لوگ سخت مخالفت میں ہیں“ [سورۃ الحج: 52] ۔ جب اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شیطان کے اس فتنہ انگیز کلام سے بری قرار دے دیا تو مشرکین اپنی گمراہی اور دشمنی کی طرف واپس پلٹ گئے۔ اور یہ خبر ان مسلمانوں کو بھی پہنچی جو سرزمین حبشہ میں تھے اور مکہ کے قریب پہنچ چکے تھے، مگر وہ اپنے اوپر آنے والی شدید مصیبت، بھوک اور خوف کی وجہ سے واپس نہ جا سکے۔ انہیں ڈر تھا کہ اگر وہ مکہ میں داخل ہوئے تو ان پر سختی کی جائے گی، چنانچہ ان میں سے کوئی بھی کسی کی پناہ (حمایت) کے بغیر داخل نہ ہوا۔ ولید بن مغیرہ نے عثمان بن مظعون کو پناہ دی۔ جب عثمان بن مظعون نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو کس قدر مصیبت پہنچی ہے، اور ان میں سے ایک گروہ کو آگ اور کوڑوں سے عذاب دیا گیا، جبکہ عثمان خود محفوظ تھے اور انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی جا رہی تھی، تو انہوں نے اپنے دل میں سوچا اور عافیت پر مصیبت کو ترجیح دی، اور کہا: جو شخص اللہ کے عہد اور اس کی ذمہ داری اور اس کے رسول کی ذمہ داری میں ہے، جسے اللہ نے اپنے اہلِ اسلام اولیاء کے لیے پسند فرمایا، اور جو بھی اس میں داخل ہوا وہ خوف زدہ اور شدت و تکلیف میں مبتلا ہے (تو میں بھی ویسا ہی ہونا چاہتا ہوں)۔ چنانچہ وہ ولید بن مغیرہ کے پاس گئے اور کہا: اے چچازاد بھائی! آپ نے مجھے پناہ دی اور میری بہترین حمایت کی، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی قوم کے سامنے لے جائیں اور ان کے سامنے میری پناہ سے دستبردار ہو جائیں۔ ولید نے ان سے کہا: بھتیجے! شاید کسی نے تمہیں تکلیف دی اور تمہیں گالی دی ہے حالانکہ تم میری ذمہ داری میں ہو، تو تم کسی ایسے شخص کی پناہ چاہتے ہو جو مجھ سے زیادہ تمہاری حفاظت کر سکے، اور میں اس کا بندوبست کر دوں؟ انہوں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم، ایسی کوئی بات نہیں، اور نہ ہی کسی نے مجھے کوئی تکلیف پہنچائی ہے۔ جب عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے سوا کچھ ماننے سے انکار کر دیا کہ ولید ان کی پناہ سے دستبردار ہو جائے، تو ولید انہیں مسجد کی طرف لے گیا جہاں قریش اپنی مکمل تعداد میں جمع تھے، اور شاعر لبید بن ربیعہ انہیں اپنے اشعار سنا رہا تھا۔ ولید نے عثمان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں قریش کے پاس لے آیا، اور کہا: اس شخص نے مجھ پر غلبہ پا لیا اور مجھے مجبور کیا کہ میں اس کے سامنے اپنی پناہ سے دستبردار ہو جاؤں، میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں اس سے بری الذمہ ہوں۔ چنانچہ دونوں (عثمان اور ولید) لوگوں کے ساتھ بیٹھ گئے، اور لبید انہیں اشعار سنانے لگا، اس نے کہا: ”سن لو! اللہ کے سوا ہر چیز باطل ہے۔“ تو عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے سچ کہا۔ پھر لبید نے شعر کا باقی مصرعہ سنایا: ”اور ہر نعمت لازماً زائل ہونے والی ہے۔“ تو عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے جھوٹ کہا۔ اس پر لوگ خاموش ہو گئے اور انہیں سمجھ نہ آئی کہ عثمان کا اس بات سے کیا مطلب تھا۔ پھر لبید نے یہ شعر دوبارہ دہرایا اور اسی طرح کہنے پر اصرار کیا، جب اس نے دوبارہ کہا تو عثمان رضی اللہ عنہ نے پھر وہی پہلی اور آخری بات کہی — ایک بار اس کی تصدیق کی اور ایک بار تکذیب کی، اور وہ اس وقت تصدیق کرتے جب وہ ہر فانی چیز کا ذکر کرتا، اور جب وہ کہتا ”ہر نعمت زائل ہو جانے والی ہے“ تو اس وقت تکذیب کرتے (اور کہتے) کہ اہلِ جنت کی نعمت کبھی زائل نہیں ہوتی۔ اس پر قریش میں سے ایک آدمی اٹھا اور عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی آنکھ پر تھپڑ مار دیا، جس سے وہ جگہ سبز (نیلی) پڑ گئی۔ تو ولید بن مغیرہ اور اس کے ساتھیوں نے کہا: تم ایک مضبوط اور محفوظ پناہ میں تھے، پھر تم اس سے نکل کر اس حال کو پہنچے، حالانکہ تم اس تکلیف سے بے نیاز تھے۔ پھر وہ ہنسنے لگے۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: بلکہ مجھے تو اس (تکلیف) کی حاجت تھی جو مجھے تم سے پہنچی، اور میری وہ آنکھ جسے تھپڑ نہیں لگا وہ بھی اس جیسی تکلیف کی حاجت مند ہے جو اس کی ساتھی آنکھ کو پہنچی، مجھے ان لوگوں کی پیروی کافی ہے جو مجھے تم سب سے زیادہ محبوب ہیں۔ ولید نے ان سے کہا: اگر تم چاہو تو میں تمہیں دوبارہ پناہ دے دوں۔ انہوں نے کہا: مجھے تمہاری پناہ کی کوئی حاجت نہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8284]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 34، حدیث 8316»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں