🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الحَسَدُ يَأْكُلُ الحَسَنَاتِ)
حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5040 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5040
سنن ابن ماجہ: 4210
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3656
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5040
5040 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ ; فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”حسد سے بچو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5040]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4903)
٭ جد إبراهيم بن أبي أسيد: لا يعرف و الحديث ضعفه البخاري .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4210
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ , وَأَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَر , قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ , عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عِيسَى الْحَنَّاطِ , عَنْ أَبِي الزِّنَادِ , عَنْ أَنَسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" الْحَسَدُ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ , كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ , وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ , كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ , وَالصَّلَاةُ نُورُ الْمُؤْمِنِ , وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ".
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو، اور صدقہ و خیرات گناہوں کو اسی طرح بجھاتا ہے جس طرح پانی آگ کو، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ آگ سے ڈھال ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4210]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے اور صدقہ گناہوں (کی آگ) کو اس طرح بجھا دیتا ہے جس طرح پانی (دنیا کی) آگ کو بجھا دیتا ہے، نماز مومن کا نور ہے اور روزہ جہنم سے (بچانے والی) ڈھال ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4210]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 942، ومصباح الزجاجة: 1501) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں عیسیٰ الحناط ضعیف ہیں، لیکن «والصيام جنة من النار» کا جملہ متعدد احادیث میں ثابت ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 1901 - 1902)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا
عيسى الحناط : متروك (تقدم:323) ولبعض الحديث شواهد دون هذا السياق وانظر ضعيف سنن أبي داود (4903)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3656
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحَسَدُ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ، وَالصَّدَقَةُ تُطْفِئُ الْخَطِيئَةَ كَمَا يُطْفِئُ الْمَاءُ النَّارَ، وَالصَّلَاةُ نُورُ الْمُؤْمِنِ، وَالصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ لکڑی کو کھا (کر ختم کر) دیتی ہے، اور صدقہ گناہ کو اس طرح مٹا دیتا ہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے، اور نماز مومن کا نور ہے، جبکہ روزہ جہنم کی آگ سے بچاؤ کے لیے ڈھال ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3656]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4210، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6212، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3644»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں