الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (عَشْرُ عَلَامَاتٍ لِلْقِيَامَةِ)
قیامت کی دس نشانیاں
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 5464 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 5464
مصنف ابن ابی شیبہ: 40390
حدیث نمبر: 5464
بَابُ الْعَلَامَاتِ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ وَذِكْرِ الدَّجَّالِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 5464 - عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: اطَّلَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ. فَقَالَ:"مَا تَذْكُرُونَ؟". قَالُوا: نَذْكُرُ السَّاعَةَ. قَالَ:"إِنَّهَا لَنْ تَقُومَ حَتَّى تَرَوْا قَبْلَهَا عَشْرَ آيَاتٍ ، فَذَكَرَ الدُّخَانَ، وَالدَّجَّالَ، وَالدَّابَّةَ، وَطُلُوعَ الشَّمْسِ مِنْ مَغْرِبِهَا، وَنُزُولَ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ، وَيَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ، وَثَلَاثَةَ خُسُوفٍ: خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ، وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ، وَخَسْفٌ بِجَزِيرَةِ الْعَرَبِ، وَآخِرُ ذَلِكَ نَارٌ تَخْرُجُ مِنَ الْيَمَنِ تَطْرُدُ النَّاسَ إِلَى مَحْشَرِهِمْ، وَفِي رِوَايَةٍ:"نَارٌ تَخْرُجُ مِنْ قَعْرِ عَدَنَ تَسُوقُ النَّاسَ إِلَى الْمَحْشَرِ". وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْعَاشِرَةِ:"وَرِيحٌ تُلْقِي النَّاسَ فِي الْبَحْرِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم آپس میں بات چیت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیا باتیں کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ تم اس سے پہلے دس نشانیاں دیکھ لو“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دھوئیں، دجال، جانور کے نکلنے، سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے تشریف لانے، یاجوج ماجوج کے نکلنے، تین بار زمین کے دھنسنے: ایک بار مشرق میں، ایک بار مغرب میں اور ایک بار جزیرہ عرب میں دھنسنے کا ذکر فرمایا اور ان (دس) میں سے آخری نشانی کا ذکر فرمایا کہ آگ یمن کی طرف سے نکلے گی وہ لوگوں کو ان کے حشر کے میدان کی طرف ہانک کر لے جائے گی۔ اور ایک روایت میں ہے: ”عدن کے آخری کنارے سے آگ ظاہر ہو گی، وہ لوگوں کو حشر کے میدان کی طرف ہانکے گی۔“ اور دوسری روایت میں دسویں نشانی کے متعلق ہے: ”وہ ہوا ہو گی جو لوگوں کو سمندر میں پھینک دے گی۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5464]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (39/ 2901، 40 / 2901)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:رواه مسلم (39/ 2901، 40 / 2901)
ترقیم عوامۃ: 38756 ترقیم الشثری: -- 40390
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے ارشاد فرمایا ہر وہ چیز جس کا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وعدہ کیا تھا وہ ہم نے دیکھ لیں سوائے چار کے سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور دجال اور جانور اور یاجوج اور ماجوج (کا نکلنا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40390]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ ابن سيرين لم يسمع من ابن مسعود .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3901، 8733، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 939، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4498، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40065، 40386، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9019، 9020، ترقيم محمد عوامة: 38756»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3901، 8733، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 939، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4498، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40065، 40386، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9019، 9020، ترقيم محمد عوامة: 38756»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع