🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (تَجَنُّبُ أُمَّهَاتِ المُؤْمِنِينَ لِحَضْرَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)
امہات المؤمنین کا حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے گریز کرنا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6036 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 6036
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2667
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 810
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6036
6036 - وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: اسْتَأْذَنَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ نِسْوَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ وَيَسْتَكْثِرْنَهُ، عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ، فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ قُمْنَ فَبَادَرْنَ الْحِجَابَ، فَدَخَلَ عُمَرُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُ، فَقَالَ: أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلَاءِ اللَّاتِي كُنَّ عِنْدِي، فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابَ) قَالَ عُمَرُ؟ يَا عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ! أَتَهَبْنَنِي وَلَا تَهَبْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقُلْنَ: نَعَمْ؟ أَنْتَ أَفَظُّ وَأَغْلَظُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِيهٍ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ! وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ سَالِكًا فَجًّا قَطُّ إِلَّا سَلَكَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّكَ  مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ: زَادَ الْبَرْقَانِيُّ بَعْدَ قَوْلِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: مَا أَضْحَكَكَ.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، اس وقت آپ کے پاس قریش کی چند خواتین (آپ کی ازواج مطہرات) تھیں، وہ آپ سے بلند آواز میں گفتگو کر رہی تھیں اور آپ سے نان و نفقہ میں اضافے کا مطالبہ کر رہی تھیں، جب عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی تو وہ کھڑی ہوئیں اور جلدی سے پردے میں چلی گئیں، عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہنس رہے تھے، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو سدا خوش رکھے۔ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان پر تعجب ہے کہ وہ میرے پاس تھیں، جب انہوں نے آپ کی آواز سنی تو وہ فوراً حجاب میں چلی گئیں۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اپنی جان کی دشمنو! تم مجھ سے ڈرتی ہو لیکن رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نہیں ڈرتی ہو؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، آپ سخت مزاج اور سخت دل ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ابن خطاب! اور کچھ کہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! شیطان تمہیں کسی راستے پر چلتا مل جاتا ہے تو وہ اس راستے کو چھوڑ کر کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے۔“ متفق علیہ۔ اور امام حمیدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، برقانی نے «يَا رَسُولَ اللهِ» ”یا رسول اللہ“ کے الفاظ کے بعد «مَا أَضْحَكَكَ؟» ”آپ کو کس چیز نے ہنسایا“ کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6036]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3683) و مسلم (22/ 2396)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2667
«إيه يا ابن الخطاب! والذي نفسي بيده ما لقيك الشيطان قط سالكا فجا إلا سلك فجا غير فجك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شاباش اے ابن خطاب! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، شیطان نے کبھی بھی تمہیں کسی راستے پر چلتے ہوئے نہیں پایا مگر یہ کہ اس نے تمہارے راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2667]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 810
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى الْمُوصِلِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ حَدَّثَهُ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ نِسَاءٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ وَيَسْتَكْثِرْنَهُ، عَالِيَةٌ أَصْوَاتُهُنَّ، فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ قُمْنَ يَبْتَدِرْنَ الْحِجَابَ، فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَسُولُ اللهِ يَضْحَكُ، فَقَالَ عُمَرُ : أَضْحَكَ اللهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلَاءِ اللَّاتِي كُنَّ عِنْدِي، فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابَ» ‏‏‏‏. قَالَ عُمَرُ : فَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، كُنْتَ أَحَقَّ أَنْ يَهَبْنَ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ : أَيْ عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ، أَتَهَبْنَنِي وَلَا تَهَبْنَ رَسُولَ اللهِ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْنَ: نَعَمْ، أَنْتَ أَفَظُّ وَأَغْلَظُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ سَالِكًا فَجًّا إِلَّا سَلَكَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّكَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قریش کی کچھ عورتیں تھیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں کر رہی تھیں اور اونچی آوازوں میں زیادہ (خرچ) کا مطالبہ کر رہی تھیں۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی تو وہ اٹھ کر جلدی سے پردے کی طرف لپکیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا رکھے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان عورتوں پر تعجب ہوا جو میرے پاس تھیں، جب انہوں نے تمہاری آواز سنی تو جلدی سے پردے میں چلی گئیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ آپ سے ڈریں۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے اپنی جانوں کی دشمنو! کیا تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ڈرتیں؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت زیادہ سخت مزاج اور سخت گیر ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! شیطان جب بھی تمہیں کسی راستے پر چلتا ہوا ملتا ہے تو وہ تمہارا راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3120، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2397، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1475، 1585، 1627، وأخرجه فتح الباري برقم: 3120، 5715، 6253، وأخرجه مسند البزار برقم: 1184، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 805»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں