الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الحَقُّ عَلَى لِسَانِ حَضْرَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر حق
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6043 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14422
المعجم الاوسط: 6692
فضائل صحابہ: 317
حدیث نمبر: 6043
6043 - وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: (إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ) .
اور ابوداؤد کی روایت میں جو کہ ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے حق کو عمر رضی اللہ عنہ کی زبان پر رکھ دیا ہے جس کے ذریعے وہ بولتے ہیں۔“ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6043]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (2962)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 6042
الْفَصْلُ الثَّانِي 6042 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ) . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے حق کو عمر رضی اللہ عنہ کی زبان اور ان کے دل پر جاری فرما دیا ہے۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6042]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3682 وقال: حسن صحيح غريب)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14422
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ، يَقُولُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ الْعَكَّاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ الْعَكَّاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان اور اس کے دل پر حق کو رکھ دیا ہے وہ اس (حق) کے مطابق بات کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن سعید مقرء عکاوی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14422]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21032، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6688»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 6692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ الْعَكَّاوِيُّ ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ، يَقُولُ بِهِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ .
غضیف بن الحارث رحمہ اللہ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «إِنَّ اللهَ وَضَعَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ، يَقُولُ بِهِ» ”بے شک اللہ تعالیٰ نے حق کو عمر کی زبان اور ان کے دل پر جاری کر دیا ہے، وہ اسی کے ساتھ کلام کرتے ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف یعلی بن عبید نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں علی بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6692]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف یعلی بن عبید نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں علی بن سعید منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6692]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه علي بن سعيد المقرئ العكاوي ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 66» »
الحكم على الحديث:
فيه علي بن سعيد المقرئ العكاوي لم يُعرف، وبقية رجاله رجال الصحيح
حدیث نمبر: 317
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يُونُسُ، يَعْنِي: ابْنَ مُحَمَّدٍ ، وَعَفَّانُ، قَالَا نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلَاءِ. قَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ أَنَا بُرْدٌ أَبُو الْعَلَاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، أَنَّهُ مَرَّ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ: نِعْمَ الْفَتَى غُضَيْفٌ، فَلَقِيَهُ أَبُو ذَرٍّ بَعْدَ ذَلِكَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: "ضُرِبَ بِالْحَقِّ عَلَى لِسَانِ عُمَرَ وَقَلْبِهِ"، وَقَالَ عَفَّانُ فِي الْحَدِيثِ: "عَلَى لِسَانِ عُمَرَ يَقُولُ بِهِ".
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہوں نے فرمایا: ”غضیف کتنا ہی عمدہ نوجوان ہے!“
پھر اس کے بعد انہیں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ملے تو انہوں نے بھی اسی طرح کا تذکرہ کیا، البتہ انہوں نے یہ فرمایا: ”حق سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کی زبان اور دل پر جاری کر دیا گیا ہے۔“
اور عفان رحمہ اللہ نے حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے: ”سیدنا عمر (رضی اللہ عنہ) کی زبان پر (حق جاری ہے)، وہ اسی کے ساتھ کلام کرتے ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 317]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2962، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 108، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20788، وأخرجه مسند البزار برقم: 4059، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4557»
«مسند الامام احمد: 5/177؛ سنن ابن ماجه: 1/40؛ الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 2/335»

إسناده صحيح