🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (سِرٌّ مَعَ سَيِّدَةِ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا)
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے سرگوشی
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6138 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 6138
صحیح بخاری: Q4997
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2054
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6743
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6138
6138 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: كُنَّا - أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهُ، فَأَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ مَا تَخْفَى مِشْيَتُهَا مِنْ مِشْيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَلَمَّا رَآهَا قَالَ:"مَرْحَبًا بِابْنَتِي"ثُمَّ أَجْلَسَهَا، ثُمَّ سَارَّهَا، فَبَكَتْ بُكَاءً شَدِيدًا، فَلَمَّا رَأَى حُزْنَهَا سَارَّهَا الثَّانِيَةَ، فَإِذَا هِيَ تَضْحَكُ، فَلَمَّا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلْتُهَا عَمَّا سَارَّكِ؟ قَالَتْ: مَا كُنْتُ لِأُفْشِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ سِرَّهُ، فَلَمَّا تُوُفِّيَ قُلْتُ: عَزَمْتُ عَلَيْكِ بِمَا لِي مِنَ الْحَقِّ لِمَا أَخْبَرْتِنِي. قَالَتْ: أَمَّا الْآنَ فَنَعَمْ؟ أَمَّا حِينَ سَارَّ بِي فِي الْأَمْرِ الْأَوَّلِ فَإِنَّهُ أَخْبَرَنِي"إِنَّ جِبْرَئِيلَ كَانَ يُعَارِضُنِي الْقُرْآنَ كُلَّ سَنَةٍ مَرَّةً، وَإِنَّهُ عَارَضَنِي بِهِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أَرَى الْأَجَلَ إِلَّا قَدِ اقْتَرَبَ، فَاتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي، فَإِنِّي نِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ". فَبَكَيْتُ، فَلَمَّا رَأَى جَزَعِي سَارَّنِيَ الثَّانِيَةَ قَالَ:"يَا فَاطِمَةُ"أَلَا تَرْضِينَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَوْ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ؟". وَفِي رِوَايَةٍ: فَسَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ يُقْبَضُ فِي وَجَعِهِ، فَبَكَيْتُ، ثُمَّ سَارَّنِي فَأَخْبَرَنِي أَنِّي أَوَّلُ أَهْلِ بَيْتِهِ أَتْبَعُهُ، فَضَحِكْتُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن آپ کی خدمت میں حاضر تھیں، فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں، ان کی چال رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چال سے ذرا بھی مختلف نہ تھی، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں دیکھا تو فرمایا: ”پیاری بیٹی! خوش آمدید۔“ پھر آپ نے انہیں بٹھا لیا، پھر ان سے سرگوشی فرمائی تو وہ بہت زیادہ رونے لگیں، جب آپ نے ان کا غم دیکھا تو آپ نے دوسری مرتبہ ان سے سرگوشی فرمائی وہ ہنس دیں، چنانچہ جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے تو میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تمہارے ساتھ کیا سرگوشی فرمائی؟ انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے راز کو افشا نہیں کروں گی، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وفات پا گئے تو میں نے کہا: میرا آپ پر جو حق ہے اس حوالے سے میں آپ کو قسم دے کر پوچھتی ہوں کیا آپ مجھے نہیں بتائیں گی؟ انہوں نے فرمایا: ہاں! اب ٹھیک ہے، جہاں تک اس پہلی سرگوشی کا تعلق ہے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے بتایا کہ ”جبرائیل علیہ السلام ہر سال مجھ سے ایک مرتبہ قرآن کا دور کیا کرتے تھے جبکہ اس سال انہوں نے دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ وقت پورا ہو چکا ہے، تم اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا، اور میں تمہارے لیے بہترین کارواں ہوں۔“ لیکن جب آپ نے میری گھبراہٹ دیکھی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دوسری مرتبہ سرگوشی کی اور فرمایا: ”فاطمہ! کیا تم اس پر خوش نہیں کہ تم اہل جنت کی خواتین یا مومنوں کی خواتین کی سردار ہوں گی؟“ ایک دوسری روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے سرگوشی کی تو مجھے بتایا کہ ”اسی تکلیف میں ان کی روح قبض کی جائے گی“ تو اس پر میں رو پڑی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے سرگوشی کی تو مجھے بتایا کہ ”آپ کے اہل بیت میں سے سب سے پہلے میں آپ کے پیچھے آؤں گی“ تو اس پر میں ہنس پڑی۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6138]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6285. 2686 و الرواية الثانية: 3626) و مسلم (98/ 2450 و الرواية الثانية: 2450/97)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q4997
وَقَالَ مَسْرُوقٌ: عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَام:" أَسَرَّ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ كُلَّ سَنَةٍ، وَإِنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَلَا أُرَاهُ إِلَّا حَضَرَ أَجَلِي".
‏‏‏‏ اور مسروق نے کہا، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چپکے سے فرمایا تھا کہ جبرائیل علیہ السلام مجھ سے ہر سال قرآن مجید کا دورہ کرتے تھے اور اس سال انہوں نے مجھ سے دو مرتبہ دورہ کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میری موت کا وقت آن پہنچا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: Q4997]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2054
«إن جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرة وإنه عارضني العام مرتين ولا أراه إلا حضر أجلي وإنك أول أهل بيتي لحاقا بي فاتقي الله واصبري فإنه نعم السلف أنا لك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک جبریل ہر سال ایک مرتبہ میرے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھے، لیکن اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ میرا وقتِ اجل (وصال) قریب آ گیا ہے، اور بیشک میرے اہل بیت میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی، لہٰذا تم اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے کتنا ہی بہترین پیش رو ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق هـ] عن فاطمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6743
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ، فَسَأَلْتُهَا عَنْهُ، فَقَالَتْ: أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَقْبُوضٌ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، فَبَكَيْتُ، فَقَالَ: مَا يَسُرُّكِ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا فُلَانَةَ؟ فَضَحِكْتُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کان میں سرگوشی کے انداز میں کوئی بات کہی جس پر وہ رونے لگیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دوبارہ سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ ہنس پڑیں، میں نے ان سے اس معاملے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خبر دی کہ اسی سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی جائے گی، اس پر میں رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہو گی سوائے فلاں خاتون کے؟ تو میں ہنس پڑی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما/حدیث: 6743]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3426، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2450، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3872، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1621، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23962، 25501، 25874، وأخرجه فتح الباري برقم: 3511، 3556، 4169، 4711، 5928، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4785، 4807، 7787، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8610، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6711»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں