الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ ثَوَابِ هَذِهِ الأُمَّةِ)
اس امت کے ثواب کا بیان
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6283 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 6283
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5838
حدیث نمبر: 6283
بَابُ ثَوَابِ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 6283 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنَ الْأُمَمِ مَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ، وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى كَرَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ فَعَمِلَتِ النَّصَارَى مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى صَلَاةِ الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ أَلَا لَكُمُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ فَغَضِبَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، فَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: فَهَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا. قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا زمانہ پچھلی امتوں کے مقابلے میں ایسا ہے جیسے نماز عصر سے غروب آفتاب تک کا وقت ہے، اور تمہاری مثال اور یہود و نصاریٰ کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے کچھ مزدور کام پر رکھے اور اس نے کہا: آدھے دن تک ایک ایک قراط کے بدلے میرا کام کون کرے گا؟ ایک ایک قراط کے بدلے میں یہود نے نصف دن تک کام کیا، پھر اس نے کہا: کون ہے جو ایک ایک قراط پر میرے لیے نصف دن سے نماز عصر تک کام کرے گا؟ نصاریٰ نے نصف دن سے لے کر نماز عصر تک ایک ایک قراط پر کام کیا، پھر اس نے کہا: نماز عصر سے غروب آفتاب تک دو دو قراط پر میرے لیے کون کام کرے گا؟ سن لو! وہ تم ہو جو نماز عصر سے غروب آفتاب تک کام کرو گے۔ سن لو! تمہارے لیے دگنا اجر ہے، (اس پر) یہود و نصاریٰ ناراض ہو گئے تو انہوں نے کہا: ہم کام زیادہ کریں اور اجر و مزدوری کم پائیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا میں نے تمہارے حق میں کوئی کمی کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ میرا فضل و مہربانی ہے میں اسے جسے چاہوں گا عطا کروں گا۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6283]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3459)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 5838
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّمَا أَجَلُكُمْ فِي أَجَلِ مَنْ خَلَا مِنَ الْأُمَمِ، كَمَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ، وَإِنَّمَا مَثَلُكُمْ وَمَثَلُ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَعْمَلَ عُمَّالًا، فَقَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ الْيَهُودُ إِلَى نِصْفِ النَّهَارِ عَلَى قِيرَاطٍ.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ لِي مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ إِلَى الْعَصْرِ عَلَى قِيرَاطٍ قِيرَاطٍ؟ فَعَمِلَتِ النَّصَارَى.
ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَعْمَلُ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ؟ أَلَا فَأَنْتُمُ الَّذِينَ تَعْمَلُونَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى مَغْرِبِ الشَّمْسِ عَلَى قِيرَاطَيْنِ قِيرَاطَيْنِ، أَلَا فَلَكُمُ الْأَجْرُ مَرَّتَيْنِ.
فَغَضِبَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى، وَقَالُوا: نَحْنُ أَكْثَرُ عَمَلًا وَأَقَلُّ عَطَاءً.
قَالَ: هَلْ ظَلَمْتُكُمْ مِنْ حَقِّكُمْ شَيْئًا؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنَّهُ فَضْلِي أُعْطِيهِ مَنْ شِئْتُ.

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری میعادِ عمل گزشتہ امتوں کی میعاد کے مقابلے میں صرف اتنی ہے جتنا عصر کی نماز سے لے کر غروبِ آفتاب تک کا وقت ہوتا ہے، اور تمہاری اور یہود و نصاریٰ کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے کچھ مزدوروں کو کام پر لگایا اور کہا کہ کون ہے جو نصف دن تک ایک ایک قیراط کے عوض میرے لیے کام کرے؟ تو یہودیوں نے نصف دن تک ایک ایک قیراط پر کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو نصف دن سے لے کر نمازِ عصر تک ایک ایک قیراط کے عوض کام کرے؟ تو نصاریٰ نے کام کیا۔ پھر اس نے کہا کہ کون ہے جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک دو دو قیراط کے عوض کام کرے؟ خبردار! تم ہی وہ لوگ ہو جو عصر کی نماز سے لے کر مغرب تک دو دو قیراط پر کام کر رہے ہو، آگاہ رہو کہ تمہارے لیے دوگنا اجر ہے۔ اس پر یہود و نصاریٰ غصے میں آ گئے اور کہنے لگے کہ ہم نے کام زیادہ کیا اور ہمیں عطا کم ملی؟ اس مالک نے پوچھا کہ کیا میں نے تمہارے حق میں کوئی کمی کر کے تم پر کچھ ظلم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں، تو اس نے فرمایا کہ پھر یہ میرا فضل ہے، میں جسے چاہتا ہوں عطا کرتا ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5838]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5454)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3272، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4494، 5868، 5993، 6030، 6098، وأخرجه فتح الباري برقم: 2148، 2149، 2151، 4733، 7095، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20565، 20911، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13285، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1642، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 51، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6639، وأخرجه شرح السنة برقم: 4017، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5812»