🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الفَصْلُ الثَّالِثُ)
فجر کی نماز فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 635 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 635
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1790
المعجم الکبیر للطبرانی: 9107
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 635
635 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا، قَالَ: (تَشْهَدُهُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةُ النَّهَارِ) رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا﴾ [سورة الإسراء: 78] ”بے شک نماز فجر کا پڑھنا (فرشتوں کی) حاضری کا وقت ہے“ کے بارے میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”وہ رات اور دن کے فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 635]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3135 وقال: حسن صحيح .) [و ابن ماجه (670) و صححه ابن خزيمة (1474) والحاکم (210/1، 211) ووافقه الذهبي .] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1790
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: تَتَدَارَكُ الْحُرْسَانُ مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حَارِسُ اللَّيْلِ وَحَارِسُ النَّهَارِ عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ (وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ تعالی کی طرف سے مقرر کردہ فرشتے یکے بعد دیگرے آتے ہیں رات کے محافظ آتے ہیں، اور دن کے محافظ صبح صادق کے وقت آتے ہیں اگر تم لوگ چاہو (تو اس کی تائید میں) یہ آیت پڑھ لو ”اور فجر کی تلاوت اور بے شک فجر کی تلاوت میں حاضری ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1790]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لانقطاعہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9107
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللهِ يَقُولُ: يَتَدَارَكُ الْحَرَسَانِ مِنْ مَلَائِكَةِ اللهِ، حَارِسُ اللَّيْلِ، وَحَارِسُ النَّهَارِ، عِنْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ، وَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: ”اللہ کے فرشتوں میں سے رات کا پہرہ دار اور دن کا پہرہ دار طلوعِ فجر کے وقت ایک دوسرے سے آ ملتے ہیں، اور اگر چاہو تو یہ آیت پڑھ لو: ”اور فجر کی قرأت کو (پابندی سے پڑھو)، بیشک فجر کی قرأت میں (فرشتے) حاضر ہوتے ہیں“ [سورۃ الاسراء: 78] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9107]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 232، حدیث 9139»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں