🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (كَلِمَاتُ الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ)
اذان اور اقامت کے مسائل
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 643 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 643
السنن الكبرى للبيهقي: 1967
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1855
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
الْفَصْلُ الثَّانِي 643 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ الْأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَالْإِقَامَةُ مَرَّةً مَرَّةً، غَيْرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دور میں اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”نماز کھڑی ہو گئی، نماز کھڑی ہو گئی“ کے سوا ایک ایک مرتبہ تھے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد والنسائی والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (510) والنسائي (20/2، 21 ح 669 و 629) والدارمي (270/1 ح 1195)
٭ سنده حسن وصححه ابن خزيمة (374) و ابن حبان (290، 291) والحاکم (1/ 197، 198) ووافقه الذھبي و للحديث شواھد .»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1967
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْإِسْفَرَايِينِيُّ بِنَيْسَابُورَ أنا أَبُو بَحْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنُ كَوْثَرٍ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْأَسَدِيُّ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِيُّ ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَائِذِ الْقَرَظِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ، وَعَمَّارٌ، وَعُمَرُ، ابْنَا حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ الْقَرَظِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْأَذَانَ أَذَانُ بِلَالٍ الَّذِي أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِقَامَتَهُ وَهُوَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَالْإِقَامَةُ وَاحِدَةً وَاحِدَةً وَيَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ مَرَّةً وَاحِدَةً" وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ بِطُولِهِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي مَحْذُورَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَى هَذَا الْأَذَانَ عَلَيْهِ فَذَكَرَ التَّكْبِيرَ فِي صَدْرِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ثُمَّ ذَكَرَ الْأَذَانَ بِالتَّرْجِيعِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: وَثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: ⦗٦١٣⦘ أَدْرَكْتُ جَدِّي وَأَبِي وَأَهِلِي يُقِيمُونَ فَيَقُولُونَ فَذَكَرَ الْإِقَامَةَ فُرَادَى وَقَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: الْقَوْلُ فِيهِمَا مَعًا قَوْلُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: شَهِدَ أَبُو مَحْذُورَةَ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَى عَلَيْهِ فِي أَوَّلِ الْأَذَانِ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، وَشَهِدَ سَعْدٌ عَلَى بِلَالٍ بِمَرَّةٍ وَاحِدَةٍ فَكَانَ مُوَافِقًا لِأَبِي مَحْذُورَةَ فِيهَا وَكَانَ أَبُو مَحْذُورَةَ زَائِدًا شَاهِدًا عَلَى الْآخَرِ فَصِرْنَا إِلَى: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ مَرَّتَيْنِ لِأَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ إِلَّا الْإِقَامَةَ فَصَارَ أَنَسٌ شَاهِدًا عَلَى أَنَّ بِلَالًا أُمِرَ بِتَثْنِيَةِ كَلِمَةِ الْإِقَامَةِ فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ صِرْنَا إِلَى تَثْنِيَةِ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ وَلِأَنَّ احْتِجَاجَ النَّاسِ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ بِتَثْنِيَتِهِمَا قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا الْكَلَامُ الَّذِي ذَكَرَهُ الْحُمَيْدِيُّ فَإِنَّمَا أَخَذَهُ عَنْ أُسْتَاذِهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى ذِكْرُهُ فِي كِتَابِ الْقَدِيمِ رِوَايَةَ الزَّعْفَرَانِيِّ عَنْهُ بِمَعْنَاهُ مُخْتَصَرًا.
عمار بن سعد اپنے باپ سعد قرظ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ یہی بلال رضی اللہ عنہ کی اذان اور اقامت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا تھا۔  «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں“ پھر دوبارہ کہے «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ اور اقامت ایک ایک مرتبہ اور فرماتے تھے: «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ بھی ایک مرتبہ۔ اور پھر لمبی حدیث ذکر کی۔
(ب) ابی محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ اذان سکھائی، اس کے شروع میں چار مرتبہ «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے“ کا ذکر کیا پھر ترجیع کے ساتھ اذان کا ذکر کیا۔
(ج) ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا اور والد اور اہل کو پایا کہ وہ اقامت کہتے، اور جب وہ اقامت کہتے تو ایک مرتبہ ذکر کی اور کہا «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“۔
(د) حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان دونوں (اذان و اقامت) میں یہی قول اہل مکہ کا ہے۔ (س) حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابی محذورہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان کے شروع میں «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے“ سکھایا، اور سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک مرتبہ کی گواہی دی، تو اس میں وہ ابی محذورہ رضی اللہ عنہ کے موافق ہیں، اور ابی محذورہ رضی اللہ عنہ زیادتی بیان کرنے والے اور دوسرے پر گواہ ہیں۔ ہم یہاں تک پہنچے ہیں کہ «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ دو مرتبہ۔ کیونکہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ کو اذان جفت اور اقامت طاق کہنے کا حکم دیا گیا سوائے «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ کے۔ انس رضی اللہ عنہ کی روایت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے لیے شاہد ہے۔ اس پر کہ انھیں «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ کے کلمات دو دو دفعہ کہنے کا حکم دیا گیا، اس وجہ سے «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ دو مرتبہ ہے اور اس لیے بھی کہ لوگ اہل مدینہ کے خلاف اس کو دو مرتبہ کہنے سے دلیل پکڑتے ہیں۔ شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کلام جسے حمیدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، یہ انھوں نے اپنے استاد محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ سے لیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے یہ عبارت اپنی کتاب القدیم میں نقل کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1967]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1855
وَعَنْ سَعْدٍ الْقَرَظِ أَنَّ بِلَالًا كَانَ يُؤَذِّنُ مَثْنَى مَثْنَى، وَيَتَشَهَّدُ مُضَعَّفًا، يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مَرَّتَيْنِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مَرَّتَيْنِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، مَرَّتَيْنِ، مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ، ثُمَّ يَنْحَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ فَيَقُولُ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ يَنْحَرِفُ عَنْ يَسَارِهِ فَيَقُولُ: حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، مَرَّتَيْنِ، ثُمَّ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ فَيَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. وَإِقَامَتُهُ مُنْفَرِدَةٌ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، مَرَّةً وَاحِدَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَيْضًا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ مَثْنَى مَثْنَى، وَالْإِقَامَةُ مُنْفَرِدَةٌ فَقَطْ.
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان میں کلمات دو دو مرتبہ ادا کرتے تھے، اور شہادت کے کلمات مزید دگنے کر لیتے تھے وہ قبلہ کی طرف رُخ کر کے یہ کہتے تھے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہ دو مرتبہ یہ پڑھتے تھے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد اللہ کے رسول ہیں وہ یہ کلمات بھی دو مرتبہ پڑھتے تھے پھر وہ ترجیع کرتے تھے، اور اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا الله دو مرتبہ پڑھتے تھے، اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ دو مرتبہ پڑھتے تھے انہوں نے قبلہ کی طرف رُخ کیا ہوتا تھا پھر وہ زرا دائیں طرف پھر جاتے تھے، اور یہ کہتے تھے: حَى عَلَى الصَّلَاةِ یہ دو مرتبہ کہتے تھے پھر وہ بائیں طرف گھوم جاتے تھے، اور حَيَّ عَلَى الفلاح دو مرتبہ کہتے تھے پھر وہ قبلہ کی طرف رُخ کر کے اللہ اكبر اللهَ اكْبَر لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ پڑھتے تھے اقامت کے کلمات وہ الگ الگ ادا کرتے تھے، اور قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ ایک مرتبہ کہتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں بھی ایک راوی عبدالرحمن بن عمار بن سعد ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس صحابی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات صرف ایک ایک مرتبہ پڑھتے تھے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1855]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کی اصل صحیحین
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں