الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَنْ أَشَدُّ السَّارِقِينَ سُوءًا؟)
سب سے برا چور؟
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 886 (کل: 12 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 886
مسند احمد: 11532
مصنف ابن ابی شیبہ: 2989
صحیح ابن حبان: 1888
المستدرک علی الصحیحین: 932
الجامع الكامل: 2063
السنن الكبرى للبيهقي: 3997
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 966
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1311
المعجم الاوسط: 4665
1 تا 10
حدیث نمبر: 886
886 - وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ مُرَّةَ رِضَى اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"مَا تَرَوْنَ فِي الشَّارِبِ وَالزَّانِي وَالسَّارِقِ؟"- وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ فِيهِمُ الْحُدُودُ - قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:"هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ، وَأَسْوَأُ السَّرِقَةِ الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ"، قَالُوا: وَكَيْفَ يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:"لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا"، رَوَاهُ مَالِكٌ، وَرَوَى الدَّارِمِيُّ نَحْوَهُ.
نعمان بن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم شراب نوش، زانی اور چور کے بارے میں کیا گمان کرتے ہو؟“ راوی کہتے ہیں، یہ ان کے بارے میں حدود نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کبیرہ گناہ ہیں اور ان پر سزا ہے، اور سب سے بڑی چوری وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز کی کیسے چوری کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کا رکوع و سجود مکمل نہیں کرتا۔“ مالک، احمد، جبکہ دارمی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 886]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه مالک (1/ 167 ح 402 وسنده ضعيف لإرساله، النعمان بن مرة تابعي ثقة و وھم من ذکره في الصحابة) [و أحمد (3/ 56 ح 11553 من حديث أبي سعيد الخدري وسنده ضعيف، فيه علي بن زيد بن جدعان ضعيف) و الدارمي (1/ 304، 305 ح 1334 من حديث أبي قتادة وسنده ضعيف، فيه الوليد بن مسلم و يحيي بن أبي کثير مدلسان و عنعنا) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 11532
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُهَا؟ قَالَ: لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدترین چور وہ ہے جو نماز میں چوری کرے۔ صحابہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! نماز میں چوری کیسے ہوسکتی ہے؟ فرمایا اس طرح کہ رکوع و سجود کو مکمل ادا نہ کرے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11532]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد بن جدعان
ترقیم عوامۃ: 2977 ترقیم الشثری: -- 2989
حدثنا عفان ، قال: نا حماد بن سلمة ، قال: اخبرنا علي بن زيد ، عن سعيد بن المسيب ، عن ابي سعيد الخدري , ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إن اسوا الناس سرقة الذي يسرق صلاته"، قالوا: يا رسول الله , كيف يسرقها؟ قال:" لا يتم ركوعها ولا سجودها"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال علي بن زيد، أخرجه أحمد (١١٥٣٢)، وأبو يعلى (١٣١١)، والبزار (٥٣٦/ كشف)، وعبد بن حميد (٩٩٠)، وابن عدي ٥/ ١٨٤٣، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٣٠٢.
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بدترین چور وہ ہے جو نماز میں چوری کرے۔ لوگوں نے پوچھا کہ یارسول اللہ! نماز میں کیسے چوری کرسکتا ہے؟ فرمایا کہ اس کا رکوع سجدہ اچھی طرح نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2989]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال علي بن زيد .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11710، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2333، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1311، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 990، ترقيم محمد عوامة: 2977»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11710، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2333، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1311، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 990، ترقيم محمد عوامة: 2977»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1888
أَخْبَرَنَا الْقَطَّانُ ، بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَسْوَأُ النَّاسِ سَرَقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلاتَهُ". قَالَ: وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلاتَهُ؟ قَالَ:" لا يُتِمُّ رُكُوعَهَا، وَلا سُجُودَهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگوں میں سب سے برا چور وہ ہے، جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے۔“ انہوں نے عرض کی: وہ اپنی نماز کی کیسے چوری کرتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل ادا نہیں کرتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1888]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1888، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 842، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4065، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 4665» «رقم طبعة با وزير 1885»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «المشكاة» (885)، «صلاة التراويح» (ص 119 - 120)، «التعليق الرغيب» (1/ 181). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، عبد الحميد بن أبي العشرين: هو عبد الحميد بن حبيب، وهو كاتب الأوزاعي، ولم يرو عن غيره، مختلف فيه، وقال الحافظ في التقريب: صدوق ربما أخطأ، فمثله يكون حسن الحديث، وباقي رجاله ثقات رجال الشيخين غير هشام بن عمار، فإنه من رجال البخاري، وقد كبر، فصار يتلقن.
حدیث نمبر: 932
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، حدثنا عُبيد بن عبد الواحد، حدثنا هشام بن عمّار، حدثنا عبد الحميد بن أبي العِشْرِين، عن الأوزاعي، عن يحيى بن أبي كَثير، حدثني أبو سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ أسوأَ الناسِ سرقةً الذي يَسرِقُ صلاتَه" قالوا: يا رسول الله، وكيف يسرقُ صلاتَه؟ قال:"لا يُتِمُّ ركوعَها وسجودَها" (1) . كلا الإسنادين صحيحان، ولم يُخرجاه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "بے شک لوگوں میں سب سے برا چور وہ ہے جو اپنی نماز سے چوری کرتا ہے۔" عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! وہ نماز سے کیسے چوری کرتا ہے؟ فرمایا: "وہ اس کے رکوع اور سجدے پورے نہیں کرتا۔"
یہ دونوں اسناد صحیح ہیں لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 932]
یہ دونوں اسناد صحیح ہیں لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 932]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد» [ترقيم الرساله 932] [ترقيم الشركة 842]
الحكم على الحديث:
إسناده جيد
حدیث نمبر: 2063
2063. عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أسوأ الناس سرقة الذي يسرق صلاته قال: وكيف يسرق صلاته؟ قال: لا يُتم ركوعها ولا سجودها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان (1888)، والحاكم (1/229)، والبيهقي (2/386) كلهم من حديث هشام بن عمار، قال: حدثنا عبدالحميد بن أبي العشرين، عن الأوزاعي، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 3997
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، ثنا هِشَامُ بْنُ عُمَارَةَ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِي الْعِشْرِينَ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، ثنا أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ:: لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا" وَرُوِيَ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوری کرنے کے لحاظ سے لوگوں میں سے بدترین آدمی وہ ہے جو نماز میں چوری کرتا ہے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! نماز میں آدمی کیسے چوری کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے رکوع و سجود کو مکمل نہ کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3997]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه الحاكم 1/353»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
حدیث نمبر: 2720
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَسْوَأَ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَسْرِقُهَا؟ قَالَ: لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک سب سے برا چور وہ ہے، جو اپنی نماز کو چوری کرتا ہے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ اس کو کیسے چوری کرتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل ادا نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2720]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2720]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11138»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2722
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْرَقُ النَّاسِ الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ:" لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا، وَأَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی نماز کو چوری کرتا ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ اپنی نماز کو کیسے چوری کرتا ہے آپ نے فرمایا: وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل نہیں کرتا ہے، اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے، جو سلام کرنے کے حوالے سے بخیل ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2722]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2722]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3416، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 309»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
حدیث نمبر: 966
«أسرق الناس الذي يسرق صلاته: لا يتم ركوعها ولا سجودها، وأبخل الناس من بخل بالسلام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے، یعنی نہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے اور نہ اس کا سجدہ۔ اور لوگوں میں سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل سے کام لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 966]
”لوگوں میں سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے، یعنی نہ اس کا رکوع پورا کرتا ہے اور نہ اس کا سجدہ۔ اور لوگوں میں سب سے بڑا بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل سے کام لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 966]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طس] عن عبد الله بن مغفل. صحيح الترغيب 526 وزاد معجمي الطبراني الكبير والصغير، الروض 654.»
قال الشيخ الألباني: صحيح