الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ ﷺ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِدُعَاءٍ فِي الصَّلَاةِ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نماز میں پڑھنے والی دعا بتانے کا بیان
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 942 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 942
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4400
حدیث نمبر: 942
942 - وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَاءً أَدْعُو بِهِ فِي صَلَاتِي، قَالَ:"قُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی دعا سکھائیں جو میں اپنی نماز میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا، وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ» ”اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے، تیرے سوا گناہوں کو کوئی نہیں بخش سکتا، سو اپنی جناب سے مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا مہربان ہے۔“”متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 942]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (834) و مسلم (48/ 2075)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 4400
«قل اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا وإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کہو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا، پس مجھے اپنی طرف سے بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا، رحم فرمانے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4400]
”کہو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا، پس مجھے اپنی طرف سے بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا، رحم فرمانے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4400]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن ابن عمر وأبي بكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح