🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10360 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 10360
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1958، 2909
المعجم الکبیر للطبرانی: 7660
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10360
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، قََالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قََالَ: أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَأْتُونَ عَلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمْ جَاءَ فُلَانٌ مِنْ سَاعَةِ كَذَا، قَالَ حَمَّادٌ: أَظُنُّهُ قَالَ: خَمْسَ مِرَارٍ , جَاءَ فُلَانٌ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، وَجَاءَ فُلَانٌ فَأَدْرَكَ الصَّلَاةَ وَلَمْ يُدْرِكْ الْجُمُعَةَ، أَوْ لَمْ يُدْرِكْ الْخُطْبَةَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کے دن مسجد کے دروازے پر فرشتے لوگوں کے مراتب لکھتے ہیں کہ فلاں آدمی فلاں وقت آیا فلاں آدمی فلاں وقت آیا فلاں آدمی اس وقت آیا جب امام خطبہ دے رہا تھا فلاں آدمی آیا تو اسے صرف نماز ملی اور جمعہ نہیں ملا یا یہ فرمایا کہ خطبہ نہیں ملا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10360]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف علي، وجهالة أوس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1958
«إن الملائكة ليقومون يوم الجمعة على أبواب المسجد معهم الصحف يكتبون الناس الأول والثاني والثالث حتى إذا خرج الإمام طويت الصحف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک فرشتے جمعہ کے دن مسجد کے دروازوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں، ان کے پاس اعمال نامے ہوتے ہیں جن میں وہ آنے والے لوگوں کو ترتیب وار پہلا، دوسرا اور تیسرا کر کے لکھتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ جب امام (خطبے کے لیے) نکل آتا ہے تو اعمال نامے لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1958]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ع طب الضياء] عن أبي أمامة. صحيح الترغيب 712.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2909
«تبعث الملائكة يوم الجمعة إلى أبواب المسجد يكتبون الأول فالأول فإذا صعد الإمام على المنبر طويت الصحف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر بھیجے جاتے ہیں، وہ سب سے پہلے آنے والے کا نام لکھتے ہیں، پھر اس کے بعد آنے والے کا۔ پھر جب امام منبر پر چڑھ جاتا ہے تو اعمال نامے لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2909]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب] عن أبي أمامة. صحيح الترغيب 712.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7660
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، ثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: تُبْعَثُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَى أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ، فَيَكْتُبُونَ الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، فَإِذَا صَعِدَ الْإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ طُوِيَتِ الصُّحُفُ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازوں پر بھیجے جاتے ہیں، وہ پہلے آنے والے سے پہلے آنے والے کا نام لکھتے جاتے ہیں، پھر جب امام منبر پر چڑھ جاتا ہے تو رجسٹر لپیٹ دیے جاتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7660]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 165، حدیث 7691»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں