🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10529 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 10529
مسند الشهاب: 662
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10529
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ" . قَالَ: " وَبَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَقَرَةً، فَأَعْيَا فَرَكِبَهَا، فَالْتَفَتَتْ إِلَيْهِ" , فَذَكَرَ الْحَدِيثَ .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم بنی اسرائیل سے روایات بیان کرسکتے ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور ایک آدمی ایک بیل کو ہانک کرلیے جا رہا تھا راستے میں وہ اس پر سوار ہوگیا اور اسے مارنے لگا پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10529]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 662
662 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، أبنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً، وَحَدِّثُوا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَلَا حَرَجَ»
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے (جو سنو آگے) پہنچا دو، خواہ ایک آیت ہی ہو اور بنی اسرائیل سے بیان کرو کوئی حرج نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 662]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3461، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6256، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2669، الدارمي فى «مسنده» برقم: 559، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21053، والطبراني فى «الصغير» برقم: 462، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14278، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6597»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں علم کے حوالے سے دو بڑی اہم باتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں:
① جس شخص کو تھوڑا یا زیادہ، جتنا بھی علم ہو، وہ اسے لوگوں تک پہنچائے اور اس کی تبلیغ کرے، یہ نہ سمجھے کہ میرے پاس کم علم ہے یا اسے لوگوں تک پہنچا نا صرف علماء کی ذمہ داری ہے، ہر شخص اپنے علم کی حد تک مکلف ہے حتی کہ اگر کسی کو ایک آیت آتی ہو یا ایک حدیث یاد ہو تو اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسے لوگوں تک پہنچا دے۔
② بنی اسرائیل سے بیان کرنے کی اجازت ہے۔ اس سے مراد صرف وہ واقعات اور قصے ہیں جو قرآن مجید یاصحیح احادیث میں موجود ہوں۔ ہر قسم کی اسرائیلی روایات مراد نہیں ہیں۔
اہل علم نے اسرائیلی روایات کی تین قسمیں بیان کی ہیں:
✿ وہ روایات جن کی قرآن یا حدیث میں تصدیق فرمادی گئی ہو۔ ایسی روایات بیان کرنا بالاتفاق جائز ہے۔
✿ وہ جن کی قرآن یا حدیث میں تکذیب کی گئی ہو۔ ایسی روایات کے باطل ہونے کی صراحت کیے بغیر بیان کرنا جائز نہیں۔
✿ وہ جن کی قرآن یا حدیث سے نہ تصدیق ملتی ہو اور نہ تکذیب۔ از راہ احتیاط ایسی روایات بھی بیان کرنا جائز نہیں کیونکہ جس بات کے غلط ہونے کا گمان ہو، شریعت مطہرہ نے اسے بھی بیان کرنے سے منع فرمایا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات آگے بیان کر دے۔“ (مسلم: 5 مقدمہ)
اب آخر میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کا فتویٰ ملاحظہ کیجیے، فرماتے ہیں: ”اے مسلمانوں کی جماعت! تم اہل کتاب سے کس طرح سوال کرتے ہو؟ حالانکہ تمہاری کتاب جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی، اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے آنے والی خبروں میں سب سے تازہ ہے، تم اسے اس حال میں پڑھتے ہو کہ اس میں کوئی ملاوٹ نہیں کی گئی اور اللہ نے تمہیں بتا دیا ہے کہ اللہ نے جو لکھا تھا اہل کتاب نے اسے بدل دیا اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اللہ کی کتاب میں تبدیلی کر دی اور کہا: کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے تاکہ اس کے ذریعے معمولی سی قیمت حاصل کر لیں تو کیا تمہارے پاس جو علم آیا ہے وہ تمہیں ان سے سوال کرنے سے منع نہیں کرتا؟ اللہ کی قسم! ہم نے ان میں سے کسی آدمی کو کبھی تم سے اس کے متعلق سوال کرتے ہوئے نہیں دیکھا جو تم پر نازل کیا گیا ہے۔“ [بخاري: 2685]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے اس فتویٰ میں ان لوگوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے جو ہر قسم کی اسرائیلی روایات بیان کرتے ہیں بالخصوص منکرین حدیث کے لیے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اسرائیلی روایات کو ترجیح دیتے ہیں اور قرآن کی تفسیر احادیث کے بجائے اسرائیلی روایات سے کرتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں