الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10616 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 10616
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1017
حدیث نمبر: 10616
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى أُمِّ بُرْثُنٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَتَبَ الْجُمُعَةَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَنَا , فَاخْتَلَفُوا فِيهَا , وَهَدَانَا اللَّهُ لَهَا , فَالنَّاسُ لَنَا فِيهَا تَبَعٌ , فَالْيَوْمُ لَنَا , ولِلْيَهُودِ غَدًا , وَلِلنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے ہم سے پہلے لوگوں پر بھی جمعہ فرض کیا تھا لیکن وہ اس میں اختلاف کرنے لگے جب کہ اللہ نے ہمیں اس معاملے میں رہنمائی عطاء فرمائی چنانچہ اب لوگ اس دن کے متعلق ہمارے تابع ہیں کل کا دن (ہفتہ) یہودیوں کا ہے اور پر سوں کا دن (اتوار) عیسائیوں کا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10616]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 876، م:856
حدیث نمبر: 1017
«أضل الله عن الجمعة من كان قبلنا فكان لليهود يوم السبت وكان للنصارى يوم الأحد فجاء الله بنا فهدانا الله ليوم الجمعة فجعل الجمعة والسبت والأحد، وكذلك هم تبع لنا يوم القيامة نحن الآخرون من أهل الدنيا والأولون يوم القيامة المقضي لهم قبل الخلائق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن سے غافل کر دیا، چنانچہ یہودیوں کے لیے ہفتہ کا دن ہوا اور عیسائیوں کے لیے اتوار کا دن۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھیجا اور ہمیں جمعہ کے دن کی ہدایت نصیب فرمائی، یوں اس نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی ترتیب بنا دی۔ اسی طرح قیامت کے دن بھی وہ ہمارے پیچھے ہوں گے، ہم دنیا والوں میں سب سے آخر میں آئے ہیں لیکن قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے، جن کا فیصلہ تمام مخلوق سے پہلے کر دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أص/حدیث: 1017]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن هـ] عن حذيفة وأبي هريرة. التعليق على بداية السول17 وصحيح الترغيب 701.»
قال الشيخ الألباني: صحيح