الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 10705 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 10705
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11843
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1171
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7340
المعجم الاوسط: 6017
حدیث نمبر: 10705
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں اس وقت تک تم بھی مجھے چھوڑے رکھو اس لئے کیونکہ تم سے پہلی امتیں بکثرت سوال کرنے اور اپنے انبیاء (علیہم السلام) سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئی تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10705]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد جيد، خ: 7288، م: 1337
حدیث نمبر: 11843
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ:" إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَيْهِمْ، وَلَنْ يُؤْمِنَ أَحَدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور لوگوں کے پاس ٹھہر گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اپنے انبیاء سے (غیر ضروری) سوالات کرنے کی وجہ سے اور اُن سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، اور کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اچھی اور بری (ہر قسم کی) تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11843]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11843]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7340) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1976)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1171
«اقرءوا كما علمتم فإنما أهلك من كان قبلكم اختلافهم على أنبيائهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
”(قرآن مجید کو) اسی طرح پڑھو جس طرح تمہیں سکھایا گیا ہے، کیونکہ تم سے پہلے لوگوں کو ان کے اپنے نبیوں پر اختلاف کرنے ہی نے ہلاک کیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [ابن جرير في تفسيره] عن ابن مسعود. الصحيحة: 1522: حم، حب.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 7340
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَفَ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ، وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَيْهِمْ، فَلَنْ يُؤْمِنَ أَحَدٌ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلِّهِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ایک جگہ ٹھہر کر ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ محض اپنے انبیاء سے کثرتِ سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے، پس کوئی بھی شخص اس وقت تک (حقیقی) مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ تقدیر کے خیر اور شر یعنی اس کے تمام پہلوؤں پر مکمل طور پر ایمان نہ لے آئے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7340]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات وإسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن أبى عاصم في "السنة" (1/ رقم 133/ ظلال، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7302»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن أبى عاصم في "السنة" (1/ رقم 133/ ظلال، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7302»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات وإسناده حسن
حدیث نمبر: 6017
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ، قَالَ: ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ التِّرْمِذِيُّ، قَالَ: ثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ، قَالَ: ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَرُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، فَإِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤَالِهِمْ أَنْبِيَاءَهُمْ، وَاخْتِلَافِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ مِنْ شَيْءٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَمَا نَهَيْتُكُمْ فَانْتَهُوا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَوَّابِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْجَوَّابِ I ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک میں تمہیں (کسی بات کو) چھوڑے رکھوں، تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (غیر ضروری سوالات نہ کرو)، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء سے کثرت سے سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ لہٰذا میں تمہیں جس بات کا حکم دوں اس پر حسبِ استطاعت عمل کرو، اور جس چیز سے منع کر دوں اس سے رک جاؤ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے عمار بن رزیق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الجواب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6017]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے عمار بن رزیق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الجواب منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6017]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 158» »
الحكم على الحديث:
فيه من لم يُعرف