الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1155 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 1155
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17765
حدیث نمبر: 1155
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عُتَيْبَةُ وَهُوَ الضَّرِيرُ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَصْرَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَرَكَ دِينَارًا وَدِرْهَمًا، فَقَالَ:" كَيَّتَانِ، صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اہل صفہ میں سے ایک صاحب کا انتقال ہو گیا، کسی شخص نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ! انہوں نے ترکہ میں ایک دینار اور ایک درہم چھوڑے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جہنم کے دو انگارے ہیں جن سے داغا جائے گا، تم اپنے ساتھی کی نماز جنازہ خود پڑھ لو۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1155]
الحكم على الحديث:
إسناد ضعيف لجهالة عتيبة و بريد بن أصرم
حدیث نمبر: 17765
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الصُّفَّةِ فَوَجَدُوا فِي شَمْلَتِهِ دِينَارَيْنِ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَيَّتَانِ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اہل صفہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، لوگوں نے اس کے کپڑے میں دو دینار پائے، انہوں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں، تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو!
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17765]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17765]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3652) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5037) اخرجه احمد فى المسند (412/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4354»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن