🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11730 (کل: 37 مقامات، 13 کتب)
مسند احمد: 11730، 12021، 12594، 12952، 13655، 13913، 16470، 19292، 19322، 19337، 21254، 21257
صحیح بخاری: 4332، 4334، 7245
صحیح مسلم: 6414
سنن ابن ماجہ: 164
مسند الحمیدی: 1235
مصنف ابن ابی شیبہ: 34538، 34547
الفتح الربانی: 11093، 11094
صحیح ابن حبان: 7280
الجامع الكامل: 9241، 9242، 10480
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2791، 5310، 5311، 7970
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3002
المعجم الاوسط: 5369
فضائل صحابہ: 1426، 1428، 1431، 1435، 1462
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11093
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا أَعْطَى مِنْ تِلْكَ الْعَطَايَا فِي قُرَيْشٍ وَقَبَائِلِ الْعَرَبِ وَلَمْ يَكُنْ فِي الْأَنْصَارِ مِنْهَا شَيْءٌ وَجَدَ هَذَا الْحَيُّ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي أَنْفُسِهِمْ حَتَّى كَثُرَتْ فِيهِمُ الْقَالَةُ حَتَّى قَالَ قَائِلُهُمْ لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَوْمَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهِ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْحَيَّ قَدْ وَجَدُوا عَلَيْكَ فِي أَنْفُسِهِمْ لِمَا صَنَعْتَ فِي هَذَا الْفَيْءِ الَّذِي أَصَبْتَ قَسَمْتَ فِي قَوْمِكَ وَأَعْطَيْتَ عَطَايَا عِظَامًا فِي قَبَائِلِ الْعَرَبِ وَلَمْ يَكُنْ فِي هَذَا الْحَيِّ مِنَ الْأَنْصَارِ شَيْءٌ قَالَ فَأَيْنَ أَنْتَ مِنْ ذَلِكَ يَا سَعْدُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَنَا إِلَّا امْرُؤٌ مِنْ قَوْمِي وَمَا أَنَا قَالَ فَاجْمَعْ لِي قَوْمَكَ فِي هَذِهِ الْحَظِيرَةِ قَالَ فَخَرَجَ سَعْدٌ فَجَمَعَ النَّاسَ فِي تِلْكَ الْحَظِيرَةِ قَالَ فَجَاءَ رِجَالٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ فَتَرَكَهُمْ فَدَخَلُوا وَجَاءَ آخَرُونَ فَرَدَّهُمْ فَلَمَّا اجْتَمَعُوا أَتَاهُ سَعْدٌ فَقَالَ قَدِ اجْتَمَعَ لَكَ هَذَا الْحَيُّ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ بِالَّذِي هُوَ لَهُ أَهْلٌ ثُمَّ قَالَ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ مَا قَالَةٌ بَلَغَتْنِي عَنْكُمْ وَجِدَةٌ وَجَدْتُمُوهَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَلَمْ آتِكُمْ ضُلَّالًا فَهَدَاكُمُ اللَّهُ وَعَالَةً فَأَغْنَاكُمُ اللَّهُ وَأَعْدَاءً فَأَلَّفَ اللَّهُ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ قَالُوا بَلِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمَنُّ وَأَفْضَلُ قَالَ أَلَا تُجِيبُونَنِي يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ قَالُوا وَبِمَاذَا نُجِيبُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ الْمَنُّ وَالْفَضْلُ قَالَ أَمَا وَاللَّهِ لَوْ شِئْتُمْ لَقُلْتُمْ فَلَصَدَقْتُمْ وَصُدِّقْتُمْ أَتَيْتَنَا مُكَذَّبًا فَصَدَّقْنَاكَ وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ وَطَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ وَعَائِلًا فَأَغْنَيْنَاكَ أَوَجَدْتُمْ فِي أَنْفُسِكُمْ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ فِي لُعَاعَةٍ مِنَ الدُّنْيَا تَأَلَّفْتُ بِهَا قَوْمًا لِيُسْلِمُوا وَوَكَلْتُكُمْ إِلَى إِسْلَامِكُمْ أَفَلَا تَرْضَوْنَ يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي رِحَالِكُمْ فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ شِعْبًا وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ شِعْبًا لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ اللَّهُمَّ ارْحَمِ الْأَنْصَارَ وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ قَالَ فَبَكَى الْقَوْمُ حَتَّى أَخْضَلُوا لِحَاهُمْ وَقَالُوا رَضِينَا بِرَسُولِ اللَّهِ قِسْمًا وَحَظًّا ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَتَفَرَّقْنَا
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اموالِ غنیمت میں سے قریش اور دیگر عرب قبائل کو بہت کچھ عنایت فرمایا اور ان میں سے انصار کو کچھ بھی نہ ملا تو اس کی وجہ سے انصار کے اس گروہ نے اپنے دلوں میں کچھ انقباض محسوس کیایہاں تک کہ اس سلسلہ میں بہت سی باتیں ہونے لگیںیہاں تک کہ بعض نے تو یہ تک کہہ دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ان کی قوم کی محبت غالب آگئی ہے۔ سعد بن عبادہ خزرجی انصاری رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں آکر عرض کیا اللہ کے رسول آپ نے اس مال غنیمت کی جس انداز سے تقسیم کی ہے لوگوں کے دلوں میں اس کی وجہ سے وسوسے پیدا ہوئے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی قوم، قریش اور دیگر عرب قبائل کو تو بڑے بڑے عطیے عنایت فرما دئیے اور انصار کے قبیلہ کو کچھ بھی نہیں ملا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے سعد رضی اللہ عنہ! ایسی باتیں ہو رہی ہیں تو تم کہاں ہو؟ انہوں نے عرض کیااللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تو اپنی ہی قوم کا فرد ہوں، میری کیا حیثیت ہے (یعنی میں بھی انہی میں سے ہوں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی قوم (انصار) کو اس باڑے میں جمع کرو۔ سعد رضی اللہ عنہ گئے اور اپنی ساری قوم جو جمع کر کے اس باڑے میں لے آئے۔ کچھ مہاجرین آئے تو سعد رضی اللہ عنہ نے ان کو اندر آنے کی اجازت دے دی، وہ اندر آگئے کچھ اور بھی آنا چاہا تو سعد رضی اللہ عنہ نے انہیں واپس بھیج دیا، جب سب لوگ جمع ہو گئے تو سعد رضی اللہ عنہ نے آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کے مطابق انصار جمع ہو چکے ہیں۔ تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے اللہ کے شایانِ شان تعریف کی پھر فرمایا، اے انصار کی جماعت! تمہاری طرف سے یہ کیسی بات مجھ تک پہنچی ہے؟ کیا تم نے اپنے دلوں میں کچھ رنجش محسوس کی ہے؟ کیایہ حقیقت نہیں کہ میں تمہارے پاس آیا تو تم راہ راست سے بھٹکے ہوئے تھے تو اللہ نے تمہیں ہدایت سے سرفراز کیا؟ اور تم تنگ دست تھے تو اللہ نے تمہیں مال دار بنا دیا؟ تم ایک دوسرے کے دشمن تھے اللہ نے تمہارے دلوں کو آپس میں جوڑ دیا؟ سب انصار نے کہا کہ یہ بالکل صحیح ہے اللہ اور اس کے رسول کا ہم پر بہت فضل اور احسان ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے انصار! کیا تم مجھے جواب نہیں دو گے؟ وہ بولے اللہ کے رسول! ہم آپ کو کیا جواب دیں؟ ہم پر تو اللہ اور اس کے رسول کا بہت احسان اور فضل ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کی قسم! اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو اور تمہاری بات ہو گی بھی درست (کہ تم یوں کہو) کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس ایسی حالت میں آئے جب لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی (یعنی رسول کی) تکذیب کرتے تھے ہم (انصار) نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (آپ کی قوم نے) بے یارومددگارچھوڑا ہوا تھا۔ ہم (انصار) نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کی، قوم نے آپ کو اپنے شہر اور وطن سے بے دخل کر دیا تھا ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رہنے کی جگہ دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (رسول اور مسلمان،مہاجرین) تنگ دست تھے، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مال دار کیا تو اے انصار کیا تم نے دنیوی معمولی متاع کی وجہ سے دلوں میں رنجش پیدا کر لی، میں نے تو ان لوگوں کو یہ مال اس لیے دیا ہے تاکہ وہ اسلام میں پختہ ہو جائیں اور میں نے تمہیںتو تمہارے اسلام کے سپرد کیا، اے انصار! کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر اپنے گھروں کو جائیں اور تم اللہ کے رسول کو ساتھ لے کر گھروں کو واپس لوٹو۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جان ہے اگر ہجرت والی سعادت نہیں ہوتی تو میں بھی انصار ہی کا ایک فرد ہوتا۔ اگر لوگ ایک گھاٹی میں چلیں اور انصار کسی دوسری گھاٹی میں سے گزریں تو میں بھی اس گھاٹی میں چلوں گا جہاں سے انصار چلیں گے۔ یا اللہ انصار پر، ان کی اولادوں پر اور ان کی اولادوں کی اولادوں پر سب پر رحم فرما۔ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں سن کر وہ لوگ اس قدر بلک بلک کر رونے لگے کہ آنسوؤں سے ان کی داڑھیاں تر ہو گئیں۔ اور وہ کہنے لگے ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقسیم اور اپنے حصہ پر راضی ہیں۔ اس کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لے آئے اور ہم بھی چلے آئے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11093]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11730 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11753»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11094
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارَ فَقَالَ أَفِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ قَالُوا لَا إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ قَالَ حَجَّاجٌ أَوْ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَقَالَ إِنَّ قُرَيْشًا حَدِيثُ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَمُصِيبَةٍ وَإِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَجْبُرَهُمْ وَأَتَأَلَّفَهُمْ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَرْجِعَ النَّاسُ بِالدُّنْيَا وَتَرْجِعُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى بُيُوتِكُمْ لَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ شِعْبًا لَسَلَكْتُ شِعْبَ الْأَنْصَارِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کو ایک جگہ جمع کیا اور دریافت فرمایا: کیا تمہارے اندر تمہارے علاوہ کوئی دوسرا فرد تو نہیں ہے؟ انہوں نے بتلایا: جی نہیں، صرف ہمارا ایک بھانجا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بھانجا تو اسی قوم کا ہی فرد ہوتا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریش تازہ تازہ کفر چھوڑ کر اور شکست کی مصیبت سے دوچار ہوئے ہیں، میں ان کو کچھ دے دلا کر ان کی تالیف قلبی کرنا چاہتا ہوں، کیا تم اس بات سے راضی ہو کہ لوگ دنیا کا مال لے کر جائیں اور تم اپنے گھروں کو جاتے ہوئے اللہ کے رسول کو ساتھ لے کر جاؤ، اگر عام لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار کسی پہاڑی گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی گھاٹی کو ترجیح دیتے ہوئے اسی میں چلوں گا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11094]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4334، ومسلم: 1059، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12766 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12796»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4334
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7280
أَخْبَرَنَا أَبُو قُرَيْشٍ مُحَمَّدُ بْنُ جُمُعَةَ الأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ الْفَلاسُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلأَنْصَارِ، وَلأَبْنَاءِ الأَنْصَارِ، وَلأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الأَنْصَارِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ، وَلِأَبْنَاءِ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ» ”اے اللہ! انصار کی، انصار کے بچوں کی، انصار کے بچوں کے بچوں کی مغفرت کر دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7280]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7280، 7282، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8292، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3909، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12789» «رقم طبعة با وزير 7236»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (6399). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9241
9241- عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ الله صلى الله عليه وسلم قَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَلَمْ آتِكُمْ ضُلَّالًا فَهَدَاكُمْ الله عَزَّ وَجَلَّ بِي، أَلَمْ آتِكُمْ مُتَفَرِّقِينَ فَجَمَعَكُمْ الله بِي، أَلَمْ آتِكُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ الله بَيْنَ قُلُوبِكُمْ بِي، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ الله، قَالَ: أَفَلَا تَقُولُونَ جِئْتَنَا خَائِفًا فَآمَنَّاكَ وَطَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ، فَقَالُوا بَلْ لله تَبَارَكَ وَتَعَالَى المَنُّ بِهِ عَلَيْنَا وَلِرَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (12021) عن محمد بن أبي عدي، عن حميد، عن أنس بن مالك قال: فذكر الحديث. وإسناده صحيح.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9242
9242- عن أنس قال: لما كان يوم فتح مكة قسم رسول الله صلى الله عليه وسلم غنائم بين قريش، فغضب الأنصار قال النبي صلى الله عليه وسلم: أما ترضون أن يذهب الناس بالدنيا، وتذهبون برسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالوا: بلى، قال: لو سلك الناس واديا وشعبا، لسلكت وادي الأنصار أو شعبهم
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في المغازي (4332) ومسلم في الزكاة (134:1059) كلاهما من حديث شعبة، عن أبي التياح، قال: سمعت أنس بن مالك يقول: فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10480
10480- عن أبي بن كعب قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لولا الهجرة لكنت امرءاً من الأنصار، ولو سلك الناس وادياً أو شعباً لكنت مع الأنصار.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (3899)، وأحمد (21246و21258)، وصحّحه الحاكم (4/78) كلهم من طريق زهير بن محمد الخراساني، عن عبدالله بن محمد بن عقيل، عن الطفيل بن أبي بن كعب، عن أبيه قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2791
«الأنصار شعار والناس دثار ولو أن الناس استقبلوا واديا أو شعبا واستقبلت الأنصار واديا لسلكت وادي الأنصار ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”انصار جسم سے لگے ہوئے اندرونی کپڑے (شعار) کی طرح ہیں اور باقی لوگ بیرونی کپڑے (دثار) کی طرح ہیں، اور اگر تمام لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی کی طرف چلیں اور انصار کسی دوسری وادی کا رخ کریں تو میں انصار کی وادی کے راستے پر چلوں گا، اور اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں بھی انصار کا ہی ایک فرد ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2791]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن سهل بن سعد. الصحيحة 1768: حم، ق – عبد الله بن زيد بن عاصم، حم –أنس، وأبي هريرة، وأبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5310
«لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار ولو سلك الناس واديا أو شعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر لوگ کسی وادی یا گھاٹی کے راستے چلیں تو میں انصار کی وادی اور ان کی گھاٹی کے راستے چلوں گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5310]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن أنس [حم خ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1768: حم - أنس. حب - أبي هريرة. حم، ق - عبد الله بن زيد بن عاصم. حم، ت، ك - أبي بن كعب. حم - أبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5311
«لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار ولو سلك الناس واديا أو شعبا لكنت مع الأنصار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر لوگ کسی وادی یا گھاٹی کے راستے چلیں تو میں انصار کے ساتھ ہوتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5311]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ك] عن أبي. الصحيحة 1868: انظر الحديث الذي قبله.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7970
«يا معشر الأنصار! ألم أجدكم ضلالا فهداكم الله بي وكنتم متفرقين فألفكم الله بي وكنتم عالة فأغناكم الله بي؟ أما ترضون أن يذهب الناس بالشاة والبعير وتذهبون بالنبي إلى رحالكم؟ لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار ولو سلك الناس واديا وشعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبها الأنصار شعار والناس دثار إنكم ستلقون بعدي أثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے گروہِ انصار! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا، پھر اللہ نے مجھ سے تمہیں ہدایت دی؟ اور تم بکھرے ہوئے تھے، پھر اللہ نے مجھ سے تمہیں جوڑ دیا؟ اور تم تنگ دست تھے، پھر اللہ نے مجھ سے تمہیں غنی کر دیا؟ کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ بکری اور اونٹ لے کر جائیں اور تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں لے جاؤ؟ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر لوگ کسی وادی یا گھاٹی میں چلتے تو میں انصار کی وادی اور گھاٹی میں چلتا۔ انصار میرے لیے اندرونی لباس ہیں اور باقی لوگ اوپر کا لباس۔ میرے بعد تمہیں اپنے حق پر دوسروں کی ترجیح دی جائے گی، تو صبر کرنا یہاں تک کہ تم حوض پر مجھ سے آ ملو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7970]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن عبد الله بن زيد بن عاصم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں