🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11900 (کل: 78 مقامات، 27 کتب)
مسند احمد: 11900، 110، 118، 130، 270، 1469، 5010، 7458، 9953، 15232، 21462، 24460
صحیح بخاری: 581
صحیح مسلم: 1920
سنن ابوداود: 1276
سنن ترمذی: 183، 184، 423
سنن نسائی: 518، 519، 562
سنن ابن ماجہ: 1248، 1250
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 197
سنن دارمی: 1471، 1474
معجم صغیر للطبرانی : 191
مشکوۃ المصابیح: 1051
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 516
صحیح ابن خزیمہ: 985، 1271، 1275، 2146
مصنف ابن ابی شیبہ: 7521، 7526، 7527
سنن دارقطنی: 1571، 2636
الفتح الربانی: 1201، 1203، 1205، 1220، 1221، 4369
صحیح ابن حبان: 1484، 1543، 1544، 1549، 5996
مسند امام شافعی: 154
الجامع الكامل: 2488، 2490، 2496، 2498
السنن الكبرى للبيهقي: 4414، 4415، 4417، 4429، 15960
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3347، 3372، 5300، 5505، 6390، 10262
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3843، 6892
المعجم الکبیر للطبرانی: 10051، 17512
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3396
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 773، 6284، 6332
المعجم الاوسط: 847، 1741، 8125
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 858، 864
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3372
عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَخَذَ بِحَلْقَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا بِمَكَّةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَابْنُ حِبَّانَ وَثَّقَهُ أَيْضًا وَقَالَ: يُخْطِئُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کے ایک حلقے کو پکڑا، اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عصر کی نماز کے بعد، سورج غروب ہونے تک، اور فجر کی نماز کے بعد، سورج طلوع ہونے تک، کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی البتہ مکہ کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل مخزومی ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3372]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20951، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 851»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5300
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَنَدَ إِلَى بَيْتٍ، فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ وَقَالَ:" لَا يُصَلِّي أَحَدٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى اللَّيْلِ، وَلَا بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ مَسِيرَةَ ثَلَاثٍ، وَلَا تَتَقَدَّمَنَّ امْرَأَةٌ عَلَى عَمَّتِهَا وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گھر کے ساتھ ٹیک لگا کر لوگوں کو وعظ و نصیحت کی اور ارشاد فرمایا: کوئی بھی شخص عصر کے بعد رات ہونے تک (یعنی سورج غروب ہونے تک) اور صبح کے بعد سورج طلوع ہونے تک نماز ادا نہ کرے اور عورت اپنے محرم کے بغیر تین دن کا سفر نہ کرے اور کوئی عورت اپنی پھوپھی یا اپنی خالہ پر آگے نہ آئے (یعنی اپنی خالہ یا پھوپھی کے شوہر سے شادی نہ کرے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز ادا کرنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5300]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6712)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6673»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5505
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الطَّوَافِ بِالْكَعْبَةِ فَقَالَ: كُنَّا نَطُوفُ فَنَمْسَحُ الرُّكْنَ: الْفَاتِحَةَ وَالْخَاتِمَةَ، وَلَمْ نَكُنْ نَطُوفُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ.
وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" تَطْلُعُ الشَّمْسُ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ حَسَّنُوا حَدِيثَهُ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا ہم طواف کرتے تھے اور آغاز میں اور اختتام پر رکن پر ہاتھ پھیرتے تھے ہم صبح کی نماز کے بعد سورج کے نکلنے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج کے غروب ہونے تک طواف نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سورج شیطان کے سینگ میں طلوع ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے لوگوں نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5505]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (393/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14810»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6390
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ صَوْمَيْنِ، وَعَنْ صَلَاتَيْنِ، وَعَنْ لِبَاسَيْنِ، وَعَنْ مَطْعَمَيْنِ، وَعَنْ نِكَاحَيْنِ، وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ. فَأَمَّا الصَّوْمَانُ: فَيَوْمُ الْفِطْرِ وَيَوْمُ الْأَضْحَى. وَأَمَّا الصَّلَاتَانِ: فَصَلَاةٌ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَصَلَاةٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ. وَأَمَّا اللِّبَاسَانِ: فَأَنْ يَحْتَبِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَا يَكُونُ بَيْنَ عَوْرَتِهِ وَبَيْنَ السَّمَاءِ شَيْءٌ فَتُدْعَى تِلْكَ السَّمَّاءُ. وَأَمَّا الْمَطْعَمَانِ: فَأَنْ يَأْكُلَ بِشِمَالِهِ وَيَمِينُهُ صَحِيحَةٌ، وَيَأْكُلَ مُتَّكِئًا. وَأَمَّا الْبَيْعَانِ: فَيَقُولُ الرَّجُلُ: تَبِيعُ لِي، وَأَبِيعُ لَكَ. وَأَمَّا النِّكَاحَانِ: فَنِكَاحُ الْبَغِيِّ وَنِكَاحٌ عَلَى الْخَالَةِ وَالْعَمَّةِ.
قُلْتُ: عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى النَّسَائِيِّ، وَلَمْ أَرَهُ فِي الصُّغْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو قسم کے روزوں، دو قسم کی نمازوں دو قسم کے لباس دو قسم کے کھانوں دو قسم کے نکاح اور دو قسم کے سودوں سے منع کیا ہے جہاں تک دو روزوں کا تعلق ہے، تو وہ عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن (کا روزہ) ہے جہاں تک دو نمازوں کا تعلق ہے، تو صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے تک ادا کی جانے والی نماز ہے اور عصر کی نماز کے بعد سورج کے غروب ہونے تک والی نماز ہے جہاں تک دو لباسوں کا تعلق ہے، تو ایک صورت یہ ہے کہ آدمی نے ایک کپڑے کو احتباء کے طور پر لپیٹا ہوا ہو اور اس کی شرمگاہ اور آسمان کے درمیان کوئی کپڑا نہ ہو اور جہاں تک دو قسم کے کھانوں کا تعلق ہے، تو یہ ہے کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے جبکہ اس کا دایاں ہاتھ ٹھیک ہو اور یہ کہ آدمی ٹیک لگا کر کھائے جہاں تک دو قسم کے سودوں کا تعلق ہے، تو ایک صورت یہ ہے کہ آدمی یہ کہے کہ تم مجھے یہ چیز فروخت کر دو اور میں تمہیں فروخت کر دوں گا جہاں تک دو قسم کے نکاح کا تعلق ہے، تو فاحشہ عورت سے نکاح کرنا اور خالہ یا پھوپھی پر نکاح کرنا (یعنی بیوی کی بھانجی یا بھتیجی کے ساتھ نکاح کرنا)۔ (علا ہیثمی فرماتے ہیں:) ”اطراف“ کے مصنف نے اس کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے میں نے سنن نسائی میں یہ روایت نہیں دیکھی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6390]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10087)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10087»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10262
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ مَكَّةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" كُفُّوا السِّلَاحَ إِلَّا خُزَاعَةَ عَنْ بَنِي بَكْرٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ قَالَ:" كُفُّوا السِّلَاحَ"، فَلَقِيَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ رَجُلًا مِنْ بَنِي بَكْرٍ مِنْ غَدٍ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَتَلَهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ، وَرَأَيْتُهُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ:" إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ مَنْ قَتَلَ فِي الْحَرَمِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ بِذُحُولِ الْجَاهِلِيَّةِ"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنْ فُلَانًا ابْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا دَعْوَةَ فِي الْإِسْلَامِ، ذَهَبَ أَمْرُ الْجَاهِلِيَّةِ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْأَثْلَبُ". قَالُوا: وَمَا الْأَثْلَبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ".
قَالَ: وَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ". قَالَ:" وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ، وَفِي السُّنَنِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مکہ فتح ہو گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو البتہ بنوبکر کے حوالے سے خزاعہ کا معاملہ مختلف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اجازت دے دی، یہاں تک کہ جب آپ نے عصر کی نماز ادا کی تو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو اگلے دن خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بنو بکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے مزدلفہ میں ملا اس نے اسے قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا شخص وہ ہے، جو حرم میں کسی کو قتل کرتا ہے یا اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرتا ہے یا زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرتا ہے، تو ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: فلاں شخص میرا بیٹا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں ایسے کسی دعوی کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی زمانہ جاہلیت کے معاملات ختم ہو چکے ہیں بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو اثلب ملے گا لوگوں نے دریافت کیا: اثلب سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: پتھر (یا محرومی) راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا: عورت کے ساتھ اُس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز کی ممانعت والا حصہ مذکور ہے سنن میں بھی اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10262]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6681)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6643، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 59، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5996»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3843
«صلاتان لا يصلى بعدهما: الصبح حتى تطلع الشمس والعصر حتى تغرب الشمس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دو نمازوں کے بعد نماز نہیں پڑھی جاتی: فجر کی نماز کے بعد یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کی نماز کے بعد یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3843]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم حب] عن سعد. صحيح أبي داود 1157: حم, ق - أبي سعيد وعمر»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6892
«نهى عن الصلاة بعد الصبح حتى تطلع الشمس وبعد العصر حتى تغرب»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6892]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ن] عن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10051
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمُعَافَى الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَوْمَيْنِ، وَعَنْ صَلَاتَيْنِ، وَعَنْ لِبَاسَيْنِ، وَعَنْ مَطْعَمَيْنِ، وَعَنْ نِكَاحَيْنِ، وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ: فَأَمَّا الْيَوْمَانِ فَيَوْمُ الْفِطْرِ وَيَوْمُ الْأَضْحَى، وَأَمَّا الصَّلَاتَانِ فَصَلَاةٌ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَصَلَاةٌ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَأَمَّا اللِّبَاسَانِ فَأَنْ يُحْتَبَى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، وَلَا يَكُونَ بَيْنَ عَوْرَتِهِ وَبَيْنَ السَّمَاءِ شَيْءٌ، فَتُدْعَى تِلْكَ الصَّمَّاءَ، وَأَمَّا الْمَطْعَمَانِ فَأَنْ يَأْكُلَ بِشِمَالِهِ وَيَمِينُهُ صَحِيحَةٌ، وَيَأْكُلَ مُتَّكِئًا، وَأَمَّا الْبَيْعَتَانِ فَيَقُولُ الرَّجُلُ: تَبِيعُ لِي وَأَبِيعُ لَكَ، وَأَمَّا النِّكَاحَانِ فَنِكَاحُ الْبَغِيِّ، وَنِكَاحٌ عَلَى الْخَالَةِ وَالْعَمَّةِ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو روزوں، دو نمازوں، دو لباسوں، دو کھانوں، دو نکاحوں اور دو بیع (خرید و فروخت کے طریقوں) سے منع فرمایا: رہے دو دن تو وہ عید الفطر اور عید الاضحی کا دن ہیں، اور رہیں دو نمازیں تو وہ فجر کے بعد کی نماز ہے یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کے بعد کی نماز ہے یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، اور رہے دو لباس تو یہ کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھے اور اس کی شرمگاہ اور آسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو، اسے صماء کہا جاتا ہے، اور رہے دو کھانے تو یہ کہ آدمی بائیں ہاتھ سے کھائے جبکہ اس کا دایاں ہاتھ صحیح سالم ہو، اور یہ کہ ٹیک لگا کر کھائے، اور رہیں دو بیع تو یہ کہ آدمی کہے: تو میرے لیے بیچ اور میں تیرے لیے بیچوں گا، اور رہے دو نکاح تو ایک زانیہ عورت سے نکاح اور دوسرا خالہ اور پھوپھی کو اکٹھا نکاح میں لانا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10051]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 101، حدیث 10087»
«أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9669»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17512
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُعَاذِ ابْنِ عَفْرَاءَ ، أَنَّهُ كَانَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَطَافَ بَعْدَ الْعَصْرِ وَلَمْ يُصَلِّ، فَقَالَ لَهُ مُعَاذٌ - رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ -: مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَلِّيَ؟ فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى عَنْ صَلَاةٍ بَعْدَ صَلَاتَيْنِ: بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ.
سیدنا معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، انہوں نے عصر کے بعد طواف کیا مگر نماز نہیں پڑھی۔ ایک شخص - قریش سے تعلق رکھنے والا، جس کا نام بھی معاذ تھا - نے ان سے کہا: تمہیں نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے، ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو نمازوں کے بعد نماز پڑھنے سے منع فرماتے تھے: فجر کے بعد یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کے بعد یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 176، حدیث 377»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 517 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 370، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4502، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18208، 18209، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1322، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7399، 13425، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1817، والطبراني فى «الكبير» برقم: 378، 379»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3396
وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْزَمٍ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «‏‏‏‏لَأَنْ أُجَالِسَ قَوْمًا يَذْكُرُونَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، وَلَأَنْ أَذْكُرَ اللهَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ ثَمَانِيَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ دِيَةِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمُ (اثْنَيْ) عَشَرَ أَلْفًا، فَحَسَبْنَا دِيَاتِهِمْ وَنَحْنُ فِي مَجْلِسٍ فَبَلَغَ سِتَّةً وَتِسْعِينَ أَلْفًا، وَهَا هُنَا مَنْ يَقُولُ: أَرْبَعَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَاللهِ مَا قَالَ إِلَّا ثَمَانِيَةً، دِيَةُ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا» ‏‏‏‏.

وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ بَعْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَلَأَنْ أَذْكُرَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ (بَعْدَ الْعَصْرِ) حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ ثَمَانِيَةَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ) .

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَذَكَرَهُ بِلَفْظِ: لَأَنْ أُصَلِّيَ الْفَجْرَ وَأَجْلِسَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللهَ تَعَالَى إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، وَلَأَنْ أُصَلِّيَ الْعَصْرَ وَأَجْلِسَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ (أَنْ) أُعْتِقَ ثَمَانِيَةَ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، دِيَةُ كُلِّ رَقَبَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ - فَرَّقَهُمَا - قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَأَنْ أَجْلِسَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللهَ تَعَالَى مِنْ غُدْوَةٍ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ) .

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، ثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَأَنْ أَجْلِسَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللهَ تَعَالَى مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ ثَمَانِيَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ) .

وَحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، بِهَذَا نَحْوَهُ وَزَادَ: كُلُّهُمْ مُسْلِمٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا جو نمازِ فجر سے لے کر سورج طلوع ہونے تک اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغول رہتے ہوں، مجھے ان تمام دنیاوی نعمتوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے، اور میرا عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرنا، مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے آٹھ غلام آزاد کروں، جن میں سے ہر ایک کی دیت بارہ ہزار (درہم یا دینار) ہو۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہم نے ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے ان کی دیتوں کا حساب کیا تو وہ چھیانوے ہزار بنی، اور یہاں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو (آٹھ کے بجائے) اولادِ اسماعیل سے چار غلاموں کا تذکرہ کرتے ہیں، لیکن اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ ہی کا لفظ ارشاد فرمایا تھا جن میں سے ہر ایک کی دیت بارہ ہزار تھی۔
امام طیالسی نے اسے یزید بن ابان الرقاشی کے واسطے سے نقل کیا ہے۔
احمد بن منیع نے حماد کے طریق سے یزید الرقاشی سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا فجر کی نماز کے بعد سے طلوعِ آفتاب تک اللہ عزوجل کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا، مجھے اولادِ اسماعیل میں سے چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے، اور میرا عصر کے بعد سے غروبِ آفتاب تک اللہ کا ذکر کرنا، مجھے اولادِ اسماعیل میں سے آٹھ جانیں آزاد کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔“
حارث نے یزید الرقاشی ہی کے واسطے سے ان الفاظ میں روایت نقل کی ہے: ”میرا فجر کی نماز ادا کر کے سورج نکلنے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والوں کے ساتھ بیٹھنا، مجھے ان تمام اشیاء سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج کی روشنی پڑتی ہے، اور میرا عصر کی نماز ادا کر کے غروبِ آفتاب تک اللہ عزوجل کا ذکر کرنے والوں کے ہمراہ بیٹھنا، مجھے اولادِ اسماعیل میں سے آٹھ غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے، جبکہ ہر غلام کی دیت بارہ ہزار ہو۔“
ابو یعلیٰ نے حماد بن زید کے واسطے سے یزید الرقاشی سے روایت نقل کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا صبح سے لے کر طلوعِ آفتاب تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے گروہ کے ساتھ بیٹھنا، مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔“
ابو یعلیٰ ہی کی دوسری روایت میں معلی بن زیاد کے واسطے سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا نمازِ عصر سے لے کر غروبِ آفتاب تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والوں کے ساتھ بیٹھنا، مجھے اولادِ اسماعیل میں سے آٹھ غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسند ہے۔“
خلف بن ہشام نے حماد کے واسطے سے اسی کی مثل روایت بیان کی ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا ہے کہ وہ سب (آزاد کردہ غلام) مسلمان ہوں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3396]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 3667، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6019، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16944، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2418، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7244، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3907، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6043/3، 6043/2، 6075، 6043/8، 6076، 6043/5»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں