🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12624 (کل: 49 مقامات، 18 کتب)
مسند احمد: 12624، 1998، 2046، 2151، 3009، 24116، 24334، 25083، 25385، 25907، 26087
صحیح مسلم: 2719، 2722
سنن ابوداود: 2430
سنن ترمذی: 768
سنن نسائی: 2181، 2185، 2186، 2187، 2348، 2349، 2351
سنن ابن ماجہ: 1710، 1711
شمائل ترمذی: 297، 299
سنن دارمی: 1777
مسند الحمیدی: 173
مصنف ابن ابی شیبہ: 10009، 10011
الفتح الربانی: 2246، 3930، 3931، 11363، 11365
صحیح ابن حبان: 3580، 3637
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 314
الجامع الكامل: 10705
السنن الكبرى للبيهقي: 8425، 8427، 8428، 8471
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5157
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2602، 4633، 4860
المعجم الاوسط: 960، 2475
41 تا 49
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8427
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ قَالُوا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ وَمَا رَأَيْتُهُ فِي شَهْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ عَنْ مَالِكٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھا کرتے تھے حتیٰ کہ ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی افطار نہیں کریں گے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کرتے تو ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی روزہ نہیں رکھیں گے، اور میں نے نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی پورے مہینے کے روزے رکھے ہوں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان میں اکثر روزے رکھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8427]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8428
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ:" كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ، وَلَمْ أَرَهُ صَائِمًا مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
ابوسلمہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھا کرتے حتیٰ کہ ہم کہتے: روزے ہی رکھے جائیں گے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کرتے تو ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار ہی کرتے رہیں گے اور کبھی کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔ پورا شعبان روزے رکھتے سوائے چند ایام کے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8428]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8471
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لَا يَصُومُ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ قَطُّ إِلَّا رَمَضَانَ وَمَا رَأَيْتُهُ فِي شَهْرٍ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُوسُفَ عَنْ مَالِكٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھا کرتے حتیٰ کہ ہم کہتے: اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار نہیں کریں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم افطار کیا کرتے تو ہم کہتے: اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل مہینے کے روزے رکھے ہوں سوائے رمضان کے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی مہینے میں شعبان سے زیادہ روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8471]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5157
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ. وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يَصُومُ. وَكَانَ أَكْثَرُ صَوْمِهِ فِي شَعْبَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نفلی روزے رکھا کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ کہتے تھے: اب آپ کوئی نفلی روزہ ترک نہیں کریں گے پھر آپ نفلی روزے ترک کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم یہ کہتے تھے اب آپ کوئی نفلی روزہ نہیں رکھیں گے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ روزے شعبان میں رکھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صھبان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5157]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5805)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5805، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1794، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3144»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2602
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ عَنْ صَوْمِ رَجَبٍ، كَيْفَ تَرَى فِيهِ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يُفْطِرُ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: لَا يَصُومُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نفلی) روزے رکھنے لگتے یہاں تک کہ ہم (آپس میں) یہ کہنے لگتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ناغہ نہیں فرمائیں گے، اور جب روزے رکھنا چھوڑ دیتے تو ہم یہ گمان کرنے لگتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مزید) روزہ نہیں رکھیں گے۔“ (سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے یہ حدیث عثمان بن حکیم رحمہ اللہ کے ماہِ رجب کے روزوں سے متعلق سوال کے جواب میں بیان فرمائی تھی)۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2602]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1870، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1157، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2346، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2430، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1711، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2047، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1743، وأخرجه فتح الباري برقم: 1902، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12446، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2595»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4633
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ، وَلَمْ أَرَهُ صَامَ مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا.
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نفلی) روزے رکھنا شروع فرماتے تو ہم (آپس میں) کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل روزے ہی رکھیں گے، اور جب روزے چھوڑنا شروع فرماتے تو ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ نہیں رکھیں گے، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے نہیں دیکھا؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (تقریباً) پورا شعبان ہی روزے رکھتے تھے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے چند ایام کے علاوہ تمام ایام میں روزہ رکھا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4633]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1868، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2434، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1710، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25522، 25778، وأخرجه موطأ مالك برقم: 688، وأخرجه فتح الباري برقم: 946، 1868، 1870، 1886، 4638، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3915، 4279، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1170، 1177، 1178، 2135، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1794، 3178، 3925، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1114، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4613»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4860
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ ، سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ ، يَقُولُ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ أَخْبِرِينِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: كَانَتْ صَلَاتُهُ بِاللَّيْلِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، وَفِيمَا سِوَى ذَلِكَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ.
قُلْتُ: أَخْبِرِينِي عَنْ صِيَامِهِ، قَالَتْ: كَانَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ، حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَفْطَرَ، وَلَمْ أَرَهُ صَامَ مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ كُلَّهُ، كَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا.
ابوسلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”اے امی جان! مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (تہجد کی) نماز کے متعلق بتائیے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز، خواہ وہ رمضان میں ہو یا اس کے علاوہ دیگر مہینوں میں، تیرہ رکعت ہوا کرتی تھی جن میں فجر کی دو (سنت) رکعتیں بھی شامل تھیں۔“ میں نے عرض کیا: ”مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے متعلق بتائیے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اتنے تسلسل سے) روزہ رکھتے کہ ہم کہتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم شاید روزے رکھنا نہیں چھوڑیں گے اور (کبھی اتنا) ناغہ فرماتے کہ ہم کہنے لگتے کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم شاید روزہ نہیں رکھیں گے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان سے زیادہ کسی اور مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقریبًا پورا شعبان ہی روزے رکھتے تھے، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم چند ایام کے علاوہ پورا مہینہ شعبان کے روزے رکھا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1088، 1089، 1096، 5951، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 725، 736، 737، 738، 746، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 416، 439، 440، 443، 459، 768، وأخرجه سنن النسائي برقم: 685، 1601، 1696، 1697، 1709، 1720، 1721، 1722، 1723، 1724، 1725، 1726، 1749، 1756، 1759، 1781، 2350، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1334، 1335، 1336، 1338، 1339، 1340، 1341، 1342، 1346، 1351، 1359، 1360، 2431، 2434، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1191، 1358، 1359، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23596، وأخرجه موطأ مالك برقم: 264، 688، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1447، 1473، 1474، 1475، 1581، 1585، وأخرجه فتح الباري برقم: 181، 337، 565، 567، 594، 600، 644، 742، 903، 946، 950، 951، 1071، 1087، 1088، 1089، 1095، 1097، 1106، 1108، 1112، 1126، 1176، 1868، 1870، 1886، 3366، 3376، 4557، 4638، وأخرجه مسند البزار برقم: 680، 692، 848، 1520، 2168، 2293، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 559، 560، 561، 873، 1015، 1059، 1186، 1192، 1208، 1226، 1626، 3895، 3915، 4279، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 49، 134، 259، 539، 824، 1077، 1166، 1167، 1168، 1169، 1170، 1177، 1178، 1199، 1239، 1240، 1241، 1244، 1245، 1246، 1247، 1248، 2077، 2133، 2135، 2213، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 832، 963، 1794، 2162، 2201، 2203، 2492، 2500، 2503، 2674، 3178، 3581، 3774، 3836، 3856، 3872، 3911، 3925، 5203، 5673، 6742، 6994، 7710، 7849، 8228، 9296، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1085، 1114، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4553، 16935، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4841»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 960
وَسَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ:
سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَتْ: كَانَ I " يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ صَامَ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ: قَدْ أَفْطَرَ. وَمَا صَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا كَامِلًا مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ شَهْرَ رَمَضَانَ.
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
”میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کثرت سے) روزے رکھتے یہاں تک کہ ہم کہنے لگتے کہ شاید اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل) روزے ہی رکھیں گے، اور (کبھی) روزے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ ہم کہنے لگتے کہ شاید اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہیں رکھیں گے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سے مدینہ منورہ تشریف لائے، رمضان کے سوا کبھی بھی کسی پورے مہینے کے (مسلسل) روزے نہیں رکھے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 730، 1156، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 306، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1114، 1167، 1199، 1245، 1246، 1247، 1248، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 356، 2461، 2474، 2475، 2510، 2511، 2631، 3580، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1027، 1189، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1645 / 1، 1646 / 2، 2182 / 5، 2348 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 334، 1359، 2504، 2670، وأبو داود فى «سننه» برقم: 955، 1251، والترمذي فى «جامعه» برقم: 375، 436، 768، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1482، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1150، 1164، 1228، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4549، 4656، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24653، 25308، 25327، 25448، 25461، 25874، 25966، 25967، 26138، 26149، 26150، 26327، 26459، 26530، 26544، 26547، 26552، 26632، 26662، 26655، 26679، 26894، 26898، 26931، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4728، 4845، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 612، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4098، 4099، 4788، 4789، 7860، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6002، 6395، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1675، 1766، 1985، 1982، 1983، 1984، 1986، 1987، 1988، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 280، 286، 298، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 959، 3824، 5247، 7304»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2475
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ: نَا كَهْمَسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الضُّحَى؟ قَالَتْ: لَا إِلَّا أَنْ يَجِيءَ مِنْ مَغِيبِهِ I "، قُلْتُ: أَكَانَ يُصَلِّي جَالِسًا؟ قَالَتْ: نَعَمْ، بَعْدَمَا حَطَمَهُ النَّاسُ، قُلْتُ: أَفَكَانَ يَقْرِنُ السُّوَرَ؟ قَالَتِ: الْمُفَصَّلَ، قُلْتُ: أَفَكَانَ يَصُومُ شَهْرًا كُلَّهُ؟ قَالَتْ: مَا عَلِمْتُهُ صَامَ شَهْرًا كُلَّهُ إِلَّا رَمَضَانَ، وَلَا أَفْطَرَ شَهْرًا كُلَّهُ حَتَّى يُصِيبَ مِنْهُ غَيْرَ رَمَضَانَ.
عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، سوائے اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس تشریف لاتے۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں، جب لوگوں (کی فکر و مشقت اور عمر کے بوجھ) نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کمزور کر دیا تھا۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رکعت میں دو سورتیں ملا کر پڑھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”مفصل سورتوں میں (ایسا کرتے تھے)۔“ میں نے پوچھا: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پورا مہینہ روزے رکھتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نہیں جانتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے سوا کسی مہینے کے پورے روزے رکھے ہوں، اور نہ ایسا ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پورا مہینہ روزے چھوڑے رکھتے، بلکہ رمضان کے علاوہ ہر مہینے میں کچھ نہ کچھ روزے رکھ لیتے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2475]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 717، 732، 1156، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 539، 1241، 2132، (2/391) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2526، 2527، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 982، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1656 / 6، 2183 / 6، 2184 / 7، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 483، 2505، 2506، وأبو داود فى «سننه» برقم: 956، 1292، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2503، 2504، 4657، 4990، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24972، 25723، 26022، 26326، 26330، 26469، 26727، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1658، 1659، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3722، 4637، 7870، 9843، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2032، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 291»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں