الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12726 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 12726
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2803
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2156
حدیث نمبر: 12726
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي الْأَبْيَضِ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَامِرٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُحَلِّقَةٌ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج روشن اور اپنے حلقے کی شکل میں ہوتا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12726]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي
حدیث نمبر: 2803
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا الظُّهْرَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ، وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبَيْهِ فِي الرَّمْضَاءِ لَأَنْضَجَتْهُ، ثُمَّ يُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى فَلَا يَزَالُ قَائِمًا يَقْرَأُ مَا سَمِعَ خَفْقَ نَعْلٍ مِنَ الْقَوْمِ ثُمَّ يَرْكَعُ ثُمَّ يَقُومُ فِي الثَّانِيَةِ فَيَرْكَعُ رَكْعَةً هِيَ أَقْصَرُ مِنَ الْأُولَى، ثُمَّ يَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الثَّالِثَةَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِيَةِ وَالرَّابِعَةَ أَقْصَرُ مِنَ الثَّالِثَةِ ثُمَّ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسَ بَيْضَاءَ نَقِيَّةً قَدْرَ مَا يَسِيرُ السَّائِرُ فَرْسَخَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً، وَيُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى مِنَ الْعَصْرِ وَيَجْعَلُ الثَّانِيَةَ أَقْصَرَ مِنَ الْأُولَى وَيُصَلِّي الْمَغْرِبَ حِينَ يَقُولُ الْقَائِلُ: غَرَبَتِ الشَّمْسُ أَمْ لَا؟ وَيُطِيلُ الرَّكْعَةَ الْأُولَى مِنَ الْمَغْرِبِ وَيَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الثَّانِيَةَ أَقْصَرَ مِنَ الْأُولَى وَيَجْعَلُ الرَّكْعَةَ الثَّالِثَةَ أَقْصَرَ مِنَ الثَّانِيَةِ وَيُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ شَيْئًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبًا فِي الرَّمْضَاءِ لَأَنْضَجَتْهُ مَكَانَ جَنْبَيْهِ وَفِيهِ طَرَفَةُ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ وَفِيهِ مَنْ قِيلَ إِنَّهُ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَلَوْ جَعَلْتَ جَنْبًا فِي الرَّمْضَاءِ لَأَنْضَجَتْهُ مَكَانَ جَنْبَيْهِ وَفِيهِ طَرَفَةُ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ وَفِيهِ مَنْ قِيلَ إِنَّهُ مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ظہر کی نماز اس وقت پڑھاتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا اگر تم اس کے دونوں پہلوؤں کو ریت میں ڈالتے تو وہ بھن جاتے، اس وقت آپ پہلی رکعت طویل ادا کرتے تھے، اور اس وقت تک قیام کی حالت میں رہتے تھے جب تک لوگوں کے جوتوں کی آہٹ سنتے رہتے تھے آپ تلاوت کرتے رہتے تھے پھر آپ رکوع میں چلے جاتے تھے پھر آپ دوسری رکعت میں کھڑے ہوتے تھے تو دوسری رکعت آپ پہلی کی بہ نسبت مختصر ادا کرتے تھے پھر آپ تیسری رکعت کو دوسری سے زیادہ مختصر ادا کرتے تھے، اور چوتھی رکعت کو تیسری سے زیادہ مختصر ادا کرتے تھے آپ عصر کی نماز اس وقت ادا کر لیتے تھے جب سورج روشن اور چمک دار ہوتا تھا کہ کوئی شخص اتنی دیر میں دو یا تین فرسخ دور تک جا سکتا تھا آپ عصر کی پہلی رکعت طویل ادا کرتے تھے، اور دوسری رکعت پہلی کی بہ نسبت مختصر ادا کرتے تھے مغرب کی نماز آپ اس وقت ادا کر لیتے تھے جب کہنے والا یہ کہتا تھا کہ کیا سورج غروب ہو چکا ہے کہ نہیں؟ مغرب کی پہلی رکعت آپ طویل ادا کرتے تھے، اور دوسری رکعت پہلی رکعت سے مختصر ادا کرتے تھے، اور تیسری رکعت دوسری سے مختصر ادا کرتے تھے عشاء کی نماز آپ کچھ تاخیر سے ادا کرتے تھے۔
یہ روایت بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر تم ایک پہلو“۔ اس کی سند میں ایک راوی طرفہ حضرمی ہے ازدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا بھی ہے، جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے کہ یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2803]
یہ روایت بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر تم ایک پہلو“۔ اس کی سند میں ایک راوی طرفہ حضرمی ہے ازدی کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا بھی ہے، جس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے کہ یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2803]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3376»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2156
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: الظُّهْرُ كَاسْمِهَا، وَالْعَصْرُ وَالشَّمْسُ حَيَّةٌ بَيْضَاءُ، وَالْمَغْرِبُ كَاسْمِهَا، كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا، وَإِنَّا نَرَى مَوَاقِعَ النَّبْلِ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَجِّلُ الْعِشَاءَ، وَالْفَجْرُ كَاسْمِهَا.
عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ: ”ظہر کی نماز اپنے نام کے مفہوم کے مطابق (یعنی عین دوپہر کے وقت) ادا کی جاتی، اور عصر کی نماز اس وقت پڑھی جاتی جب سورج ابھی خوب روشن اور سفید ہوتا تھا، اور مغرب بھی اپنے نام کی مناسبت سے (یعنی غروبِ آفتاب کے فوراً بعد) ادا کی جاتی؛ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ نماز پڑھاتے تو (فراغت کے بعد روشنی کا یہ عالم ہوتا کہ) ہم اپنے تیروں کے گرنے کے مقامات دیکھ سکتے تھے، نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں جلدی فرماتے تھے، اور فجر کی نماز بھی اپنے نام کی مناسبت سے (یعنی پو پھٹتے ہی) ادا کی جاتی تھی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2156]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 2104)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13834، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2153»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 2104)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 13834، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2153»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن