الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13251 (کل: 51 مقامات، 18 کتب)
صحیح مسلم: 2005
صحیح ابن خزیمہ: 1785
اللؤلؤ والمرجان: 1044
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2111
المعجم الاوسط: 9418
41 تا 50
حدیث نمبر: 5800
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرٍو، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ فَيَحْمَدُ اللهَ وَيُثْنِي عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ، ثُمَّ يَقُولُ:" مَنْ يَهْدِ اللهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ، وَخَيْرُ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ، وَخَيْرُ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ، وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ". وَكَانَ إِذَا ذَكَرَ السَّاعَةَ عَلَا صَوْتُهُ، وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ يَقُولُ:" صَبَّحَكُمْ مَسَّاكُمْ، مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلَيَّ وَعَلَيَّ، أَنَا وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتے جس کا وہ اہل ہے، پھر فرماتے: ”جس کو اللہ ہدایت دے اس کو گمراہ کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو وہ گمراہ کر دے اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں، بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے اور بدترین کام نئے کام ہیں اور ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کا تذکرہ فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز بلند ہو جاتی اور رخسار سرخ ہو جاتے، غصہ زیادہ ہو جاتا، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر سے ڈرانے والے ہیں جو صبح یا شام تم پر حملہ کرنے والا ہے، (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:) ”جس نے مال چھوڑا وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے اور جس نے قرض یا بے سہارا اہل و عیال چھوڑے وہ میرے ذمہ ہے اور میں مومنوں کا ولی ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر 5753»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11397
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي عَلَى أَحَدٍ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَأُتِيَ بِمَيِّتٍ فَقَالَ:" هَلْ عَلَيْهِ دَيْنٌ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، دِينَارَانِ، قَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ". قَالَ أَبُو قَتَادَةَ: هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ، فَلَمَّا فَتَحَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ، فَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَيَّ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھاتے تھے جس پر قرض ہوتا تھا۔ ایک میت لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اس پر قرض ہے؟“ انہوں نے کہا: ہاں، دو دینار۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے بھائی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو۔“ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کا ذمہ دار ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز پڑھائی۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے فتوحات عطا فرمائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہر مومن کا زیادہ حق دار ہوں اس کی جان سے۔ جو مقروض فوت ہو اس کا قرض مجھ پر اور جو مال چھوڑے تو وہ اس کے ورثا کے لیے ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحوالة/حدیث: 11397]
تخریج الحدیث: «صحيح۔أخرجه احمد22963،14205،14206»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13000
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيَاعًا فَإِلِيَّ وَعَلَيَّ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي خُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”میں مومنوں کے ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں، جو مال چھوڑے تو وہ اس کے اہل کے لیے ہے اور جو قرض چھوڑے یا بال بچے تو وہ میری طرف ہیں اور میرے ذمہ ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قسم الفيء والغنيمة/حدیث: 13000]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 867»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13345
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الْمُتَوَفَّى عَلَيْهِ الدَّيْنُ، فَيَسْأَلُ:" هَلْ تَرَكَ لِدَيْنِهِ مِنْ قَضَاءٍ؟" فَإِنْ حُدِّثَ أَنَّهُ تَرَكَ وَفَاءً صَلَّى عَلَيْهِ، وَإِلَّا قَالَ لِلْمُسْلِمِينَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَلَمَّا فَتَحَ اللهُ عَلَيْهِ الْفُتُوحَ قَامَ، فَقَالَ:" أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَمَنْ تُوُفِّيَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَتَرَكَ دَيْنًا، فَعَلَيَّ قَضَاؤُهُ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا، فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ اللَّيْثِ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فوت شدہ آدمی جس پر قرض ہوتا لایا جاتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوال کرتے: ”کیا اس کے قرض کی ادائیگی کے لیے کوئی چیز ہے؟“ اگر کہا جاتا کہ موجود ہے تو نماز جنازہ پڑھا دیتے، اس کے علاوہ کہہ دیتے: ”اپنے بھائی پر نماز جنازہ پڑھو۔“ جب فتوحات کا سلسلہ زیادہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں مومنوں کا ان کے نفسوں سے زیادہ حق دار ہوں، جو مسلمان فوت ہو جائے اور اس نے قرض چھوڑا ہو تو وہ مجھ پر ہے (یعنی ادائیگی) اور جس نے مال چھوڑا وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13345]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري، مسلم 1419»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 790
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَفْضَلَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللَّهِ، وَالْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ، وَشَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، وَمَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا وَضِيَاعًا فَعَلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَعَزَا الشَّيْخُ جَمَالُ الدِّينِ الْمِزِّيُّ بَعْضَ هَذَا إِلَى النَّسَائِيِّ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ فِي الْكُبْرَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْهَاشِمِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ عَدِيٍّ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”سب سے زیادہ فضیلت والی بات اللہ کی کتاب ہے (اور سب سے زیادہ فضیلت والا) اطریقہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، امور میں سب سے برے نئے پیدا شدہ امور ہیں، اور ہر بدعت گمراہی ہے، جو شخص مال چھوڑ کر جائے گا، وہ اس کے اہل خانہ کو ملے گا، اور جو شخص قرض یا بال بچے چھوڑ کر جائے گا، تو وہ میری ذمہ داری ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، شیخ جمال الدین مزی نے اس کے کچھ حصے کی نسبت امام نسائی رحمہ اللہ کی طرف کی ہے، بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ حصہ ”سنن کبری“ میں ہو گا، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جعفر بن محمد بن علی ہاشمی ہے، ان کا ذکر ابن عدی نے کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 790]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 9418، أخرجه سنن النسائي برقم: 1578، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 45، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14566، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 206، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15262، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9704
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَفْدِيَ سَبَايَا الْمُسْلِمِينَ وَنُعْطِيَ سَائِلَهُمْ. ثُمَّ قَالَ:" مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا فَعَلَيَّ وَعَلَى الْوُلَاةِ مِنْ بَعْدِي مِنْ بَيْتِ مَالِ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم مسلمان قیدیوں کا فدیہ دیں اور ان (مسلمانوں) کے مانگنے والوں کو دیں پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مال چھوڑے گا وہ اس کے ورثاء کو ملے گا جو شخص قرض چھوڑے گا، تو اس کی ادائیگی میرا ذمہ ہو گی اور میرے بعد حکمرانوں کے ذمہ ہو گی جو مسلمانوں کے بیت المال سے ادا کی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9704]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9704]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6130)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 1353
«أما بعد فإن أصدق الحديث كتاب الله وإن أفضل الهدي هدي محمد وشر الأمور محدثاتها وكل محدثة بدعة وكل بدعة ضلالة وكل ضلالة في النار، أتتكم الساعة بغتة بعثت أنا والساعة هكذا صبحتكم الساعة ومستكم أنا أولى بكل مؤمن من نفسه من ترك مالا فلأهله ومن ترك دينا أوضياعا فإلي وعلي وأنا ولي المؤمنين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! یقیناً سب سے سچی بات اللہ کی کتاب ہے، اور سب سے بہترین طریقہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا طریقہ ہے، اور سب سے برے کام (دین میں) نئی نکالی گئی چیزیں ہیں، اور ہر نیا کام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی آگ میں لے جانے والی ہے۔ قیامت تمہارے پاس اچانک آئے گی۔ میں اور قیامت ان دو (انگلیوں) کی طرح ایک ساتھ بھیجے گئے ہیں، قیامت تمہارے سروں پر آپہنچی ہے۔ میں ہر مومن کے لیے اس کی اپنی جان سے زیادہ حق دار ہوں، جو کوئی مال چھوڑ کر مرے تو وہ اس کے اہل و عیال کا ہے، اور جو کوئی قرض یا بے سہارا بچے چھوڑے تو اس کی ذمہ داری مجھ پر اور میری طرف ہے۔ اور میں مومنوں کا ولی اور سرپرست ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1353]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ن هـ] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1454
«أنا أولى بالمؤمنين من أنفسهم فمن توفي من المؤمنين فترك دينا فعلي قضاؤه ومن ترك مالا فهو لورثته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں مومنوں کے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں، پس مومنوں میں سے جو کوئی وفات پا جائے اور اپنے ذمے کوئی قرض چھوڑے تو اس کی ادائیگی میرے ذمے ہے، اور جو کوئی مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے ورثاء کا حق ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1454]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ن هـ] عن أبي هريرة. المصدر السابق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1456
«أنا أولى بكل مؤمن من نفسه فمن ترك دينا فعلي ومن ترك مالا فلورثته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں ہر مومن کے اس کی اپنی جان سے بھی زیادہ قریب ہوں، پس جو کوئی قرض چھوڑ کر فوت ہو تو اس کی ادائیگی میرے ذمے ہے اور جو کوئی مال چھوڑ جائے تو وہ اس کے ورثاء کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1456]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن] عن جابر. أحكام الجنائز 86، الإرواء 1416، المشكاة 91.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2111
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَطَبَ احْمَرَّتْ عَيْنَاهُ، وَعَلَا صَوْتُهُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ مُنْذِرُ جَيْشٍ يَقُولُ: صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ، وَيَقُولُ: بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ - يَقْرِنُ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - وَيَقُولُ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ خَيْرَ الْحَدِيثِ كِتَابُ اللهِ، وَخَيْرَ الْهَدْيِ هَدْيُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ شَرَّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُهَا، وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا أَوْلَى بِكُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ، مَنْ تَرَكَ مَالًا فَلِأَهْلِهِ، وَمَنْ تَرَكَ دَيْنًا وَضَيْعَةً إِلَيَّ وَعَلَيَّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک آنکھیں سرخ ہو جاتیں، آواز بلند ہو جاتی اور جلال و غصہ کی کیفیت اس قدر شدید ہو جاتی گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی لشکر کو خبردار کرنے والے وہ نقیب ہوں جو کہہ رہا ہو: «صَبَّحَكُمْ وَمَسَّاكُمْ» ”دشمن تم پر صبح یا شام حملہ کرنے والا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”میں اور قیامت اس طرح بھیجے گئے ہیں جیسے یہ دو انگلیاں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی شہادت کی انگلی اور بیچ والی انگلی کو ملا کر اشارہ فرماتے، پھر فرماتے: ”حمد و ثنا کے بعد! بلاشبہ بہترین کلام اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، اور بدترین کام دین میں ایجاد کردہ نئی باتیں ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے“، پھر فرماتے: ”میں ہر مومن کی جان سے زیادہ اس کا حقدار ہوں، جس نے مال چھوڑا تو وہ اس کے گھر والوں کا ہے، اور جس نے قرض یا کسمپرسی میں اہل و عیال چھوڑے تو ان کا بوجھ مجھ پر ہے اور ان کی کفالت و سرپرستی میری ہی ذمہ داری ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2111]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1578، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2954، 2956، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 45، 2416، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13744، 13924، 14022، 14219، 14566، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 206، وأخرجه فتح الباري برقم: 885، 2176، 5747، 6350، 6849، وأخرجه مسند البزار برقم: 2055، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 15262، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8641، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9414، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 790، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 10، 6641، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7990، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6378، وأخرجه شرح السنة برقم: 103، 1078، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 202، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2107»

إسناده صحيح