الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13373 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 13373
المعجم الکبیر للطبرانی: 17914
حدیث نمبر: 13373
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" خَدَمْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ، فَوَاللَّهِ مَا قَالَ لِي: أُفٍّ، قَطُّ، وَلَا قَالَ لِشَيْءٍ صَنَعْتُهُ: لِمَ صَنَعْتَ كَذَا، وَهَلَّا صَنَعْتَ كَذَا وَكَذَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے دس سال سفر وحضر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کا شرف حاصل کیا ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ میرا ہر کام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند ہی ہو، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی اف تک نہیں کہا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کبھی یہ نہیں فرمایا کہ تم نے یہ کام کیوں کیا؟ یا یہ کام کیوں نہیں کیا؟ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13373]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2768، م: 2309.
حدیث نمبر: 17914
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ بُكَيْرًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُهَاجِرًا مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ يَقُولُ: خَدَمْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِنِينَ، فَلَمْ يَقُلْ لِي لِشَيْءٍ صَنَعْتُهُ: لِمَ صَنَعْتَهُ؟ وَلَا لِشَيْءٍ تَرَكْتُهُ: لِمَ تَرَكْتَهُ؟ قَالَ ابْنُ بُكَيْرٍ : " بُكَيْرٌ هَذَا الَّذِي هُوَ فِي الْحَدِيثِ جَدِّي ".
سیدنا مہاجر، ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے غلام، کہتے ہیں: ”میں نے کئی سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، آپ نے مجھ سے کبھی کسی کام کے بارے میں جو میں نے کیا ہو یہ نہیں پوچھا کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ اور نہ ہی کسی کام کے بارے میں جو میں نے چھوڑ دیا ہو یہ پوچھا کہ تم نے یہ کیوں چھوڑا؟“ ابن بکیر کہتے ہیں: اس حدیث میں مذکور یہ بکیر میرے دادا ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17914]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 330، حدیث 783»