🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13933 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 13933، 22898
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16481
المعجم الکبیر للطبرانی: 3398، 12823
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13933
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: قَتَادَةُ أَخْبَرَنِي، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَمَعَ الْأَنْصَارَ، فَقَالَ: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟ قَالُوا: لَا، إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ، وَقَالَ مَرَّةً: مِنْهُمْ"، قَالَ شُعْبَةُ : فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُعَاوِيَةَ بْنَ قُرَّةَ ، فَحَدَّثَنِي بِهِ، عَنْ أَنَسٍ .
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصاری صحابہ رضی اللہ عنہ کو جمع کیا اور ان سے پوچھا کہ تم میں انصار کے علاوہ تو کوئی نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی قوم کا بھانجا ان ہی میں شمار ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13933]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3528، 6761، م: 1059
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22898
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ لِقَوْمِهِ: " اجْتَمِعُوا أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا اجْتَمَعُوا , قَالَ: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟ قَالُوا: لَا , إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا , قَالَ: ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ , فَدَعَا بِجَفْنَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَتَوَضَّأَ وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَهْرَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ، فَكَبَّرَ بِهِمْ ثِنْتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَقَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَأَسْمَعَ مَنْ يَلِيهِ" .
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ اپنے ساتھیوں کو جمع کر کے فرمایا کہ آؤ میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھ کر دکھاؤں حضرت ابو مالک اشعریین میں سے تھے انہوں نے پانی کا ایک بڑا پیالہ منگوایا اور پہلے تین مرتبہ دونوں ہاتھ دھوئے پھر کلی کی ناک میں پانی ڈالا اور تین مرتبہ چہرہ اور تین مرتبہ بازو دھوئے پھر سر اور پاؤں کے اوپر والے حصے کا مسح کیا اور نماز ظہر پڑھائی جس میں سورت فاتحہ پڑھی اور کل ٢٢ مرتبہ تکبیر کہی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22898]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف شهر بن حوشب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16481
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَصَابَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ غَنَائِمَ، فَقَسَّمَ لِلنَّاسِ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: نَلِي الْقِتَالَ وَالْغَنَائِمُ لِغَيْرِنَا. فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ" أَنِ اجْتَمِعُوا". فَأَتَاهُمْ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟". قَالُوا: لَا. إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا وَمَوْلَانَا، فَقَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ". فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاةِ وَالْبَعِيرِ، وَتَذْهَبُونَ أَنْتُمْ بِمُحَمَّدٍ إِلَى أَبْيَاتِكُمْ؟". قَالُوا: رَضِينَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مال غنیمت حاصل ہوا، وہ آپ نے لوگوں کے درمیان تقسیم کیا تو انصار نے کہا: جنگ ہم کریں اور غنیمت دوسرے لوگوں کو مل جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے انہیں پیغام بھیج کر بلوایا کہ تم لوگ اکٹھے ہو جاؤ، پھر آپ ان لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد ہے؟ جو تمہارے علاوہ ہو؟ ان لوگوں نے عرض کی: جی نہیں! ہمارا ایک بھانجا ہے اور ہمارا ایک غلام ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے، اور قوم کا غلام، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انصار کے گروہ! کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ بھیڑ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں کی طرف لے جاؤ، تو ان لوگوں نے عرض کی: ہم اس سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16481]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12789»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3398
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، أَنَّ أَبَا مَالِكٍ الْأَشْعَرِيَّ قَالَ لِقَوْمِهِ: اجْتَمِعُوا أُصَلِّي بِكُمْ صَلَاةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَلَمَّا جَمَعَهُمْ، قَالَ: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟ قَالُوا: لَا، إِلَّا ابْنَ أُخْتٍ لَنَا. قَالَ: ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ. " فَدَعَا بِجَفْنَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمُ الظُّهْرَ، فَكَبَّرَ فِيهَا اثْنَتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، يُكَبِّرُ إِذَا سَجَدَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ، وَقَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، وَيُسْمِعُ مَنْ يَلِيهِ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے اپنی قوم سے کہا: ”جمع ہو جاؤ، میں تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھا دوں۔“ جب انہوں نے سب کو جمع کر لیا تو انہوں نے پوچھا: کیا تم میں کوئی غیر قوم کا فرد بھی ہے؟ لوگوں نے کہا: نہیں، سوائے ہمارے ایک بھانجے کے۔ انہوں نے کہا: قوم کا بھانجا بھی انہی میں سے ہوتا ہے۔ ”پھر انہوں نے پانی سے بھرا ایک لگن منگوایا، اپنے ہاتھ دھوئے، کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، اپنا چہرہ تین بار دھویا، اپنے دونوں بازو تین بار دھوئے، اپنے سر کا مسح کیا، اپنے دونوں پاؤں دھوئے، پھر انہیں ظہر کی نماز پڑھائی، اس میں بائیس تکبیریں کہیں، سجدے میں جاتے وقت اور سجدے سے سر اٹھاتے وقت تکبیر کہتے تھے، اور پہلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ پڑھی، اور اپنے قریب کھڑے شخص کو سنایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3398]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 280، حدیث 3411»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12823
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ أَبِي زُمَيْلٍ الْحَنَفِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: أَصَابَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ غَنَائِمَ فَقَسَمَ لِلنَّاسٍ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: نَلِي الْقِتَالَ، وَالْغَنَائِمُ لِغَيْرِنَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ أَنِ اجْتَمِعُوا فَأَتَاهُمْ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ مِنْ غَيْرِكُمْ؟، قَالُوا: لَا إِلَّا ابْنُ أُخْتٍ لَنَا، وَمَوْلًى لَنَا، فَقَالَ: " ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ، وَمَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ " قَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَمَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِالشَّاءِ وَالْبَقَرِ، وَتَذْهَبُونَ أَنْتُمْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ " قَالُوا: قَدْ رَضِينَا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے دن مالِ غنیمت حاصل کیا اور لوگوں میں تقسیم فرمایا، تو انصار نے کہا: ہم لڑائی کرتے ہیں اور مالِ غنیمت دوسروں کو مل جاتا ہے۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جمع ہونے کا پیغام بھیجا، پھر ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے گروہِ انصار! کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جو تم میں سے نہیں؟“ انہوں نے کہا: نہیں، سوائے ہماری ایک بہن کے بیٹے اور ہمارے ایک مولیٰ کے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قوم کی بہن کا بیٹا انہی میں سے ہے، اور قوم کا مولیٰ انہی میں سے ہے۔“ پھر فرمایا: ”اے گروہِ انصار! کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ بکریاں اور گائیں لے جائیں، اور تم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جاؤ؟“ انہوں نے کہا: ہم راضی ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12823]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 196، حدیث 12879»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں