🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13957 (کل: 19 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 13957، 4003، 6223، 18928، 20545، 20559
سنن نسائی: 909
مصنف ابن ابی شیبہ: 4185، 4188، 4192، 4199، 4200، 4201، 8969
سنن دارقطنی: 1166
الفتح الربانی: 4578
مسند امام شافعی: 577
السنن الكبرى للبيهقي: 2405
المعجم الکبیر للطبرانی: 9954
11 تا 19
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4177 ترقیم الشثری: -- 4199
حدثنا حدثنا وكيع، عن شعبة، عن الازرق بن قيس، قال: سمعت ابن الزبير : " قرا بسم الله الرحمن الرحيم سورة الفاتحة آية 1 , ثم قرا الحمد لله رب العالمين سورة الفاتحة آية 2 , ثم قرا بسم الله الرحمن الرحيم سورة الفاتحة آية 1"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [د].
(٢) صحيح.

حضرت ازرق بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو سنا کہ انہوں نے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ پڑھی، پھر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ پڑھی پھر بِسْمِ اللّٰہِ پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4199]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 4177»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4178 ترقیم الشثری: -- 4200
حدثنا حدثنا ابو اسامة، قال: حدثنا عبيد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر ، انه كان إذا " افتتح الصلاة قرا بسم الله الرحمن الرحيم سورة الفاتحة آية 1 فإذا فرغ من" الحمد" قرا" بسم الله الرحمن الرحيم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قال).
(٢) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب نماز شروع کرتے تو بِسْمِ اللّٰہِ پڑھتے، اور جب سورة الفاتحہ سے فارغ ہوتے تو پھر بِسْمِ اللّٰہِ پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4200]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2420، 2441، 2442، 2443، 3108، 3109، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1165، 1164، 1166، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2608، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1190، 1189، 1222، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 800، 841، ترقيم محمد عوامة: 4178»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4179 ترقیم الشثری: -- 4201
حدثنا حدثنا سهل بن يوسف، ومعاذ بن معاذ، عن حميد، عن بكر، ان ابن الزبير كان يجهر بـ بسم الله الرحمن الرحيم سورة الفاتحة آية 1 , ويقول:" ما يمنعهم منها إلا الكبر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (سهيل).
(٢) زيادة في [أ، ب، جـ، ك].
(٣) في [جـ]: (قال).
(٤) صحيح.

حضرت ابن زبیر نماز میں بِسْمِ اللّٰہِ کو اونچی آواز سے پڑھا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ لوگوں کو اس سے تکبر نے روک رکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4201]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2445، 2446، 3110، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1191، ترقيم محمد عوامة: 4179»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8821 ترقیم الشثری: -- 8969
حدثنا حفص بن غياث ، عن ابن جريج ، عن ابن ابي مليكة ، عن ام سلمة ، قالت:" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرا: بسم الله الرحمن الرحيم {1} الحمد لله رب العالمين {2} سورة الفاتحة آية 1-2 يعني: حرفا حرفا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (جريج).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٥٨٣)، وابن خزيمة (٤٩٣)، وأبو داود (٤٠٠١)، والترمذي (٢٩٢٧)، والحاكم ٢/ ٢٣١، وأبو يعلى (٦٩٢٠)، والطحاوي ١/ ١٩٩، والطبراني ٢٣/ (٩٣٧)، وابن عبد البر في الاستذكار (٤٧٨٨)، وابن المنذر في الأوسط (١٣٤٥)، والدارقطني ١/ ٣٠٧، والبيهقي ١/ ٤٤، والخطيب ٩/ ٣٦٧، والسهمي في تاريخ جرجان ص ١٠٤.

حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ کو ایک ایک حرف کرکے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8969]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 493، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 854، 853، 2927، 2928، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4001، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2927، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2421، 2422، 2423، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1175، 1191، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27226، 27384، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6920، 7022، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32152، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1186، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5405، 5406، 5407، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 316، والطبراني فى «الكبير» برقم: 603، 937، ترقيم محمد عوامة: 8821»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1151 ترقیم الرسالہ : -- 1166
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، أنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، ثنا أَبُو الطَّاهِرُ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، ثنا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَكَانُوا يَجْهَرُونَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نمازیں ادا کیں۔ وہ حضرات بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1166]
ترقیم العلمیہ: 1151
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2420، 2441، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1164، 1165، 1166، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 2608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 4178»
«قال ابن حجر: فيه أبو الطاهر أحمد بن عيسى العلوي وقد كذبه أبو حاتم وغيره ومن دونه أيضا ضعيف ومجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 423)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4578
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ نَزَلُوا الْمُحَصَّبَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ یہ سب حضرات وادی محصّب میں ٹھہرا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4578]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6223»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ((مِنَ السُّنَّۃِ النُّزُوْلُ بِــ(الْأَبْطَحِ) عَشِیَّۃَ النَّفَرِ)) (ادائے حج کے بعد) روانگی کی شام کو ابطح وادی میں قیام کرنا سنت ہے۔ (معجم اوسط: ۱/۱۹۸/۲ـ ۱۹۹/۱، صحیحہ: ۲۶۷۵) امام البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: جونہی (المعجم الأوسط) کا مصوّر نسخہ مجھے ملا تو میں نے اس حدیث کی تخریج پیش کرنے میں جلدی کی، کیونکہیہ حدیث بڑی عظیم الشان تھی اور بہت کم مخرجین نے اس کو بیان کیا اور تیسری وجہ یہ ہے کہ یہ حدیث امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ کی درج ذیل روایت کا قویشاہد ہے: نافع رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا خیال تھا کہ وادیٔ محصب میں ٹھہرنا سنت ہے۔ میں (البانی) کہتا ہوں: معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے باپ سے یہ مسلک وصول کیا ہو گا، اس طرح ان کی رائے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی شاہد کی وجہ سے قوی ہو جائے گی۔ اور یہ حقیقت اہل علم پر مخفی نہیں ہے کہ ابن عمر کیرائے کی بہ نسبت، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کییہ رائے وادی ٔ محصّب میں قیام کرنے پر قوی دلالت کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہیہ بات معروف ہے کہ سیدنا ابن عمر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرنے کے بہت زیادہ پابند تھے، حتی کی ان امور میں بھی، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اتفاقاً صادر ہوتے تھے، نہ کہ قصداً۔ اس دعوے کی بہت سی مثالیں موجود ہیں، امام منذری رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی ترغیب کے شروع میں بعض کا ذکر کیا ہے۔ رہا مسئلہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا، تو وہ تو آثار کی پیروی کرنے سے منع کرتے تھے، لیکن جب وہ بالجزم اس رائے کا اظہار کریں گے کہ وادیٔ محصب میں ٹھہرنا سنت ہے تو دل مطمئن ہو کر اس امر کی طرف مائل ہو گا کہ ان کی مراد یہ ہے کہ یہ ایسی سنت ہے، جس کا التزام کرنا مقصود ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم منی میں تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ((نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَیْف بِنَی کَنَانَۃُ حَیْثُ تَقَاسَمُوا عَلٰی الْکُفْرِ۔)) … ہم کل خیف بنی کنانہ میں اتریں گے، جہاں انھوں نے کفر پر ایک دوسرے سے معاہدہ کیا تھا۔ (بخاری، مسلم)
چونکہ قریش اور بنو کنانہ نے اس مقام پر بنو ہاشم اور بنو مطلب کے خلاف یہ معاہدہ پاس کیا تھا کہ وہ اُن سے نکاح کریں گے نہ خرید و فروخت، جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے سپرد نہ کردیں۔ خیف بنی کنانہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد وادیٔ محصّب تھی۔ امام ابن قیم رحمتہ اللہ علیہ نے (زاد المعاد) میں کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد یہ تھا کہ اس مقام پر اسلام کے شعائر کا اظہار کیا جائے، جہاں کافروں نے اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کفر کے شعائر کا اظہار کیا تھا۔ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت ِ مبارکہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کفر و شرک کے مقامات پر توحید کے شعائر کا قیام عمل میں لاتے تھے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ مسجد ِ طائف، لات و عزی کے مقام پر تعمیر کی جائے۔رہا مسئلہ صحیح مسلم کی اس روایت کا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وادی ٔ ابطح (وادیٔ محصّب) میں اترنا سنت نہیں ہے اورسیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس پڑاؤ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔محققین نے اِ ن روایات کے دو جوابات دیے ہیں: (۱)مثبت کو منفی کرنے والے پر مقدّم کیا جاتا ہے، (۲) سرے سے ان دو میں کوئی تضاد اور تناقض نہیں ہے، کیونکہ نفی کرنے والوں کا مقصد یہ ہے کہ اس مقام پر اترنا حج کے مناسک میں سے نہیں ہے کہ اس کو ترک کرنے کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم آئے اور ثابت کرنے والوں نے چاہا ہے کہ تمام افعال میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کی جائے، وہ بھی اس چیز کو لازم نہیں قرار دیتے۔ مکہ کی وادی کے بہاؤ کی جگہ کو ابطح کہتے ہیں، اس کی جمع بطاح اور اباطح آتی ہے۔ اسی سے قریش البطاح کہا جاتا ہے، یعنی وہ لوگ جو مکہ کی ابطح وادیوں میں اترتے تھے۔ وادیٔ محصّب میں اترنے کو تَحْصِیب کہتے ہیں،یہ وہ گھاٹی ہے جو مکہ اور منی کے درمیان ابطح کی طرف نکلتی ہے، یہی خیف بنی کنانہ بھی ہے۔
(صحیحہ: ۲۶۷۵)

الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6223
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 577
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ كَانُوا يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ.  
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم جنازے کے آگے چلتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «صحیح اخرجه ابوداود، الجنائز، باب المشى امام الخبازة (3179) . والترمذى، الجنائز، باب ماجاء في المشى امام الجنازة (1007)، (1008).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2405
قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سَعِيدٌ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" تُفْتَتَحُ الْقِرَاءَةُ بِـ {بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} [الفاتحة: ١] ".
سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ قرأت کو «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» کے ساتھ شروع کیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2405]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9954
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، ثَنَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر میں دو رکعتیں پڑھیں، اور سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9954]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 73، حدیث 9990»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1084، 1657، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 695، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2962، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1438 / 7، 1447 / 4، 1448 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 513، 518، 1910، 1919، 1920، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1916، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5516، 5517، 5518، 5519، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3663، 3890، 3944، 4032، 4084، 4115، 4513، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 316، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5194، 5309، والبزار فى «مسنده» برقم: 1480، 1549، 1899، 1898، 1905، 1904، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8260، 14174، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2393، 2394، 2395، 3247، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10141، 10140، 10142، 10146، 10143، 10144، 10145، 10147، والطبراني فى «الصغير» برقم: 759»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں