🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. حَدِیث الحسَینِ بنِ عَلِیّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1737 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 1737
سنن ترمذی: 2317، 2318
بلوغ المرام: 1273
مسند الشهاب: 191
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12638
المعجم الاوسط: 359، 2881
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1737
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ".
سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انسان کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ بیکار کاموں کو چھوڑ دے۔“ [مسند احمد/مسند اهل البيت رضوان الله عليهم اجمعين/حدیث: 1737]

الحكم على الحديث:
حسن لشواهده، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالله بن عمر العمري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2317
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو مُسْهِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ قُرَّةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ "، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ لایعنی اور فضول باتوں کو چھوڑ دے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے،
۲- ہم اس حدیث کو ابوسلمہ کی روایت سے جسے وہ ابوہریرہ رضی الله عنہ سے اور ابوہریرہ رضی الله عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2317]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الفتن 12 (3976) (تحفة الأشراف: 15234) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جو باتیں اس سے متعلق نہیں ہیں اور نہ ہی جن سے دینی یا دنیاوی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے ان کی ٹوہ میں نہ لگا رہے بلکہ ان سے دور رہے یہی اس کے اسلام کی خوبی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3976)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
ابن ماجه (3976)
قرة ضعيف (د 4840) ضعفه الجمهور و الزهري عنعن إن صح السند إليه
انوار الصحيفة ص 251

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2318
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكَهُ مَا لَا يَعْنِيهِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَكَذَا رَوَى غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ حَدِيثِ مَالِكٍ مُرْسَلًا، وَهَذَا عِنْدَنَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ لَمْ يُدْرِكْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ.
علی بن حسین (زین العابدین) کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ ایسی چیزوں کو چھوڑ دے جو اس سے غیر متعلق ہوں“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- زہری کے شاگردوں میں سے کئی لوگوں نے اسی طرح «عن الزهري عن علي بن حسين عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے مالک کی حدیث کی طرح مرسلا روایت کی ہے،
۲- ہمارے نزدیک یہ حدیث ابوسلمہ کی ابوہریرہ سے مروی حدیث سے زیادہ صحیح ہے ۱؎،
۳- علی بن حسین (زین العابدین) کی ملاقات علی رضی الله عنہ سے ثابت نہیں ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2318]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (19134) (صحیح) (علی بن حسین زین العابدین تابعی ہیں اس لیے یہ حدیث مرسل ہے، مگر سابقہ حدیث سے تقویت پا کر یہ صحیح لغیرہ ہے)»
وضاحت: ۱؎: اصل حدیث ثابت ہے، اس کی بحث «زهد وكيع» رقم ۳۶۴ میں دیکھئیے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح بما قبله (2317)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
الزهري عنعن
والحديث مرسل
انوار الصحيفة ص 251

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1273
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه» ‏‏‏‏ رواه الترمذي وقال: حسن.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” آدمی کا بے مقصد چیزوں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور اسے حسن قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1273]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مِنْ حُسْنِ» خوبی میں سے ہے – «إِسْلَامِ الْمَرْءِ» آدمی کے اسلام کی – «تَرْكُهُ» اس کا چھوڑ دینا – «مَا لَا يَعْنِيهِ» اس (چیز) کو جو اس سے متعلق نہیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی نے – «وَقَالَ» اور کہا: – «حَسَنٌ» (یہ) حسن ہے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے اسلام کی خوبی میں سے یہ ہے کہ وہ بے مقصد (غیر متعلق) چیزوں کو چھوڑ دے۔“ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الزهد، باب 11، حديث:2317، قُرّة ضعّفه الجمهور.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
191 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أبنا ابْنُ شَهْرَيَارَ وَابْنُ رِيذَةَ قَالَا: ثنا الطَّبَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَةَ الْمِصِّيصِيُّ أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ الْفِلَسْطِينِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ» قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ. وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدَةَ، وَلَا يُرْوَى، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلِابْنِ الزِّنَادِ ابْنٌ آخَرُ يُكْنَى بِأَبِي الْقَاسِمِ، وَلَمْ يُسَمَّ، رَوَى عَنْهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کا فضول کاموں کو چھوڑ دینا اس کے اسلام کے اچھا ہونے کی دلیل ہے۔“ امام طبرانی نے کہا: محمد بن کثیر بن مروان اس روایت کو ابن الزناد سے بیان کرنے میں منفرد ہے، اور ہم نے اسے محمد بن عبدہ ہی سے نقل کیا ہے، اور زید بن ثابت کی روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ابن ابی الزناد کا ایک دوسرا بیٹا بھی ہے جس کی کنیت ابوالقاسم ہے اور اس کا نام نہیں لیا گیا، اس سے احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، المعجم الصغير: 884،» محمد بن کثیر بن مروان ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12638
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے اسلام کی خوبی میں یہ بات شامل ہے کہ وہ لایعنی چیزوں کو ترک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن مروان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12638]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1739»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 359
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكَهُ مَا لَا يَعْنِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ ، وَقُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کے اسلام کا حسن (خوبی) یہ ہے کہ وہ ان باتوں کو ترک کر دے جو اس کے لیے لایعنی (بے فائدہ) ہوں۔“
اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے، وہ ابوسلمہ رحمہ اللہ کے واسطے سے، عبدالرزاق بن عمر رحمہ اللہ اور قرہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: وكلاهما وهم «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 147» »
«قال الدارقطني: والمحفوظ حديث أبي هريرة وحديث علي بن الحسين مرسلا «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 8، ص 26» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2317، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3976، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2881»

الحكم على الحديث:
وهم، والمحفوظ حديث أبي هريرة وحديث علي بن الحسين مرسلًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2881
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا سَعْدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ ان چیزوں کو چھوڑ دے جو اس کے لیے لا یعنی (بے فائدہ اور فضول) ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سہیل رحمہ اللہ سے صرف عبد الرحمن بن عبد اللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2881]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: عبد الرحمن بن عبد الله عامة ما يرويه مناكير إما إسنادا وإما متنا «الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 457» »
«قال أبو حاتم الرازي: هذا حديث منكر جدا بهذا الإسناد «علل الحديث، ج 5، ص 164» »
«قال الدارقطني: والمحفوظ حديث أبي هريرة وحديث علي بن الحسين مرسلا «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 8، ص 26» »
«قال الدارقطني: لا يصح عن سهيل «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 8، ص 27» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2317، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3976، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 359»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں