الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
669. حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18640 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 18640
سنن ابن ماجہ: 999
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 396
حدیث نمبر: 18640
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، وَحُسَيْنٌ ، قَالاَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَن أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صف اول کے لوگوں پر اللہ تعالیٰ نزول رحمت اور فرشتے دعاء رحمت کرتے رہتے ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18640]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، سقط من هذا الإسناد اثنان : طلحة بن مصرف عن عبدالرحمن بن عوسجة، بين أبى إسحاق والبراء).
حدیث نمبر: 999
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الْأَوَّلِ".
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پہ اپنی صلاۃ یعنی رحمت نازل فرماتا ہے، اور فرشتے صلاۃ بھیجتے یعنی دعا کرتے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 999]
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ پہلی صف پر رحمت نازل فرماتا ہے اور فرشتے اس کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 999]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9714، ومصباح الزجاجة: 358) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 396
[ وَقَالَ الْحَارِثُ ] : حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، [أَوِ] الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ: (إِنَّ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى مُقِيمِ الصَّفِّ الْأَوَّلِ) .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تبارک و تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس شخص پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتے ہیں جو پہلی صف کو قائم کرنے والا اور اسے درست رکھنے والا ہوتا ہے۔“
[مسند الحارث (زوائد الہیثمی): 410، اس روایت میں پہلی صف کی غیر معمولی فضیلت بیان کی گئی ہے، اور اللہ کی جانب سے صلاۃ کا مطلب رحمت کا نزول جبکہ فرشتوں کی جانب سے صلاۃ کا مطلب دعائے مغفرت و بلندیِ درجات ہے، اس مفہوم کی تائید دیگر صحیح مرفوع روایات سے بھی ہوتی ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 396]
[مسند الحارث (زوائد الہیثمی): 410، اس روایت میں پہلی صف کی غیر معمولی فضیلت بیان کی گئی ہے، اور اللہ کی جانب سے صلاۃ کا مطلب رحمت کا نزول جبکہ فرشتوں کی جانب سے صلاۃ کا مطلب دعائے مغفرت و بلندیِ درجات ہے، اس مفہوم کی تائید دیگر صحیح مرفوع روایات سے بھی ہوتی ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 396، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2433، 2434»