🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
698. حَدِيثُ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18856 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 18856
سنن دارقطنی: 1317
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2762
المعجم الکبیر للطبرانی: 11867
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18856
حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ . وَيَزِيدُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ يَزِيدُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضَعُ أَنْفَهُ عَلَى الأْرْضِ إِذَا سَجَدَ مَعَ جَبْهَتِهِ" .
حضرت وائل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ جب وہ سجدہ کرتے تو اپنی ناک اور پیشانی پر سجدہ کرتے تھے۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18856]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف حجاج، ولم يسمع من عبدالجبار، وعبدالجبار لم يسمع من أبيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1301 ترقیم الرسالہ : -- 1317
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفِ اللَّهِ الدِّمَشْقِيُّ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثنا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ بِدِمَشْقَ، قَالا: نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا نَاشِبُ بْنُ عَمْرٍو الشَّيْبَانِيُّ ، ثنا مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً مِنْ أَهْلِهِ تُصَلِّي وَلا تَضَعُ أَنْفَهَا بِالأَرْضِ، قَالَ:" مَا هَذِهِ؟ ضَعِي أَنْفَكَ بِالأَرْضِ، فَإِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَضَعْ أَنْفَهُ بِالأَرْضِ مَعَ جَبْهَتِهِ فِي الصَّلاةِ" . نَاشِبٌ ضَعِيفٌ، وَلا يَصِحُّ مُقَاتِلٌ، عَنْ عُرْوَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک اہلیہ کو دیکھا جو نماز ادا کر رہی تھی، وہ اپنی ناک زمین پر نہیں رکھ رہی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے خاتون! تم اپنی ناک زمین پر رکھو، اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی ناک اور پیشانی کے ساتھ نماز کے دوران زمین پر نہیں رکھتا۔“ اس روایت کا راوی ناشب ضعیف ہے اور مقاتل کی عروہ کے حوالے سے نقل کے حوالے سے یہ روایت مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1317]
ترقیم العلمیہ: 1301
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1317، وقال الدارقطني: ناشب ضعيف ولا يصح مقاتل عن عروة سنن الدارقطني:، 1317»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2762
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ لَمْ يَلْزَقْ أَنْفَهُ مَعَ جَبْهَتِهِ بِالْأَرْضِ إِذَا سَجَدَ لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَإِنْ كَانَ فِي بَعْضِهِمُ اخْتِلَافٌ مِنْ أَجْلِ التَّشَيُّعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جو شخص سجدے میں جاتے ہوئے اپنی ناک کو پیشانی کے ساتھ زمین پر نہیں رکھتا ہے، اس کی نماز درست نہیں ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اگرچہ اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے کیونکہ وہ شیعہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2762]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11917»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11867
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ - أَظُنُّهُ يَحْيَى - ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ حُمْرَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ لَمْ يُلْزِقْ أَنْفَهُ مَعَ جَبْهَتِهِ بِالْأَرْضِ إِذَا سَجَدَ لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو سجدہ کرتے وقت اپنی ناک کو پیشانی کے ساتھ زمین سے نہ لگائے، اس کی نماز نہیں ہوتی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11867]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 333، حدیث 11917»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 1002، 1003، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2697، 2701، 2698، 2699، 2700، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1318، 1319، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2978، 2982، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2710، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4111، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 44»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں