🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1902 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 1902
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2033
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1902
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" صَلَّى قَبْلَ الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدِ، ثُمَّ خَطَبَ فَرَأَى أَنَّهُ لَمْ يُسْمِعْ النِّسَاءَ، فَأَتَاهُنَّ فَذَكَّرَهُنَّ وَوَعَظَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْخُرْصَ، وَالْخَاتَمَ، وَالشَّيْءَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کے دن خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا، بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیال آیا کہ عورتوں کے کانوں تک تو آواز پہنچی ہی نہیں ہوگی، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے پاس آکر انہیں وعظ و نصیحت کی اور انہیں صدقہ کا حکم دیا، جس پر عورتیں اپنی بالیاں اور انگوٹھیاں وغیرہ اتار کر صدقہ دینے لگیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1902]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1449، م: 886 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2033
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِيدَ، صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَخْطُبَ بِغَيْرِ أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ، ثُمَّ خَطَبَ بَعْدَمَا صَلَّى، فَوَعَظَ النَّاسَ وَذَكَّرَهُمْ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ، وَمَعَهُ بِلَالٌ ، فَذَكَّرَهُنَّ، وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ، قَالَ: فَجَعَلَتِ الْمَرْأَةُ تُلْقِي خَاتَمَهَا، وَخُرْصَهَا، وَالشَّيْءَ كَذَلِكَ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا فَجَمَعَ مَا هُنَاكَ، فَقَالَ: إِنَّ مِنْكُنَّ فِي الْجَنَّةِ لَيَسِيرًا، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، لِمَ؟ قَالَ: إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عید کی نماز میں شریک تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دینے سے قبل بغیر اذان اور اقامت کے نماز پڑھائی، پھر نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا جس میں لوگوں کو وعظ و نصیحت کی اور انہیں اللہ کے احکام یاد دلائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کی جانب تشریف لائے جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی نصیحت کی، آخرت کی یاد دہانی کرائی اور انہیں صدقہ و خیرات کرنے کا حکم دیا، راوی کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) عورتیں اپنی انگوٹھیاں، بالیاں اور اسی طرح کی دیگر اشیاء صدقے میں ڈالنے لگیں، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے وہ تمام اشیاء جمع کر لیں، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ مِنْكُنَّ فِي الْجَنَّةِ لَيَسِيرًا» ”بے شک تم عورتوں میں سے جنت میں جانے والی بہت کم ہیں“، اس پر ایک خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ» ”تم کثرت سے لعن طعن کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 915، 918، 935، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 885، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1562، 1575، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1141، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13749، 13918، 13960، 14011، 14637، 14666، 14681، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1602، 1610، وأخرجه فتح الباري برقم: 98، 914، 916، 932، 936، 5544، 6787، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1458، 1459، 1460، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10942، 10983، 11849، 12716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1317، 2637، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6374، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 7303، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3320، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 691، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2029»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں