الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
927. حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ الدَّوْسِيِّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا
حدیث نمبر: 21095
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا أُعَلِّمُكَ سُورَةً مَا أُنْزِلَ فِي التَّوْرَاةِ، وَلَا فِي الزَّبُورِ، وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ، وَلَا فِي الْقُرْآنِ مِثْلُهَا؟" قُلْتُ: بَلَى، قَالَ:" فَإِنِّي أَرْجُو أَنْ لَا أَخْرُجَ مِنْ ذَلِكَ الْبَابِ حَتَّى تَعْلَمَهَا" ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ، فَقُمْتُ مَعَهُ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَعَلَ يُحَدِّثُنِي حَتَّى بَلَغَ قُرْبَ الْبَابِ، قَالَ: فَذَكَّرْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، السُّورَةَ الَّتِي قُلْتَ لِي؟ قَالَ:" فَكَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا قُمْتَ تُصَلِّي؟" فَقَرَأَ: بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، قَالَ:" هِيَ هِيَ، وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي، وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُ بَعْدُ" ، قَالَ عَبْد اللَّهِ 22 سَأَلْتُ أَبِي، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَسُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، فَقَدَّمَ الْعَلَاءَ عَلَى سُهَيْلٍ، وَقَالَ: لَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا ذَكَرَ الْعَلَاءَ بِسُوءٍ، وقَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ، وَأَبُو صَالِحٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الْعَلَاءِ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بحوالہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں ایک ایسی سورت نہ سکھا دوں جس کی مثال تورات، زبور، انجیل اور خود قرآن میں بھی نہیں ہے؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے امید ہے کہ تم اس دروازے سے نکلنے نہیں پاؤگے کہ اسے سیکھ چکے ہوگے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے میں بھی ان کے ہمراہ کھڑا ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرا ہاتھ پکڑ کر باتیں کرنے لگے اور چلتے چلتے دروازے کے قریب پہنچ گئے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد دہانی کراتے ہوئے عرض کیا یا رسول اللہ! وہ سورت بتا دیجئے جس کے متعلق آپ نے مجھ سے فرمایا تھا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم نماز پڑھنے کھڑے ہوتے ہو تو کیا پڑھتے ہو؟ انہوں نے سورت فاتحہ پڑھ کر سنا دی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہی وہ سورت ہے وہی سبع مثانی ہے اور وہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21095]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3785
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ , عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى , قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ فِي الْقُرْآنِ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ؟" , قَالَ: فَذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَخْرُجَ , فَأَذْكَرْتُهُ , فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي , وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ".
ابوسعید بن معلّیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تمہیں وہ سورت نہ سکھاؤں جو قرآن مجید میں سب سے عظیم سورت ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد سے باہر نکلنے لگے تو میں نے آپ کو یاد دلایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سورت «الحمد لله رب العالمين» ہے جو سبع مثانی ہے، اور قرآن عظیم ہے، جو مجھے عطا کیا گیا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3785]
حضرت ابو سعید بن مُعلّٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تجھ کو قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت نہ سکھاؤں؟“ (اس کے بعد جب) نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر تشریف لے جانے لگے تو میں نے آپ کو یاد دہانی کرائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ﴿اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ﴾ [سورة الفاتحة: 2] یہی سبع مثانی (سات بار دہرائی جانے والی آیات) ہیں اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3785]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/تفسیر الفاتحة 1 (4474)، تفسیرالأنفال 3 (4647)، وتفسیر الحجر 3 (4703)، فضائل القرآن 9 (5006)، سنن ابی داود/الصلاة 350 (1458)، سنن النسائی/الافتتاح 36 (914)، (تحفة الأشراف: 12047)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصلاة 7 (37)، مسند احمد (3/450، 4/211)، سنن الدارمی/الصلاة 172 (1533)، فضائل القرآن 12 (3416) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
حدیث نمبر: 1394
«أم القرآن هي: السبع المثاني والقرآن العظيم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ام القرآن (سورۃ الفاتحہ) ہی سبع مثانی (بار بار پڑھی جانے والی سات آیات) اور قرآنِ عظیم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1394]
”ام القرآن (سورۃ الفاتحہ) ہی سبع مثانی (بار بار پڑھی جانے والی سات آیات) اور قرآنِ عظیم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل م/حدیث: 1394]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أبي بكر1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3185
«الحمد لله رب العالمين هي: السبع المثاني الذي أوتيته والقرآن العظيم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے) وہی سبع مثانی ہے جو مجھے دی گئی ہے، اور یہی قرآن عظیم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3185]
” «الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» (تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے) وہی سبع مثانی ہے جو مجھے دی گئی ہے، اور یہی قرآن عظیم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3185]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ د] عن أبي سعيد بن المعلى. صحيح أبي داود 1311: الطيالسي، حم، ن، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح