🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2112 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 2112
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8460، 8461، 17449
المعجم الکبیر للطبرانی: 9948
المعجم الاوسط: 9183
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2112
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، ويعلي , حدثنا سفيان , عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعَوِّذُ حَسَنًا , وَحُسَيْنًا، يَقُولُ:" أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ" , وَكَانَ يَقُولُ:" كَانَ إِبْرَاهِيمُ أَبِي يُعَوِّذُ بِهِمَا إِسْمَاعِيلَ , وَإِسْحَاقَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما پر یہ کلمات پڑھ کر پھونکتے تھے: «أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ”میں تم دونوں کو اللہ کی صفات کاملہ کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان اور ہر زہریلے جانور سے اور ہر قسم کی نظر بد سے“، اور فرمایا کرتے تھے کہ ”میرے والد یعنی سیدنا ابراہیم علیہ السلام بھی اپنے دونوں بیٹوں سیدنا اسماعیل اور سیدنا اسحاق علیہما السلام پر یہی کلمات پڑھ کر پھونکتے تھے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2112]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3371.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8460
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَوِّذُ الْحَسْنَ وَالْحُسَيْنَ:" أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ وَاقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حسن اور حسین کو یہ پڑھ کر دم کرتے تھے: ”میں تم دونوں کو، اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور ہامہ (نحوست) کے شر سے، اور ہر لگنے والی نظر سے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن واقد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8460]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9179»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8461
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّ بِهِ الْحُسَيْنُ وَالْحَسَنُ وَهُمَا صَبِيَّانِ، فَقَالَ:" هَاتُوا ابْنِيَّ أُعَوِّذُهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ ابْنَيْهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ، قَالَ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مَنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ، وَمَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ذَكْوَانَ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ گزرے، جو دونوں بچے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے دونوں بیٹوں کو لاؤ! تاکہ میں انہیں وہ دم کر دوں جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے دونوں بیٹوں سیدنا اسماعیل اور سیدنا اسحاق کو کیا کرتے تھے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات پڑھے: ”میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر لگنے والی نظر، ہر شیطان اور ہامہ (منحوس چیز) سے“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ذکوان ہے، جسے شعبہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8461]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3202) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9984)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9984»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17449
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ قَاعِدًا فِي أُنَاسٍ فَمَرَّ بِهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ فَقَالَ:" هَاتُوا بَنِيَّ حَتَّى أُعَوِّذَهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے درمیان تشریف فرما تھے، اسی دوران سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ (جو اس وقت بچے تھے) وہ دونوں وہاں سے گزرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے دونوں بیٹوں کو لاؤ! تاکہ میں ان دونوں کو وہ دم کروں، جو سیدنا ابراہیم علیہ السلام اپنے دو صاحبزادوں سیدنا اسماعیل علیہ السلام اور سیدنا اسحاق علیہ السلام کو دم کیا کرتے تھے (جس کے کلمات یہ ہیں:)
«أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ”میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان اور زہریلے کیڑے مکوڑوں سے، اور ہر حاسد (لگنے والی) نظر ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17449]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3202)، أخرجه مسند البزار برقم: 1483»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9948
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا أَبُو عَوْنٍ الزِّيَادِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ذَكْوَانَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّ بِهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَهُمَا صَبِيَّانِ، فَقَالَ: هَاتُوا ابْنَيَّ أُعَوِّذُهُمَا بِمَا عَوَّذَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ ابْنَيْهِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ، قَالَ: " أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ، وَمَنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، وہ ابھی چھوٹے بچے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے دونوں بیٹوں کو لاؤ، میں انہیں ان کلمات کے ذریعے پناہ میں دوں جن کے ذریعے ابراہیم علیہ السلام نے اپنے دونوں بیٹوں اسماعیل اور اسحاق علیہما السلام کو پناہ میں دیا تھا۔“ پھر فرمایا: ”میں تم دونوں کو اللہ کے مکمل کلمات کے ذریعے ہر بری نظر، اور ہر شیطان اور زہریلے جانور سے پناہ میں دیتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9948]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 72، حدیث 9984»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9183
حَدَّثَنَا مُوَرِّعُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْأَسَدِيِّ .
عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ : أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ عَبَّادٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ وَاقِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ مُعَاذٍ .
وَرَوَاهُ أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما پر دم فرمایا کرتے تھے: «أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ”میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں، ہر شیطان سے اور ہر زہریلے جانور سے، اور ہر نقصان پہنچانے والی نظرِ بد سے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے، انہوں نے منہال سے، انہوں نے عباد سے صرف ایوب بن واقد ہی نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں داود بن معاذ منفرد ہیں۔“
اور ابو حفص ابار نے اسے اعمش سے، انہوں نے منہال بن عمرو سے، انہوں نے سعید بن جبیر سے اور انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9183]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أيوب بن واقد وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 113» »
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7987»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف أيوب بن واقد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں