الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
954. حَدِيثُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21760 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 21760
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7884
المعجم الکبیر للطبرانی: 15776
حدیث نمبر: 21760
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ , حَدَّثَنَا أَبِي , عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ , حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , قَالَ: كُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ , قَالَ: فَلَمَّا وَقَعَتْ الشَّمْسُ دَفْعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا سَمِعَ حَطْمَةَ النَّاسِ خَلْفَهُ , قَالَ:" رُوَيْدًا أَيُّهَا النَّاسُ , عَلَيْكُمْ السَّكِينَةَ , فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالْإِيضَاعِ" , قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا الْتَحَمَ عَلَيْهِ النَّاسُ أَعْنَقَ , فَإِذَا وَجَدَ فُرْجَةً , نَصَّ , حتى أََتى المُزدلِفةَ , فجَمَعَ فيها بين الصلاتين المغربِ والعِشاء الآخرةِ .
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ شب عرفہ کو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ردیف تھا جب سورج غروب ہوگیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میدان عرفات سے روانہ ہوئے، اچانک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پیچھے لوگوں کی بھاگ دوڑ کی وجہ سے شور کی آوازیں آئیں تو فرمایا لوگو! آہستہ تم اپنے اوپر سکون کو لازم کرلو، کیونکہ سواریوں کو تیز دوڑانا کوئی نیکی نہیں ہے پھر جہاں لوگوں کا رش ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری کی رفتار ہلکی کرلیتے اور جہاں راستہ کھلا ہوا ملتا تو رفتار تیز کردیتے، یہاں تک کہ مزدلفہ آپہنچے اور وہاں مغرب اور عشاء دونوں نمازیں اکٹھی ادا فرمائیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21760]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 1666، م: 1286، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 7884
«يا أيها الناس! عليكم بالسكينة فإن البر ليس بإيجاف الخيل والإبل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! سکون اختیار کرو، کیونکہ نیکی گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7884]
”اے لوگو! سکون اختیار کرو، کیونکہ نیکی گھوڑوں اور اونٹوں کو تیز دوڑانے میں نہیں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7884]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عباس. خ: حج.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 15776
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَخِيهِ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَتَى عَرَفَةَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَلَمَّا نَفَرَ النَّاسُ قَالَ لِلنَّاسِ: أَيُّهَا النَّاسُ عَلَى رِسْلِكُمْ بِالسَّكِينَةِ، فَإِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بِالْإِيضَاعِ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حجۃ الوداع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفہ آیا، جب لوگ روانہ ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”لوگو! سکون اور اطمینان کے ساتھ (چلو)، کیونکہ نیکی تیز بھاگنے میں نہیں ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15776]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 272، حدیث 685»