الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
956. حَدِيثُ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ الْكِنْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21841 (کل: 6 مقامات، 2 کتب)
حدیث نمبر: 21841
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الطُّفَيْلِ الْبَكَّائِيُّ , حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ , عَنْ شَقِيقٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ , قَالَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ صَبْرًا يَسْتَحِقُّ بِهَا مَالًا وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ , لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ , وَإِنَّ تَصْدِيقَهَا لَفِي الْقُرْآنِ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا سورة آل عمران آية 77 إِلَى آخِرِ الْآيَةِ , قَالَ وَهُوَ يَقْرَؤُهَا: فَخَرَجَ الْأَشْعَثُ قَالَ: فِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: إِنَّ رَجُلًا ادَّعَى رَكِيًّا لِي , فَاخْتَصَمْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" شَاهِدَاكَ أَوْ يَمِينُهُ" , فَقُلْتُ: أَمَا إِنَّهُ إِنْ حَلَفَ حَلَفَ فَاجِرًا , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ صَبْرًا يَسْتَحِقُّ بِهَا مَالًا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ" .
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی مال کا حقدار بننے کے لئے جھوٹی قسم کھائے وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اللہ اس سے ناراض ہوگا، اور اس کی تصدیق قرآن کریم میں موجود ہے " جو لوگ اللہ کے وعدے اور اپنی قسم کو معمولی سی قیمت کے عوض بیچ دیتے ہیں " (آخر آیت تک) وہ یہ آیت پڑھ ہی رہے تھے کہ حضرت اشعث رضی اللہ عنہ نکل آئے اور کہنے لگے کہ یہ آیت میرے متعلق نازل ہوئی تھی، ایک آدمی نے میرے ایک کنوئیں پر دعویٰ کردیا، ہم اپنا جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم دو گواہ پیش کرو ورنہ اس کی قسم پر فیصلہ ہوگا، میں نے عرض کیا کہ اگر اس نے قسم کھائی تو جھوٹی قسم ہی کھائے گا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی مال کا حقدار بننے کے لئے جھوٹی قسم کھائے وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اللہ اس سے ناراض ہوگا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21841]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 2416، م: 138، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 20292
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , وَحَجَّاجٌ , أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ , قَالَ: سَمِعْتُ عِيَاضًا أَبَا خَالِدٍ , قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلَيْنِ يَخْتَصِمَانِ عِنْدَ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ رَجُلٍ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ" .
عیاض کہتے ہیں کہ میں نے دو آدمیوں کو حضرت معقل کی موجودگی میں جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا حضرت معقل نے فرمایا کہ رسول اللہ کا یہ ارشاد ہے کہ جو شخص کسی بات پر جھوٹی قسم کھاتا ہے کہ کسی کا مال ناحق لے لے وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ کا اس پر غضب ہوگا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20292]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عياض ابي خالد
حدیث نمبر: 21842
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ , عَنْ أَبِي وَائِلٍ , قَالَ: دَخَلَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ , فَقَالَ: مَا يُحَدِّثُكُمْ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَأَخْبَرُوهُ , فَقَالَ أَشْعَثُ : صَدَقَ , فِيَّ نَزَلَتْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ خُصُومَةٌ فِي أَرْضٍ , فَخَاصَمْتُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" أَلَكَ بَيِّنَةٌ؟" , قُلْتُ: لَا , قَالَ:" فَيَمِينُهُ" , قَالَ: قُلْتُ: إِذَنْ يَحْلِفَ , قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ صَبْرًا لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ , لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ" قَالَ: فَنَزَلَتْ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلا سورة آل عمران آية 77 .
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص جھوٹی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ہتھیالے وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا اللہ اس سے ناراض ہوگا یہ سن کر حضرت اشعث رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ یہ ارشاد میرے واقعے میں نازل ہوا تھا جس کی تفصیل یہ ہے کہ میرے اور ایک یہودی کے درمیان کچھ زمین مشترک تھی یہودی میرے حصے کا منکر ہوگا میں اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کیا تمہارے پاس گواہ ہیں؟ میں نے عرض کیا نہیں بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودی سے فرمایا کہ تم قسم کھاؤ، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! یہ تو قسم کھا کر میرا مال لے جائے گا، اس پر اللہ نے یہ آیت آخر تک نازل فرمائی کہ " جو لوگ اللہ کے وعدے اور اپنی قسم کو معمولی سی قیمت کے عوض بیچ دیتے ہیں۔۔۔۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21842]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2416، م: 138
حدیث نمبر: 636
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي سُوَيْدٍ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: فِيَّ أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: كَانَتْ لِي أَرْضٌ فِي يَدِ عَمٍّ لِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " بَيِّنَتُكَ أَوْ يَمِينُهُ " قُلْتُ: يَحْلِفُ إِذًا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ، وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ، لَقِيَ اللهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ " فَأَنْزَلَ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْآيَةَ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی۔ میری ایک زمین میرے چچا کے قبضے میں تھی، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم گواہ پیش کرو، ورنہ اس کی قسم (پر فیصلہ ہوگا)۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تو پھر وہ قسم کھا لے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (فیصلہ کن) لازمی قسم کھا کر کسی مسلمان کا مال ہتھیا لے اور وہ اس میں جھوٹا ہو، وہ اللہ عزوجل سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔“ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”بےشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت کے بدلے بیچ ڈالتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 77] ، آیت کے آخر تک۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 636]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 234، حدیث 640»
حدیث نمبر: 637
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: نَزَلَتْ فِيَّ هَذِهِ الْآيَةُ، خَاصَمْتُ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَتْ: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلا.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی، میں نے ایک شخص کے خلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھگڑا کیا، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بےشک جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت کے بدلے بیچ ڈالتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 77] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 637]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 234، حدیث 641»
حدیث نمبر: 17662
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي عِيَاضٌ أَبُو خَالِدٍ ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ جَارَيْنِ لِي يَمِينٌ، فَصَارَتِ الْيَمِينُ عَلَى أَحَدِهِمَا، فَسَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ يَقْتَطِعُ بِهَا مَالَ أَخِيهِ لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ.
عیاض ابوخالد کہتے ہیں: میرے دو پڑوسیوں کے درمیان ایک قسم کا معاملہ ہوا، تو یہ قسم ان میں سے ایک پر آ پڑی، تو میں نے سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کوئی ایسی قسم کھائے جس کے ذریعے وہ اپنے بھائی کا مال ہتھیا لے، وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب ناک ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17662]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 226، حدیث 528»