🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1022. حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 22537 (کل: 33 مقامات، 16 کتب)
مسند احمد: 22537، 7577، 21301، 21364
سنن ابوداود: 1529
سنن نسائی: 2379، 2410، 2412، 2413، 2416
سنن ابن ماجہ: 1708
مسند الشهاب: 405
مصنف ابن ابی شیبہ: 31252، 31253
الفتح الربانی: 3946، 3949، 3959
صحیح ابن حبان: 3581
المستدرک علی الصحیحین: 1925
الجامع الكامل: 11228
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3718، 3803، 3805، 6324، 6428، 7507، 7508
المعجم الکبیر للطبرانی: 13730
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1114
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 144، 442
المعجم الاوسط: 2065
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2217
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3718
«شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کا مہینہ (رمضان) اور ہر مہینے کے تین دن، یہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الشين./حدیث: 3718]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي هريرة. الترغيب 2/82: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3803
«صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کے مہینے کا روزہ اور ہر مہینے کے تین دن کا روزہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هق] عن أبي هريرة. الإرواء 946»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3805
«صوم يوم عرفة كفارة السنة الماضية والسنة المستقبلة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عرفہ کے دن کا روزہ گزشتہ اور آئندہ سال کے (گناہوں کے) کفارہ کا سبب ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3805]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طس] عن أبي سعيد. م - أبي قتادة»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6324
«من صام ثلاثة أيام من كل شهر فقد صام الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہر مہینے تین دن روزے رکھے اس نے گویا ہمیشہ روزے رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6324]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن هـ الضياء] عن أبي ذر. صحيح الترغيب 1025، الإرواء 947.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6428
«من قال رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا وجبت له الجنة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے کہا: میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوں، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6428]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د حب ك] عن أبي سعيد. الصحيحة 334.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7507
«لا صام من صام الدهر صوم ثلاثة أيام صوم الدهر كله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہمیشہ روزہ رکھا اس نے حقیقتاً روزہ نہیں رکھا، تین دن کا روزہ پورے زمانے کے روزے کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7507]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7508
" لا صوم فوق صوم داود شطر الدهر صم يوما وأفطر يوما"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”داؤد علیہ السلام کے روزے سے بڑھ کر کوئی روزہ نہیں، یعنی نصف زمانہ روزہ رکھنا: ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7508]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ن] عن ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13730
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي قَنَانٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ رَبَاحٍ أَبِي فِرَاسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: صَامَ نُوحٌ عَلَيْهِ السَّلَامُ الدَّهْرَ، إِلَّا يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى، وَصَامَ دَاوُدُ عَلَيْهِ السَّلَامُ نِصْفَ الدَّهْرِ. وَصَامَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، صَامَ الدَّهْرَ وَأَفْطَرَ الدَّهْرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”نوح علیہ السلام نے عید الفطر اور عید الاضحی کے دنوں کے سوا ساری زندگی روزہ رکھا، اور داود علیہ السلام نے آدھی زندگی روزہ رکھا، اور ابراہیم علیہ السلام نے ہر مہینے تین دن روزہ رکھا، (اس طرح) انہوں نے ساری زندگی روزہ بھی رکھا اور ساری زندگی افطار بھی کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13730]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 54، حدیث 133»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 1714»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1114
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، ثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، ثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ، فَقَالُوا: مَا أَفْطَرَ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ: لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ، فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ غَضَبَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمَيْنِ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ؟ قَالَ: أَوَ يُطِيقُ ذَلِكَ أَحَدٌ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمٍ، وَإِفْطَارُ يَوْمٍ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمَيْنِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَ عَلَيَّ فِيهِ النُّبُوَّةُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ عَرَفَةَ، وَيَوْمِ عَاشُورَاءَ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَحَدُهُمَا يُكَفِّرُ سَنَةً، وَالْآخَرُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهَا وَمَا بَعْدَهَا.
قُلْتُ: الْمَحْفُوظُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ بِطُولِهِ، أَخْرَجَهُ مِنْ ذَلِكَ الْوَجْهِ مُسْلِمٌ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں تھے کہ آپ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، لوگوں نے عرض کیا کہ یہ شخص فلاں فلاں وقت سے مسلسل روزے سے ہے اور کبھی ناغہ نہیں کرتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس غلو پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے) فرمایا: ”اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا۔“ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک پر غصے کے آثار دیکھے تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی دو دن روزے رکھے اور ایک دن افطار کرے تو کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے۔“ پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر کوئی ایک دن روزہ رکھے اور دو دن افطار کرے تو (کیسا ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اس کی طاقت کس میں ہے؟“ پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پیر کے دن روزہ رکھنے کی کیا فضیلت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر وحی و نبوت کا نزول ہوا۔“ عرض کیا: اے اللہ کے رسول! عرفہ اور عاشورہ کے روزے کے بارے میں کیا ارشاد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ایک (عاشورہ کا روزہ) ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے اور دوسرا (عرفہ کا روزہ) گزشتہ سال اور آنے والے سال کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔“
میں (ابن حجر) کہتا ہوں کہ اس سند کے ساتھ محفوظ روایت یہی ہے کہ اسے عبداللہ بن معبد نے سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے تفصیلاً بیان کیا ہے، اور امام مسلم اور اصحابِ سنن نے اسی طریق سے اسے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1114]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: الْمَحْفُوظُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ بِطُولِهِ، أَخْرَجَهُ مِنْ ذَلِكَ الْوَجْهِ مُسْلِمٌ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ .» ‏‏‏‏
«قال ابن عدي: رواه أبو هلال فقال عن عبد الله بن معبد عن عمر بن الخطاب وإنما هو عن عبد الله بن معبد عن أبي قتادة الأنصاري وهو الصحيح (الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 438)»
«قال ابن حجر: قلت المحفوظ بهذا الإسناد عن عبد الله بن معبد عن أبي قتادة بطوله أخرجه من ذلك الوجه مسلم وأصحاب السنن (المطالب العالية، ج 6، ص 219)»
«قال أبو زرعة الرازي: حديث سليمان أصح (علل الحديث، ج 3، ص 149)»
«قال الدارقطني: سئل عن حديث عبد الله بن معبد الزماني عن أبي قتادة أن رسول الله سئل عن رجل صام الدهر فقال لا صام ولا أفطر وسئل عمن يصوم يومين ويفطر يوما قال وأيكم يطيق ذلك الحديث بطوله فقال يرويه غيلان بن جرير عن عبد الله بن معبد الزماني واختلف عنه فرواه قتادة واختلف عنه فقال سعيد بن أبي عروبة وحماد بن سلمة وقيل عن شعبة عن قتادة عن غيلان عن عبد الله بن معبد عن أبي قتادة ورواه منصور بن زاذان والحكم بن هشام عن قتادة عن عبد الله بن معبد عن أبي قتادة لم يذكر بينهما غيلان وقيل عن الحكم عن أيوب عن عبد الله بن معبد ولا يصح ذكر أيوب فيه ورواه شعبة بن الحجاج ومهدي بن ميمون وأبان العطار وأبو هلال الراسبي وحماد بن زيد عن غيلان عن عبد الله بن معبد عن أبي قتادة إلا أن أبا هلال من بينهم جعله عن أبي قتادة عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه والصحيح عن أبي قتادة أنه سمع رجلا سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن الصيام فقال عمر بن الخطاب يا رسول الله كيف من يصوم الدهر ورواه حجاج بن الحجاج عن غيلان واختلف عنه فرواه إبراهيم بن طهمان عن حجاج عن غيلان عن عبد الله بن معبد عن أبي قتادة وخالفه هارون بن مسلم العجلي وكان ضعيفا رواه عن حجاج عن غيلان عن عبد الله بن معبد عن عبد الله بن أبي قتادة ووهم في ذكر عبد الله بن أبي قتادة والصواب قول قتادة وشعبة ومن وافقهما (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 6، ص 146)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2100، 2126، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2086، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3642، وأخرجه شرح السنة برقم: 1797، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2208، 2217»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 144
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ .
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَتَى عَلَى رَجُلٍ فَقِيلَ: مَا أَفْطَرَ مُذْ كَذَا وَكَذَا، قَالَ: لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ - أَوْ: مَا صَامَ وَمَا أَفْطَرَ، شَكَّ غَيْلَانُ - فَلَمَّا رَأَى عُمَرُ غَضَبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمَيْنِ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ؟ قَالَ: وَيُطِيقُ ذَاكَ أَحَدٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمٍ؟ قَالَ: ذَاكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمٍ وَإِفْطَارُ يَوْمَيْنِ؟ قَالَ: وَمَنْ يُطِيقُ ذَاكَ؟ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَوْمُ يَوْمِ الِاثْنَيْنِ؟ قَالَ: ذَاكَ يَوْمٌ وُلِدْتُ فِيهِ، وَيَوْمٌ أُنْزِلَ عَلَيَّ النُّبُوَّةُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَوْمُ يَوْمِ عَرَفَةَ وَيَوْمِ عَاشُورَاءَ، قَالَ أَحَدُهُمَا: يُكَفِّرُ، وَقَالَ الْآخَرُ: مَا قَبْلَهَا، أَوْ: مَا بَعْدَهَا، شَكَّ أَبُو هِلَالٍ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ ایک شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اتنے اتنے عرصہ سے مسلسل روزے سے ہے اور اس نے کبھی افطار نہیں کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا“ یا فرمایا: ”نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ ہی وہ بے روزہ رہا“ (یہ راوی غیلان کا شک ہے)۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخِ انور پر غصے کے آثار دیکھے تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دو دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا کیا حکم ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ایک دن روزہ رکھنے اور دو دن افطار کرنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پیر کے دن روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں میری ولادت ہوئی اور اسی دن مجھ پر نبوت نازل کی گئی“۔ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یومِ عرفہ اور یومِ عاشورہ کے روزے کے متعلق کیا ارشاد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے ایک (گناہوں کا) کفارہ بن جاتا ہے“ اور (دوسرے کے بارے میں) فرمایا کہ: ”یہ گزشتہ سال یا آئندہ سال (کے گناہوں کا کفارہ) ہے“، یہاں راوی ابوہلال کو شک ہوا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گزشتہ سال کے الفاظ کہے یا آئندہ سال کے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 144]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هكذا وقع عند المؤلف، وقد كدتُ أجزم بكون "أبى قتادة" قد سقط بين عبد الله بن معبد وعمر بن الخطاب! لولا أنى رأيت ابن عدى قد»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22031، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4235، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2100، 2126، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2086، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3642، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1114، وأخرجه شرح السنة برقم: 1797، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2208، 2217، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 139»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں