🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1170. حَدِيثُ السَّيِّدَةِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا الفهرس الفرعى
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24233 (کل: 168 مقامات، 31 کتب)
مسند احمد: 24233، 85، 298، 1111، 2052، 2352، 2520، 3401، 3456، 4547، 5485، 5932، 7905، 11076، 11186، 11580، 11679، 11704، 20376، 20404، 20930، 21499، 22713، 22741، 22763
صحیح بخاری: 813، 2016، 2021، 2022، 2027، 2036، 6991
صحیح مسلم: 2762، 2763، 2764، 2765، 2767، 2769، 2771، 2772، 2774، 2780
سنن ابوداود: 1381، 1382، 1383، 2463
سنن ترمذی: 794، 803
سنن نسائی: 1357
سنن ابن ماجہ: 1766
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 267
الادب المفرد: 813
صحیح الادب المفرد: 628
مشکوۃ المصابیح: 2085، 2086، 2092
مسند الحمیدی: 379، 647
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 636
صحیح ابن خزیمہ: 2170، 2171، 2172، 2175، 2176، 2183، 2191، 2225، 2226، 2243
اللؤلؤ والمرجان: 724
المنتقى ابن الجارود: 405
مصنف ابن ابی شیبہ: 8899، 8900، 8910، 9794، 9797
سنن دارقطنی: 2362
الفتح الربانی: 3994، 4017، 4020، 4021، 4024، 4026، 4028، 4029، 4031، 4032، 4033
صحیح ابن حبان: 3661، 3673، 3674، 3676، 3681، 3683، 3684، 3685، 3686، 3687، 3689
المستدرک علی الصحیحین: 1613، 1614، 1615، 1619، 4004، 6430
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 316، 348
الجامع الكامل: 4666، 4667، 4668، 4670، 4674، 4677، 4689، 4691، 4692، 4693، 11690، 13754، Q13754
السنن الكبرى للبيهقي: 3551، 8525، 8529، 8530، 8532، 8533، 8535، 8546، 8549، 8552، 8559، 8567، 8589، 8591
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5024، 5037، 5040، 5055، 5056
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1239، 1242، 1243، 1244، 1245، 2451، 7874
المعجم الکبیر للطبرانی: 1893، 11746، 12567، 16256، 16412، 20296
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1116، 1117/1
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1076، 1158، 1280، 1324، 5419، 5972
المعجم الاوسط: 5401، 6345، 7338، 8964
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1784، 1785، 2367، 2369
131 تا 140
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8559
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ فَسَأَلَهُمْ فَقَالَ: أَرَأَيْتُمْ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ" الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا"، أِيُّ لَيْلَةٍ تَرَوْنَهَا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ إِحْدَى، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ ثَلَاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ خَمْسٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ سَبْعٍ، فَقَالُوا وَأَنَا سَاكِتٌ، فَقَالَ مَا لَكَ لَا تَكَلَّمُ؟ فَقُلْتُ: إِنَّكَ أَمَرْتَنِي أَنْ لَا أَتَكَلَّمَ حَتَّى يَتَكَلَّمُوا، فَقَالَ: مَا أَرْسَلْتُ إِلَيْكَ إِلَّا لِتَكَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ اللهَ يَذْكُرُ السَّبْعَ فَذَكَرَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ وَخَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ سَبْعِ، وَنَبْتُ الْأَرْضِ سَبْعٌ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، هَذَا أَخْبَرْتَنِي مَا أَعْلَمُ أَرَأَيْتَ مَا لَمْ أَعْلَمْ قَوْلَكَ نَبْتُ الْأَرْضِ سَبْعٌ، قَالَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا وَعِنَبًا وَقَضْبًا وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا وَحَدَائِقَ غُلْبًا} [عبس: ٢٧] ، قَالَ فَالْحَدَائِقُ الْغُلْبُ الْحِيطَانُ مِنَ النَّخْلِ وَالشَّجَرِ، {وَفَاكِهَةً وَأَبًّا} [عبس: ٣١] ، قَالَ: فَالْأَبُّ مَا أَنْبَتَتِ الْأَرْضُ مِمَّا تَأْكُلُهُ الدَّوَابُّ وَالْأَنْعَامُ وَلَا يَأْكُلُهُ النَّاسُ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِأَصْحَابِهِ: أَعَجِزْتُمْ أَنْ تَقُولُوا كَمَا قَالَ هَذَا الْغُلَامُ الَّذِي لَمْ تَجْتَمِعْ شُئُونُ رَأْسِهِ، إِنِّي وَاللهِ لَأَرَى الْقَوْلَ كَمَا قُلْتَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا اور ان کے پاس دیگر ساتھی بھی تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ لیلۃ القدر کے بارے میں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ «الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا» ”اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“ تم کون سی رات سمجھتے ہو؟ تو ان میں سے بعض نے کہا: پہلی رات، اور بعض نے کہا: تیسری رات، اور ان میں سے بعض نے کہا: پانچویں رات، اور بعض نے کہا: ساتویں رات۔ اور میں خاموش تھا، تو انہوں نے کہا: تو کیوں خاموش ہے، کلام کیوں نہیں کرتا؟ میں نے کہا: آپ نے مجھے کہا تھا کہ جب تک وہ کلام کریں میں کلام نہ کروں۔ انہوں نے کہا: میں نے پیغام اس لیے بھیجا تھا کہ تو بھی کلام کرے۔ میں نے کہا: میں نے سنا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سات کا تذکرہ فرماتے ہیں کہ سات آسمان ہیں اور ایسی ہی سات زمینیں، اور انسان بھی سات ہی چیزوں پر بنایا گیا ہے، اور زمین کی پیداوار بھی سات اقسام میں ہے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو آپ نے خبر دی ہے یہ تو میں جانتا ہوں، لیکن مجھے وہ بتاؤ جو میں نہیں جانتا کہ زمین کی پیداوار سات ہیں وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿إِنَّا شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا * فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا * وَعِنَبًا وَقَضْبًا * وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا * وَحَدَائِقَ غُلْبًا﴾ [سورة عبس: 26-30] ، «حَدَائِقَ غُلْبًا» سے مراد کھجوروں اور درختوں کے باغات ہیں، اور ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [سورة عبس: 31] میں «الْأَبُّ» سے مراد وہ ہے جو زمین اگاتی ہے اور جانور و چوپائے کھاتے ہیں، انسان نہیں کھاتا۔ وہ کہتے ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا تم اس بات سے عاجز آ گئے کہ تم بھی ایسی بات کہتے جو اس بچے نے کہی ہے جس کے سر کی ہڈیاں ابھی پوری طرح جڑی نہیں؟ اللہ کی قسم! میں بھی یہی خیال کرتا ہوں جو اس کا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8559]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابن خزيمه»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8567
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ الْمَدِينِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، ثنا الْمُعْتَمِرُ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ يحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْأُوَلَ مِنْ رَمَضَانَ ثُمَّ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ فِي قُبَّةٍ تُرْكِيَّةٍ عَلَى سُدَّتِهَا حَصِيرٌ قَالَ فَأَخَذَ الْحَصِيرَ بِيَدِهِ فَنَحَّاهَا فِي نَاحِيَةِ الْقُبَّةِ ثُمَّ أَطْلَعَ رَأْسَهُ فَكَلَّمَ النَّاسَ فَدَنَوْا مِنْهُ فَقَالَ:" إِنِّي اعْتَكَفْتُ الْعَشْرَ الْأُوَلَ الْتَمِسْ هَذِهِ اللَّيْلَةَ ثُمَّ اعْتَكَفْتُ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ ثُمَّ أَتَيْتُ فَقِيلَ لِي إِنَّهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يَعْتَكِفَ فَلْيَعْتَكِفْ" فَاعْتَكَفَ النَّاسُ مَعَهُ قَالَ:" وَإِنِّي رَأَيْتُهَا لَيْلَةَ وِتْرٍ وَإِنِّي أَسْجُدُ فِي صَبِيحَتِهَا فِي طِينٍ وَمَاءٍ" فَأَصْبَحَ فِي لَيْلَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَقَدْ قَامَ إِلَى الصُّبْحِ فَمَطَرَتِ السَّمَاءُ فَوُكِفَ الْمَسْجِدُ فَأَبْصَرْتُ الطِّينَ وَالْمَاءَ فَخَرَجَ حِينَ فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَجَبِينُهُ وَرَوْثَةُ أَنْفِهِ فِيهَا الطِّينُ وَالْمَاءُ، وَإِذَا هِيَ لَيْلَةُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے پہلے عشرے میں اعتکاف کیا، پھر درمیانے عشرے کا اعتکاف ایک ترکی قبے میں کیا جس کے دروازے پر چٹائی تھی، وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے چٹائی کو ہٹایا اور لوگوں سے گفتگو کی اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے پہلے عشرے کا اعتکاف اس رات کی تلاش میں کیا، پھر میں نے درمیانے عشرے کا اعتکاف کیا، پھر میرے پاس کوئی لایا گیا جس نے بتایا کہ یہ آخری عشرے میں ہے، سو تم میں سے جو کوئی اعتکاف کرنا پسند کرتا ہے وہ کر لے۔“ تو لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعتکاف کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”میں طاق رات میں دکھایا گیا ہوں اور یہ کہ میں اس صبح پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔“ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکیس کی صبح تک مسجد میں ٹھہرے اور قیام کیا، رات کو آسمان نے بارش برسائی اور مسجد میں پانی کھڑا ہو گیا، پھر میں نے پانی اور مٹی کو دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور ناک پر پانی اور مٹی لگی ہوئی تھی اور یہ آخری عشرے کی اکیس کی رات تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8567]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه المسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8589
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا بَكْرٌ وَهُوَ ابْنُ مُضَرَ عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ فِي الْعَشْرِ الَّتِي وَسَطَ الشَّهْرِ فَإِذَا كَانَ مِنْ حِينِ يَمْضِي عِشْرِينَ لَيْلَةً وَيَسْتَقْبِلُ إِحْدَى وَعِشْرِينَ رَجَعَ إِلَى مَسْكَنِهِ وَرَجَعَ مَنْ كَانَ يُجَاوِرُ مَعَهُ ثُمَّ إِنَّهُ أَقَامَ فِي شَهْرٍ جَاوَرَ فِيهِ تِلْكَ اللَّيْلَةَ الَّتِي كَانَ يَرْجِعُ فِيهَا فَخَطَبَ النَّاسَ فِيهَا فَأَمَرَهُمْ بِمَا شَاءَ اللهُ ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ أُجَاوِرُ هَذِهِ الْعَشْرَ ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أُجَاوِرَ هَذِهِ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ فَمَنِ اعْتَكَفَ مَعِي فَلْيَبِتْ فِي مُعْتَكَفِهِ" وَقَالَ:" رَأَيْتُ هَذِهِ اللَّيْلَةَ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي وِتْرٍ وَقَدْ رَأَيْتُنِي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ ⦗٥٢٥⦘ وَطِينٍ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: مُطِرْنَا لَيْلَةَ إِحْدَى وَعِشْرِينَ فَوُكِفَ الْمَسْجِدُ فِي مُصَلَّى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ وَقَدِ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَوَجْهُهُ مُبْتَلٌّ طِينًا وَمَاءً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مہینے کے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا کرتے تھے، جب بیس راتیں گزر جاتیں اور اکیسویں رات آنے والی ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر لوٹ آتے اور جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعتکاف کرتے تھے وہ بھی لوٹ آتے۔ پھر ایک مہینے میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس رات بھی ٹھہرے رہے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹ جایا کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیا اور جو اللہ نے چاہا انہیں حکم دیا، پھر فرمایا: ”میں اس عشرے میں اعتکاف کیا کرتا تھا، پھر مجھ پر ظاہر ہوا کہ میں یہ آخری عشرہ اعتکاف کروں، سو جس نے میرے ساتھ اعتکاف کیا ہے وہ اپنی اعتکاف کی جگہ میں رات گزارے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ رات دکھائی گئی، پھر بھلا دی گئی، سو تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو، اور میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اکیسویں رات ہم پر بارش ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی جگہ پر مسجد ٹپکنے لگی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے فارغ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مٹی اور پانی سے تر تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8589]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8591
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنِي أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، ثنا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: تَذَاكَرْنَا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَقُمْتُ حَتَّى أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا سَعِيدٍ أَلَا تَخْرُجُ بِنَا إِلَى النَّخْلِ؟ قَالَ: نَعَمْ فَدَعَا بِخَمِيصَةٍ فَأَدْخَلَهَا عَلَيْهِ فَخَرَجْنَا فَقُلْتُ: هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ؟ قَالَ: نَعَمْ، اعْتَكَفْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ مِنْ رَمَضَانَ فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةُ عِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ قَامَ فِينَا، فَقَالَ:" مَنْ كَانَ خَرَجَ فَلْيَرْجِعْ فَإِنِّي أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فَنَسِيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي وِتْرٍ وَإِنِّي أُرِيتُ أَنِّي أَسْجُدُ فِي مَاءٍ وَطِينٍ". وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ قَزَعَةً فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ وَثَارَتْ سَحَابَةٌ فَمُطِرْنَا حَتَّى سَالَ سَقْفُ الْمَسْجِدِ، وَسَقْفُهُمْ يَوْمَئِذٍ مِنْ جَرِيدِ النَّخْلِ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ فِي الطِّينِ وَالْمَاءِ حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ الطِّينِ عَلَى أَرْنَبَتِهِ وَجَبْهَتِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ.
ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے قریش کے چند لوگوں میں لیلۃ القدر کا تذکرہ کیا تو میں اٹھا اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: اے ابو سعید! کیا آپ ہمارے ساتھ کھجوروں کے باغ کی طرف نہیں چلیں گے؟ انہوں نے کہا: ہاں، چنانچہ انہوں نے ایک دھاری دار چادر منگوائی اور اسے اوڑھ لیا، پھر ہم نکلے تو میں نے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیلۃ القدر کا ذکر کرتے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے درمیانی عشرے کا اعتکاف کیا، جب رمضان کی بیسویں تاریخ کی صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”جو نکل گیا ہو وہ لوٹ آئے، کیونکہ مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی، پھر میں اسے بھول گیا، سو تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو، اور مجھے دکھایا گیا کہ میں پانی اور مٹی میں سجدہ کر رہا ہوں۔“ اور ہمیں آسمان میں بادل کا کوئی ٹکڑا نظر نہیں آ رہا تھا، پھر نماز کی اقامت ہوئی تو ایک بادل اٹھا اور ہم پر بارش ہوئی یہاں تک کہ مسجد کی چھت بہنے لگی، اور اس وقت ان کی چھت کھجور کی شاخوں کی تھی، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹی اور پانی میں سجدہ کرتے دیکھا یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناک کے کنارے اور پیشانی پر مٹی کا نشان دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8591]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5024
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْتَكَفَ أَوَّلَ سَنَةٍ الْعَشْرَ الْأُوَلَ، ثُمَّ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْوُسْطَى، ثُمَّ اعْتَكَفَ الْعَشْرَ الْأَوَاخِرَ وَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِيهَا فَأُنْسِيتُهَا". فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِيهِنَّ حَتَّى تُوُفِّيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے سال پہلے عشرے میں اعتکاف کیا، پھر آپ نے درمیانی عشرے میں اعتکاف کیا، پھر آپ نے آخری عشرے میں اعتکاف کیا آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے شب قدر کو اس عشرے میں دیکھا تھا پھر وہ مجھے بھلا دی گئی اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل اپنے وصال فرمانے تک آخری عشرے میں ہی اعتکاف کرتے رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5024]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (412/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5037
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَزَادَ ابْنُهُ:" فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فِي وِتْرٍ، فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُهَا ثُمَّ نَسِيتُهَا، وَهِيَ لَيْلَةُ قَطْرٍ وَرِيحٍ". أَوْ قَالَ:" مَطَرٍ وَرِيحٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ:" وَرَعْدٍ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شب قدر کو آخری عشرے میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ان کے صاحبزادے نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو کیونکہ میں نے اسے دیکھا تھا پھر میں اس کو بھول گیا وہ بارش اور ہوا والی رات ہو گی“۔ (یہاں بارش کے لئے ایک لفظ مختلف نقل ہوا ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور کڑک والی ہو گی“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5037]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1906 و 1941) اخرجه احمد فى المسند (86/5 و 88) اخرجه البزار فى المسند (1031 و 1032)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20285، 20424، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 259، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1784/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5040
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِي رَمَضَانَ فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، فَإِنَّهَا فِي وِتْرٍ فِي إِحْدَى وَعِشْرِينَ أَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ أَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ أَوْ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ أَوْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ، أَوْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ، فَمَنْ قَامَهَا ابْتَغَاهَا إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ثُمَّ وُفِّقَتْ لَهُ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَا تَأَخَّرَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شب قدر کے بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ رمضان میں ہو گی تم اسے آخری عشرے میں تلاش کرو کیونکہ یہ طاق رات ہو گی اکیسویں ہو گی یا تئیسویں ہو گی یا پچیسویں ہو گی یا ستائیسویں ہو گی یا انتیسویں ہو گی یا آخری ہو گی جو شخص اس میں نوافل ادا کرے گا وہ ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے اس کو تلاش کرے گا، اور پھر اسے اس رات کی، توفیق مل جائے تو اس شخص کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5040]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (313/5 ,318 319 و 321 و 324)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5055
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَطَبَ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ:" قُمْتُ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَأَنَا أَعْلَمُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي وِتْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے رمضان کے مہینے میں منبر پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”جب میں منبر پر کھڑا ہوا تھا، تو مجھے شب قدر کے بارے میں علم تھا، تو تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6246»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5056
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" رَمَيْتُ وَأَنَا أَعْلَمُ، وَقَدْ عَلِمْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي وَتْرٍ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، عَنْ حَمْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ عَنْ أُمِّهَا، وَأُمُّهَا لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب میں (منبر پر) چڑھا تھا، تو میں علم رکھتا تھا اور مجھے شب قدر کے بارے میں علم تھا، تو تم اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں حمدہ بنت عبید کے حوالے سے ان کی والدہ سے نقل کی ہے، اور ان کی والدہ سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5056]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1239
«التمسوا ليلة القدر في العشر الأواخر من رمضان في وتر فإني قد رأيتها فنسيتها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شبِ قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو، کیونکہ مجھے یہ رات دکھائی گئی تھی پھر بھلا دی گئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أل ب/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب الضياء] عن جابر بن سمرة. الصحيحة 1471.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں