🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 25226 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 25226، 11473
سنن ابوداود: 775
سنن ابن ماجہ: 808
مشکوۃ المصابیح: 1217
صحیح ابن خزیمہ: 467، 472
الفتح الربانی: 1551، 8469
السنن الكبرى للبيهقي: 2356
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3593
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4994
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3593
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ وَاسْتَفْتَحَ صَلَاتَهُ وَكَبَّرَ قَالَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ"، ثُمَّ يَقُولُ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ" ثَلَاثًا ثُمَّ يَقُولُ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مَنْ هَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کے وقت نوافل ادا کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے، اور نماز کا آغاز کرنے کے لئے کھڑے ہوتے تھے، تو تکبیر کے بعد یہ پڑھتے تھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، تیرا اسم برکت والا ہے، تیری بزرگی بلند و برتر ہے، اور تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔ اُس کے بعد آپ تین مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھتے تھے، اور پھر یہ پڑھتے تھے: ”میں سننے والے اور علم رکھنے والے، اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں، مردود شیطان سے، اس کے ٹھونگا مارنے، پھونک مارنے، لعاب ڈالنے سے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3593]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11081»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4994
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ: مِنْ هَمْزِهِ، وَنَفْخِهِ، وَنَفْثِهِ.
قَالَ: فَهَمْزُهُ الْمَوْتَةُ، وَنَفْثُهُ الشِّعْرُ، وَنَفْخُهُ الْكِبْرُ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ: مِنْ هَمْزِهِ، وَنَفْخِهِ، وَنَفْثِهِ» ”اے اللہ! میں شیطان مردود سے، اس کے کچوکے، اس کے پھونکنے اور اس کے دم سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ راوی نے ان کلمات کی تشریح میں فرمایا کہ شیطان کے ”ہمز“ سے مراد وہ جنون (یا بے ہوشی) ہے جو انسان پر طاری ہو جائے، ”نفث“ سے مراد (بیہودہ) شاعری ہے اور ”نفخ“ سے مراد تکبر و غرور ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4994]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى بشواهده: دون جملة التفسير في آخره»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 764، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 807، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16298، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 891، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1568، 1569، 1570، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4973»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں