الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2530 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 2530
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4827
المعجم الاوسط: 7724
حدیث نمبر: 2530
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَجُزُ حِمَارٍ أَوْ قَالَ: رِجْلُ حِمَارٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَرَدَّهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک حمار کی ٹانگ پیش کی گئی، لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ہم محرم ہیں۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2530]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1194
حدیث نمبر: 9937
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ، أَهْدَى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَجُزَ حِمَارِ وَحْشٍ، وَهُوَ بِالْجُحْفَةِ فَأَكَلَ مِنْهُ، وَأَكَلَ الْقَوْمُ" وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ فَإِنْ كَانَ مَحْفُوظًا فَكَأَنَّهُ رَدَّ الْحِيَّ، وَقِيلَ: اللَّحْمَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے کی پشت والا حصہ تحفہ میں دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جحفہ کے مقام پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کھایا اور لوگوں نے بھی کھایا۔
یہ سند صحیح ہے، اگر یہ محفوظ ہو تو گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ کو تو واپس کر دیا اور گوشت قبول فرما لیا۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9937]
یہ سند صحیح ہے، اگر یہ محفوظ ہو تو گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زندہ کو تو واپس کر دیا اور گوشت قبول فرما لیا۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9937]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1195»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9939
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: وَكَانَ الْحَارِثُ خَلِيفَةَ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الطَّائِفِ فَصَنَعَ لِعُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ طَعَامًا، وَصَنَعَ فِيهِ مِنَ الْحَجَلِ وَالْيَعَاقِيبِ وَلُحُومِ الْوَحْشِ، قَالَ: فَبَعَثَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَاءَهُ الرَّسُولُ وَهُوَ يَخْبِطُ لِأَبَاعِرَ لَهُ فَجَاءَهُ وَهُوَ يَنْقُضُ الْخَبْطَ مِنْ يَدِهِ فَقَالُوا لَهُ: كُلْ، فَقَالَ:" أَطْعِمُوهُ قَوْمًا حَلَالًا فَإِنَّا قَوْمٌ حُرُمٌ" ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَنْشُدُ اللهَ مَنْ كَانَ هَا هُنَا مِنْ أَشْجَعَ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَى إِلَيْهِ رَجُلٌ حِمَارَ وَحْشٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ؟" قَالُوا: نَعَمْ وَتَأْوِيلُ هَذَيْنِ الْمُسْنَدَيْنِ مَا ذَكَرَهُ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي تَأْوِيلِ حَدِيثِ مَنْ رَوَى فِي قِصَّةِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَيْهِ مِنْ لَحْمِ حِمَارٍ، وَأَمَّا عَلِيٌّ، وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَإِنَّهُمَا ذَهَبَا إِلَى تَحْرِيمِ أَكْلِهِ عَلَى الْمُحْرِمِ مُطْلَقًا، وَقَدْ خَالَفَهُمَا عُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، وَغَيْرُهُمْ وَمَعَهُمْ حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ، وَجَابِرٍ وَاللهُ أَعْلَمُ.
اسحاق بن عبداللہ بن حارث اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حارث سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی جانب سے طائف پر نائب تھے۔ انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے کھانا بنایا۔ اس میں چکوروں، نر چکوروں اور جنگلی جانوروں کا گوشت شامل کیا، انہوں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی طرف قاصد بھیجا، قاصد آیا تو وہ اپنے اونٹوں کے لیے پتے جھاڑ رہے تھے، وہ آئے تو اپنے ہاتھوں سے پتے جھاڑ رہے تھے۔ لوگوں نے ان سے کہا: کھائیے۔ انہوں نے فرمایا: حلال لوگوں کو کھلاؤ، ہم تو محرم لوگ ہیں۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اشجع قبیلہ کے ہر اس شخص کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جو یہاں موجود ہے، کیا تم جانتے ہو کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نیل گائے تحفہ میں دی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم محرم تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے سے انکار کر دیا؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
(ب) ان دونوں مسند روایتوں کی توجیہ وہی ہے جو امام شافعی رحمہ اللہ نے صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کے قصہ میں اس شخص کی حدیث کی توجیہ میں ذکر کی ہے جس نے روایت کیا کہ انہوں نے گدھے کا گوشت تحفہ میں دیا تھا۔ رہے سیدنا علی اور ابن عباس رضی اللہ عنہما تو ان دونوں کا موقف ہے کہ محرم کے لیے اس کا کھانا مطلق طور پر حرام ہے۔ ان دونوں کی مخالفت سیدنا عمر، عثمان، طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم وغیرہ نے کی ہے اور ان کے ساتھ سیدنا ابوقتادہ اور جابر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9939]
(ب) ان دونوں مسند روایتوں کی توجیہ وہی ہے جو امام شافعی رحمہ اللہ نے صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کے قصہ میں اس شخص کی حدیث کی توجیہ میں ذکر کی ہے جس نے روایت کیا کہ انہوں نے گدھے کا گوشت تحفہ میں دیا تھا۔ رہے سیدنا علی اور ابن عباس رضی اللہ عنہما تو ان دونوں کا موقف ہے کہ محرم کے لیے اس کا کھانا مطلق طور پر حرام ہے۔ ان دونوں کی مخالفت سیدنا عمر، عثمان، طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم وغیرہ نے کی ہے اور ان کے ساتھ سیدنا ابوقتادہ اور جابر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9939]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 787»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4827
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشِيقَةُ ظَبْيٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَرَدَّهُ، وَلَمْ يَأْكُلْهُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں ہرن کا خشک کیا ہوا گوشت بطور ہدیہ پیش کیا گیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس لوٹا دیا اور اسے تناول نہیں فرمایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4827]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 4616)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25354، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4808»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 25354، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4808»
حدیث نمبر: 7724
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّ رَسُولَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُهْدِيَ لَهُ لَحْمُ صَيْدٍ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَرَدَّهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هَمَّامٌ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هَمَّامٌ I ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکار کا گوشت ہدیہ کیا گیا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس لوٹا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7724]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف ہمام رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7724]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 3091، وأحمد فى «مسنده» برقم: 845، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 433، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3786»