الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1173. أَحَادِيثُ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26413 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 26413
صحیح بخاری: Q4997
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2054
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6743
حدیث نمبر: 26413
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ الْفِرَاسِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَقْبَلَتْ فَاطِمَةُ تَمْشِي كَأَنَّ مِشْيَتَهَا مِشْيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِابْنَتِي" , ثُمَّ أَجْلَسَهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ , ثُمَّ إِنَّهُ أَسَرَّ إِلَيْهَا حَدِيثًا، فَبَكَتْ، فَقُلْتُ لَهَا: اسْتَخَصَّكِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثَهُ ثُمَّ تَبْكِينَ! ثُمَّ إِنَّهُ أَسَرَّ إِلَيْهَا حَدِيثًا، فَضَحِكَتْ، فَقُلْتُ: مَا رَأَيْتُ كَالْيَوْمِ فَرَحًا أَقْرَبَ مِنْ حُزْنٍ، فَسَأَلْتُهَا عَمَّا قَالَ، فَقَالَتْ: مَا كُنْتُ لِأُفْشِيَ سِرَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , حَتَّى إِذَا قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلْتُهَا، فَقَالَتْ: إِنَّهُ أَسَرَّ إِلَيَّ، فَقَالَ: " إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً، وَإِنَّهُ عَارَضَنِي بِهِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ، وَلَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ حَضَرَ أَجَلِي، وَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِ بَيْتِي لُحُوقًا بِي، وَنِعْمَ السَّلَفُ أَنَا لَكِ" , فَبَكَيْتُ لِذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوْ نِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ؟" قَالَتْ: فَضَحِكْتُ لِذَلِكَ .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہ سامنے سے چلی آرہی تھیں اور ان کی چال بالکل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح تھی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا میری بیٹی کو خوش آمدید، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے دائیں یا بائیں جانب بٹھالیا اور ان کے ساتھ سرگوشی میں باتیں کرنے لگے، اسی دوران حضرت فاطمہ رونے لگیں، میں نے ان سے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خصوصیت کے ساتھ صرف تم سے سرگوشی فرما رہے ہیں اور تم پھر بھی رو رہی ہو، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ دوبارہ سرگوشی فرمانے لگے اس مرتبہ وہ ہنسنے لگیں، میں نے کہا کہ جس طرح غم کے اتنا قریب خوشی کو میں نے آج دیکھا ہے اب سے پہلے کبھی نہیں دیکھا، پھر میں نے ان سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا راز کسی کے سامنے بیان نہیں کروں گی۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا تو میں نے دوبارہ ان سے اس کے متعلق پوچھا انہوں نے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سرگوشی کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ہر سال میرے ساتھ قرآن کریم کا دور ایک مرتبہ کرتے تھے جبکہ اس سال دو مرتبہ کیا میرا خیال ہے کہ میرا وقت آخر قریب آگیا ہے اور میرے اہل بیت میں سب سے پہلے تم ہی مجھ سے آ کر ملو گی اور میں تمہارا بہترین پیشرو ہوں گا میں اسی بات پر روئی تھی اور پھر انہوں نے فرمایا کیا تم اس بات پر خوش نہیں ہو کہ تم اس امت کی (یا مسلمانوں کی) تمام عورتوں کی سردار ہو اس پر میں ہنسنے لگی تھی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26413]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3623، م: 2450
حدیث نمبر: Q4997
وَقَالَ مَسْرُوقٌ: عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَام:" أَسَرَّ إِلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُنِي بِالْقُرْآنِ كُلَّ سَنَةٍ، وَإِنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَلَا أُرَاهُ إِلَّا حَضَرَ أَجَلِي".
اور مسروق نے کہا، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چپکے سے فرمایا تھا کہ جبرائیل علیہ السلام مجھ سے ہر سال قرآن مجید کا دورہ کرتے تھے اور اس سال انہوں نے مجھ سے دو مرتبہ دورہ کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میری موت کا وقت آن پہنچا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: Q4997]
حدیث نمبر: 2054
«إن جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرة وإنه عارضني العام مرتين ولا أراه إلا حضر أجلي وإنك أول أهل بيتي لحاقا بي فاتقي الله واصبري فإنه نعم السلف أنا لك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک جبریل ہر سال ایک مرتبہ میرے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھے، لیکن اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ میرا وقتِ اجل (وصال) قریب آ گیا ہے، اور بیشک میرے اہل بیت میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی، لہٰذا تم اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے کتنا ہی بہترین پیش رو ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2054]
”بیشک جبریل ہر سال ایک مرتبہ میرے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھے، لیکن اس سال انہوں نے میرے ساتھ دو مرتبہ دور کیا ہے، اور میرا یہی خیال ہے کہ میرا وقتِ اجل (وصال) قریب آ گیا ہے، اور بیشک میرے اہل بیت میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی، لہٰذا تم اللہ سے ڈرتی رہنا اور صبر کرنا، کیونکہ میں تمہارے لیے کتنا ہی بہترین پیش رو ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق هـ] عن فاطمة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6743
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي سَمِينَةَ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ ، عَنْ هَاشِمِ بْنِ هَاشِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَّهَا بِشَيْءٍ فَبَكَتْ، ثُمَّ سَارَّهَا بِشَيْءٍ فَضَحِكَتْ، فَسَأَلْتُهَا عَنْهُ، فَقَالَتْ: أَخْبَرَنِي أَنَّهُ مَقْبُوضٌ فِي هَذِهِ السَّنَةِ، فَبَكَيْتُ، فَقَالَ: مَا يَسُرُّكِ أَنْ تَكُونِي سَيِّدَةَ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا فُلَانَةَ؟ فَضَحِكْتُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے کان میں سرگوشی کے انداز میں کوئی بات کہی جس پر وہ رونے لگیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دوبارہ سرگوشی میں کوئی بات کہی تو وہ ہنس پڑیں، میں نے ان سے اس معاملے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خبر دی کہ اسی سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح قبض کر لی جائے گی، اس پر میں رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہو گی سوائے فلاں خاتون کے؟ تو میں ہنس پڑی“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليهما/حدیث: 6743]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3426، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2450، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3872، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1621، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23962، 25501، 25874، وأخرجه فتح الباري برقم: 3511، 3556، 4169، 4711، 5928، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4785، 4807، 7787، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8610، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6711»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3426، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2450، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3872، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1621، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23962، 25501، 25874، وأخرجه فتح الباري برقم: 3511، 3556، 4169، 4711، 5928، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4785، 4807، 7787، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8610، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6711»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن