🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1293. وَمِنْ حَدِيثِ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27388 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 27388
المعجم الکبیر للطبرانی: 19711
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27388
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , قَالَ: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ , عَنْ أَبِي النَّضْرِ , أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ , تَقُولُ: ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ , فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ , وَفَاطِمَةُ ابْنَتُهُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ , قَالَتْ: فَسَلَّمْتُ , فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟" , قال: قلَتْ: أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ , فَقَالَ:" مَرْحَبًا بِأُمِّ هَانِئٍ" , قَالَتْ: فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ , قَامَ , فَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ , مُلْتَحِفًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ , ثُمَّ انْصَرَفَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , زَعَمَ ابْنُ أُمِّي أَنَّهُ قَاتِلٌ رَجُلًا أَجَرْتُهُ فُلَانَ ابْنَ هُبَيْرَةَ , فَقَالَ: " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ" , فَقَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ: وَذَاكَ ضُحًى.
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن میں نے اپنے دو دیوروں کو ”جو مشرکین میں سے تھے“ پناہ دے دی، اسی دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم گرد و غبار میں اٹے ہوئے ایک لحاف میں لپٹے ہوئے تشریف لائے، مجھے دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ام ہانی کو خوش آمدید“، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اپنے دو دیوروں کو ”جو مشرکین میں سے تھے“ پناہ دے دی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے تم نے پناہ دی ہے اسے ہم بھی پناہ دیتے ہیں، جسے تم نے امن دیا اسے ہم بھی امن دیتے ہیں۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا، انہوں نے پانی رکھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے غسل فرمایا، پھر ایک کپڑے میں اچھی طرح لپٹ کر آٹھ رکعتیں پڑھیں، یہ فتح مکہ کے دن چاشت کے وقت کی بات ہے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27388]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 280، م: 336
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19711
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْمُطَاعِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُلْتَحِفًا بِهِ ".
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی کپڑا اوڑھ کر اس میں نماز پڑھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19711]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 221، حدیث 407»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں