🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1325. مِنْ حَدِيثِ أَسْمَاءَ ابْنَةِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27579 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مسند احمد: 27579، 13299
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27579
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيَّةِ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِي، فَذَكَرَ الدَّجَّالَ، فَقَالَ: " إِنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ ثَلَاثَ سِنِينَ، سَنَةٌ تُمْسِكُ السَّمَاءُ ثُلُثَ قَطْرِهَا، وَالْأَرْضُ ثُلُثَ نَبَاتِهَا، وَالثَّانِيَةُ تُمْسِكُ السَّمَاءُ ثُلُثَيْ قَطْرِهَا، وَالْأَرْضُ ثُلُثَيْ نَبَاتِهَا، وَالثَّالِثَةُ تُمْسِكُ السَّمَاءُ قَطْرَهَا كُلَّهُ، وَالْأَرْضُ نَبَاتَهَا كُلَّهُ، فَلَا يَبْقَى ذَاتُ ضِرْسٍ، وَلَا ذَاتُ ظِلْفٍ مِنَ الْبَهَائِمِ إِلَّا هَلَكَتْ، وَإِنَّ أَشَدَّ فِتْنَتِهِ: أَنْ يَأْتِيَ الْأَعْرَابِيَّ، فَيَقُولَ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكَ إِبِلَكَ، أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنِّي رَبُّكَ؟"، قَالَ: فَيَقُولُ:" بَلَى، فَتَمَثَّلَ الشَّيَاطِينُ لَهُ نَحْوَ إِبِلِهِ، كَأَحْسَنِ مَا تَكُونُ ضُرُوعُهَا، وَأَعْظَمِهِ أَسْنِمَةً"، قَالَ:" وَيَأْتِي الرَّجُلَ قَدْ مَاتَ أَخُوهُ وَمَاتَ أَبُوهُ، فَيَقُولُ: أَرَأَيْتَ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكَ أَبَاكَ، وَأَحْيَيْتُ لَكَ أَخَاكَ، أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنِّي رَبُّكَ؟، فَيَقُولُ: بَلَى، فَتَمَثَّلَ لَهُ الشَّيَاطِينُ نَحْوَ أَبِيهِ، وَنَحْوَ أَخِيهِ"، قَالَتْ: ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ، ثُمَّ رَجَعَ، قَالَتْ: وَالْقَوْمُ فِي اهْتِمَامٍ وَغَمٍّ مِمَّا حَدَّثَهُمْ بِهِ، قَالَتْ: فَأَخَذَ بِلُجْمَتَيِ الْبَابِ، وَقَالَ:" مَهْيَمْ أَسْمَاءُ؟"، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ خَلَعْتَ أَفْئِدَتَنَا بِذِكْرِ الدَّجَّالِ، قَالَ:" وَإِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا حَيٌّ، فَأَنَا حَجِيجُهُ، وَإِلَّا فَإِنَّ رَبِّي خَلِيفَتِي عَلَى كُلِّ مُؤْمِنٍ"، قَالَتْ أَسْمَاءُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا وَاللَّهِ لَنَعْجِنُ عَجِينَتَنَا، فَمَا نَخْتَبِزُهَا حَتَّى نَجُوعَ، فَكَيْفَ بِالْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ؟، قَالَ:" يَجْزِيهِمْ مَا يَجْزِي أَهْلَ السَّمَاءِ مِنَ التَّسْبِيحِ وَالتَّقْدِيسِ" .
حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا تذکرہ کیا اور فرمایا: ”اس کے خروج سے پہلے تین سال ہوں گے، ایک سال آسمان اپنی ایک تہائی بارش اور زمین اپنی ایک تہائی نباتات روک لے گی، دوسرے سال آسمان اپنی دو تہائی بارش اور زمین اپنی دو تہائی نباتات روک لے گی اور تیسرے سال آسمان اپنی ساری بارش اور زمین اپنی ساری نباتات روک لے گی، چنانچہ ڈاڑھ والا اور کھر والا کوئی جانور ایسا نہ بچے گا جو ہلاک نہ ہو جائے، اور اس کا سب سے سخت فتنہ یہ ہو گا کہ وہ ایک دیہاتی کے پاس آ کر کہے گا: یہ بتاؤ کہ اگر میں تمہارے اونٹ زندہ کر دوں تو کیا تم یقین نہیں کر لو گے کہ میں تمہارا رب ہوں؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں! چنانچہ شیاطین اس کے سامنے اس کے اونٹوں کی شکل میں آ جائیں گے، بہترین تھنوں اور بڑے بڑے کوہانوں والے، اور وہ ایک ایسے آدمی کے پاس آئے گا جس کا بھائی اور باپ فوت ہو چکے ہوں گے اور کہے گا: یہ بتاؤ کہ اگر میں تمہارے باپ اور تمہارے بھائی کو زندہ کر دوں تو کیا تم یقین نہیں کر لو گے کہ میں تمہارا رب ہوں؟ وہ کہے گا: کیوں نہیں! چنانچہ شیاطین اس کے سامنے اس کے باپ اور بھائی کی شکل میں آ جائیں گے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کام سے باہر تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ باتوں کی وجہ سے فکر اور غم میں مبتلا تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دروازے کے دونوں بازو پکڑ کر فرمایا: ”اسماء! کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے دجال کا ذکر کر کے تو ہمارے دل نکال دیئے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ میری زندگی میں نکل آیا تو میں اس سے مقابلہ کروں گا، ورنہ میرا رب ہر مومن پر میرا نائب ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! واللہ! ہم آٹا گوندھتے ہیں تو اسے پکانے سے پہلے ہی بھوکے ہو جاتے ہیں، تو اس دن اہل ایمان کا کیا حال ہو گا؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں وہی چیز کافی ہو گی جو آسمان والوں کو کافی ہوتی ہے یعنی تسبیح و تقدیس۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27579]

الحكم على الحديث:
هذا إسناده ضعيف لضعف شهر ابن حوشب، وقوله: "ان يخرج الدجال وانا حيي، فانا حجيجه" صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13299
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْ عُثْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ" إِنَّ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ سِنِينَ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13299]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، فإن محمد بن إسحاق قد صرح بالتحديث عند البزار- مسند عوف بن مالك الأشجعي رضي الله عنه- بلفظ: «وحدثنى عبدالله بن دينار عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم بنحوه». وانظر ماقبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں