🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 3563 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 3563
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4971
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3563
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ، فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ سَلَّمْنَا عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْنَا، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فِي الصَّلَاةِ، فَتَرُدُّ عَلَيْنَا؟ فَقَالَ:" إِنَّ فِيَّ أَوْ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابتدا میں ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دوران نماز سلام کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم جواب دے دیتے تھے، لیکن جب ہم نجاشی کے یہاں سے واپس آئے اور انہیں سلام کیا تو انہوں نے جواب نہ دیا، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلے تو ہم دوران نماز آپ کو سلام کرتے تھے اور آپ جواب دے دیتے تھے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دراصل نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3563]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1199، م: 538
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4971
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا أَنْ جِئْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا بَعُدَ وَمَا قَرُبَ، فَجَلَسْتُ حَتَّى إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ، قُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ كُنْتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مَا شَاءَ، وَقَدْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِهِ قَضَاءً، أَنْ لَا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (نماز کی حالت میں) سلام کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر جب ہم حبشہ کی سرزمین سے واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر مجھ پر غم و فکر اور وسوسوں کی وہ کیفیات طاری ہوئیں جو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، پھر میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ تو ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکامات میں جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرماتا ہے اور اب اس نے اپنے حکم میں یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے کہ تم نماز کے دوران گفتگو نہ کیا کرو۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4971]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 538، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1221، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 923، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1019، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3553، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1556، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4630، وأخرجه شرح السنة برقم: 723، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4950»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں