الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. مسنَد عبد الله بن مسعود رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4159 (کل: 35 مقامات، 17 کتب)
صحیح بخاری: 648
سنن دارمی: 1310
اللؤلؤ والمرجان: 380
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1011
21 تا 30
حدیث نمبر: 3648
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ قَالَ: سَأَلْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ عَنِ الرَّجُلِ، يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ ثُمَّ يُدْرِكُ الْجَمَاعَةَ؟ قَالَ: يُصَلِّيهَا مَعَهُمْ قَالَ: قُلْتُ فَبِأَيِّهِمَا يَحْتَسِبُ؟ قَالَ: بِالَّذِي صَلَّى مَعَ الْإِمَامِ، فَإِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْجَمْعِ تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ صَلَاةً".
سیدنا داؤد بن ابی ہند رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو اپنے گھر میں نماز پڑھ لیتا ہے، پھر جماعت کو بھی پا لیتا ہے تو انہوں نے فرمایا: وہ جماعت کے ساتھ بھی پڑھے۔ میں نے کہا: اس کو کون سی نماز کا بطورِ فرض ثواب ملے گا؟ انہوں نے فرمایا: جو اس نے باجماعت پڑھی ہوگی، کیونکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جماعت کے ساتھ نماز (اجر و ثواب کے لحاظ سے) اکیلے کی نماز سے پچیس گنا زیادہ ہوتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه النسائي 486»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4960
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ الْفَضْلِ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، إِمْلَاءً، أنبأ مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ خَمْسَةً وَعِشْرِينَ، وَتَجْتَمِعُ مَلَائِكَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِكَةُ النَّهَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ". قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ {وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا} [الإسراء: ٧٨] . رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَقَدُ رُوِّينَاهُ فِيمَا مَضَى مِنْ حَدِيثِ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، وَأَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”باجماعت نماز ادا کرنا اکیلے آدمی کی نماز سے پچیس درجے افضل ہے۔ رات اور دن کے فرشتے فجر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں۔“ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ﴿وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا﴾ [سورة الإسراء: 78] (اور فجر کا قرآن، اور فجر کی قراءت میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں) پڑھ لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4960]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 621»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2138
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَلَاةُ الْجَمِيعِ تَفْضُلُ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ سَهْمًا ؛ أَيْ صَلَاتَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا آدمی کے اکیلے نماز ادا کرنے پر چوبیس درجہ فضیلت رکھتا ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یعنی اس کی نماز پچیس گنا ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2138]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2138]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4936»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
حدیث نمبر: 2139
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ صَلَاةً".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا آدمی کے اکیلے نماز ادا کرنے پر پیچیں درجہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2139]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2139]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2098
«إن صلاة الرجل في الجماعة تزيد على صلاته وحده بخمس وعشرين جزءا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا، اس کے اکیلے نماز پڑھنے پر پچیس درجے فضیلت رکھتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2098]
”آدمی کا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا، اس کے اکیلے نماز پڑھنے پر پچیس درجے فضیلت رکھتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أبي هريرة. مختصر البخاري 265، مختصرمسلم 322.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3824
"صلاة الرجل في جماعة تزيد على صلاته وحده خمسا وعشرين درجة فإذا صلاها بأرض فلاة فأتم وضوءها وركوعها وسجودها بلغت صلاته خمسين درجة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آدمی کی باجماعت نماز اس کی اکیلے پڑھی گئی نماز پر پچیس درجے زیادہ ہے، اور اگر وہ کسی ویران جگہ میں نماز پڑھے اور اس کے وضو، رکوع اور سجدے کو مکمل کرے تو اس کی نماز پچاس درجے تک پہنچ جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3824]
”آدمی کی باجماعت نماز اس کی اکیلے پڑھی گئی نماز پر پچیس درجے زیادہ ہے، اور اگر وہ کسی ویران جگہ میں نماز پڑھے اور اس کے وضو، رکوع اور سجدے کو مکمل کرے تو اس کی نماز پچاس درجے تک پہنچ جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3824]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [عبد بن حميد ع حب ك] عن أبي سعيد. صحيح أبي داود 569, الترغيب 2/152»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4917
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: صَلَاةُ الْجَمِيعِ تَفْضُلُ عَلَى صَلَاةِ الرَّجُلِ وَحْدَهُ أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ سَهْمًا إِلَى صَلَاتِهِ خَمْسًا وَعِشْرِينَ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”باجماعت نماز اکیلے آدمی کی نماز پر چوبیس درجے فضیلت رکھتی ہے، یعنی اس کی (اکیلے کی) ایک نماز کے مقابلے میں (جماعت کی نماز کو) پچیس نمازوں کا ثواب ملتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4917]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 158، حدیث 4936»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 336، 401، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2025، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4054، 4055، 8483، 8487»
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 336، 401، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2025، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 4054، 4055، 8483، 8487»
حدیث نمبر: 7274
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، ثَنَا جَابِرُ بْنُ غَانِمٍ ، عَنِ ابْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ صُهَيْبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَمَاعَةٍ تَعْدِلُ صَلَاتَهُ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز اس کی اکیلے نماز کے پچیس گنا کے برابر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7274]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 35، حدیث 7305»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 2104»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 2104»
حدیث نمبر: 401
[وَقَالَ] مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: (دَخَلْتُ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَعُودُهُ وَهُوَ مَرِيضٌ، وَعِنْدَهُ ابْنَاهُ، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَقَالَ: اذْهَبَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَإِنَّ صَلَاةَ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ خَمْسًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً) .
ثابت بن عبید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ حالتِ علالت میں تھے، اس وقت ان کے پاس ان کے دونوں صاحبزادے بھی موجود تھے، اسی اثنا میں نماز کی اقامت کہی گئی تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے (اپنے بیٹوں کو حکم دیتے ہوئے) فرمایا: ”تم دونوں نماز کی ادائیگی کے لیے چلے جاؤ، کیونکہ کسی بھی شخص کی جماعت کے ساتھ ادا کردہ نماز اس کی تنہا پڑھی جانے والی نماز پر پچیس درجے فضیلت و برتری رکھتی ہے۔“
اس اثر کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام رواة ثقہ ہیں، نیز نمازِ باجماعت کی یہ فضیلت صحیح مرفوع احادیث سے بھی ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 401]
اس اثر کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام رواة ثقہ ہیں، نیز نمازِ باجماعت کی یہ فضیلت صحیح مرفوع احادیث سے بھی ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 401]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:إسناد صحيح .»
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 336، 401، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2025، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4054، 4055، 8483، 8487، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4936»
«أورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 336، 401، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2025، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4054، 4055، 8483، 8487، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4936»
الحكم على الحديث:
إسناد صحيح
حدیث نمبر: 402
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْعَنْسِيِّ ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ رُفَيْعٍ ، ثَنَا مَيْمُونُ بْنُ مِهْرَانَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلَاةُ الرَّجُلِ وَحْدَهُ فِي سَبِيلِ اللهِ تَعَالَى بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ صَلَاةً، وَصَلَاتُهُ فِي رُفْقَتِهِ بِتِسْعِمِائَةِ صَلَاةٍ، وَصَلَاتُهُ فِي جَمَاعَةٍ بِتِسْعَةٍ وَأَرْبَعِينَ أَلْفَ صَلَاةٍ» .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی شخص کی اللہ تعالیٰ کی راہ میں تنہا ادا کی گئی نماز کا ثواب پچیس نمازوں کے برابر ہے، اور اس کی اپنے ساتھیوں کی معیت و رفاقت میں پڑھی گئی نماز نو سو نمازوں کے برابر ہے، جبکہ اس کی باجماعت ادا کی گئی نماز کا اجر و ثواب انچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 402]
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 402]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»