الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
حدیث نمبر: 4559
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم َسُئِلَ كَيْفَ يُصَلَّى بِاللَّيْلِ؟ قَالَ:" لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيَ الصُّبْحَ، فَلْيُوتِرْ بِوَاحِدَةٍ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسول اللہ!! رات کی نماز کس طرح پڑھی جائے؟ فرمایا: ”تم دو دو رکعت کر کے نماز پڑھا کرو اور جب صبح ہو جانے کا اندیشہ ہو تو ان دو کے ساتھ بطور وتر کے ایک رکعت اور ملا لو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4559]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1137، م: 749
حدیث نمبر: 5636
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا جَاءَ الصُّبْحُ أَوْتَرَ بِوَاحِدَةٍ، وَقَالَ: إِنَّ اللهَ وَاحِدٌ يُحِبُّ الْوَاحِدَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطِيَّهَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا الْوَصَّافِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ ، وَمِسْعَرٌ ، وَغَيْرُهُمَا، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز دو دو رکعت کر کے پڑھا کرتے تھے، پھر جب صبح قریب آ جاتی تو ایک رکعت کے ساتھ وتر ادا فرما لیتے، اور فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ایک ہے اور ایک کو پسند فرماتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطیہ سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف وصافی نے روایت کیا ہے، اور ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے، جبکہ اعمش، مسعر اور دیگر نے اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5636]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن الوليد الوصافي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 242» »
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن الوليد الوصافي