🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5339 (کل: 54 مقامات، 21 کتب)
مسند احمد: 5339، 3291، 7724
صحیح مسلم: 2283، 2284، 2285
سنن ابوداود: 1613، 1616، 1622
سنن ترمذی: 673
سنن نسائی: 1581، 2510، 2511، 2513، 2514، 2517
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 278
سنن دارمی: 1701، 1702
مشکوۃ المصابیح: 1816، 1817
مسند الحمیدی: 759
صحیح ابن خزیمہ: 2408، 2412
اللؤلؤ والمرجان: 572
مصنف ابن ابی شیبہ: 10625، 10642، 10644
سنن دارقطنی: 2068، 2087، 2092، 2097، 2116، 2119، 2125، 2130، 2131
الفتح الربانی: 3565، 3567
المستدرک علی الصحیحین: 1509
مسند امام شافعی: 665، 667
الجامع الكامل: 4287
السنن الكبرى للبيهقي: 7683، 7696، 7698، 7712، 7726، 7729، 7731
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4429، 4433
المعجم الکبیر للطبرانی: 10683
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5834
51 تا 54
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4429
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ: عَلَى كُلِّ حُرٍّ وَعَبْدٍ، ذَكَرٍ وَأُنْثَى، صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، فَقِيرٍ أَوْ غَنِيٍّ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ.
قَالَ مَعْمَرٌ: بَلَغَنِي أَنَّ الزُّهْرِيَّ كَانَ يَرْوِيهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ، وَرَفْعُهُ لَا يَصِحُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: یہ ہر آزاد اور غلام، مذکر اور مؤنث، چھوٹے اور بڑے، غریب اور امیر پر لازم ہو گا، جو کھجور کا ایک صاع ہو گا، یا گندم کا نصف صاع ہو گا۔ معمر بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ زہری نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت کیا ہے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کا ”موقوف“ ہونا مستند ہے اس کا ”مرفوع“ ہونا مستند نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4429]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7667»

الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4433
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا يَصْرُخُ فِي بَطْنِ مَكَّةَ يَأْمُرُ بِصَدَقَةِ الْفِطْرِ وَيَقُولُ:" هِيَ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى، صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ، حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ ; مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ صَاعٌ مِمَّا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الطَّعَامِ، أَلَا وَإِنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَوْ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، مَنْ أَتَى بِدَقِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَتَى بِسَوِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ".
رَوَاهُ كُلَّهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ. وَقَوْلُهُ:" مَنْ أَتَى بِدَقِيقٍ قُبِلَ مِنْهُ" مِنْ رِوَايَةِ الْحَسَنِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَالْحَسَنُ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ مکہ کے نشیبی علاقے میں بلند آواز میں اعلان کرے اور صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دے اور یہ کہے: ”یہ حق اور واجب ہے، جو ہر مسلمان پر لازم ہے، خواہ وہ مذکر ہو، یا مونث ہو، خواہ وہ چھوٹا ہو، یا بڑا ہو، آزاد ہو، یا غلام ہو، شہری ہو، یا دیہاتی ہو، یہ گندم کے دو مد، یا اس کے علاوہ کسی بھی اناج کا ایک صاع ہو گا، اور خبردار! بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کار کو محرومی ملے گی“۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یا گندم کا نصف صاع ہو گا، جو شخص آٹا لے گا، تو اس سے قبول کیا جائے گا، اور جو شخص جو لے آئے گا، تو اس سے قبول کیا جائے گا“۔ یہ تمام روایات امام بزار نے نقل کی ہیں، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد سعدی ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے روایت کے یہ الفاظ: ”جو شخص آٹا لے آئے گا وہ اس سے قبول کیا جائے گا“۔
یہ روایت حسن نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے، حسن نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4433]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (908،907)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1532، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10729، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5188، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3281»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10683
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ عِمْرَانَ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ مُدَّانِ قَمْحًا، عَلَى كُلِّ حَاضِرٍ وَبَادٍ، صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ، حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کا حکم دیا: کھجور کا ایک صاع، یا جَو کا ایک صاع، یا گندم کے دو مُد، ہر حاضر اور دیہات میں رہنے والے پر، چھوٹے یا بڑے پر، آزاد یا غلام پر۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10683]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 300، حدیث 10729»
«أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 1579 / 2، 2507 / 1، 2514 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1815، 2299، 2306، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1622، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7806، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2087، 2119، 2131، 2130، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2046، 3354، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10435، 10863، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (9/40) [دون رقم في الترقيم المختار] »

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5834
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، فَكَانَ عَبْدُ اللهِ يَقُولُ: جَعَلَ النَّاسُ عِدْلَهُ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صدقہ فطر کے طور پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو نکالا کرتے تھے“ اور سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ ”بعد ازاں لوگوں نے اس کے مساوی گندم کے دو مد مقرر کر لیے تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5834]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد صحيح على شرط الشيخين، وقد توبع عليه جويرية عن نافع: تابعه مالك وأيوب وعبيد الله العمرى والليث وجماعة، ورواياتهم مخرجة في "غرس الأشجار" وأقربهم إلى لفظ المؤلف هنا: هي رواية لليث عند البخارى (1436)، ومسلم (984)، والطحاوى في "شرح المعانى" (2/ 44)، وفى "المشكل" (8/ 159)، وأبى نعيم في "المستخرج على مسلم" (رقم 2211)، وابن حزم في "المحلى" (6/ 118)، وغيرهم»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1436، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2516، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1614، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5808»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں