🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5646 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
مسند احمد: 5646، 7427، 7942، 10496، 10676
صحیح مسلم: 6853
سنن ترمذی: 2945
سنن ابن ماجہ: 225
بلوغ المرام: 1263
مسند الشهاب: 476
مصنف ابن ابی شیبہ: 28266، 28267
الفتح الربانی: 9111
صحیح ابن حبان: 534
المستدرک علی الصحیحین: 8358
الجامع الكامل: 5625، 6914، 11841، 13350، 14131
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13724
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6577
المعجم الکبیر للطبرانی: 16399
المعجم الاوسط: 178
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13724
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فِي الدُّنْيَا فَرَّجَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ مُسْلِمٍ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاللَّهُ فِي حَاجَةِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي الْكَبِيرِ طَرَفٌ مِنْ آخِرِهِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص دنیا میں کسی مسلمان سے پریشانی کو دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کے دن کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کر دے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کی پردہ پوشی کرے گا، اور اللہ تعالیٰ بندے کی حاجت روائی کرتا رہتا ہے، جب تک بندہ اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں مشغول رہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر میں اس کا آخری حصہ مذکور ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13724]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 180، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7540»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6577
«من نفس عن مؤمن كربة من كرب الدنيا نفس الله عنه كربة من كرب يوم القيامة ومن يسر على معسر يسر الله عليه في الدنيا والآخرة ومن ستر مسلما ستره الله في الدنيا والآخرة والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه ومن سلك طريقا يلتمس فيه علما سهل الله له طريقا إلى الجنة وما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده ومن أبطأ به عمله لم يسرع به نسبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے کسی مومن کی دنیا کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کی اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت دور فرمائے گا، اور جس نے کسی تنگ دست کے لیے آسانی پیدا کی اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کے لیے آسانی پیدا فرمائے گا، اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور اللہ تعالیٰ بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے، اور جو کسی ایسے راستے پر چلے جس میں وہ علم تلاش کرے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے، اور جب بھی کوئی قوم اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب پڑھتی اور آپس میں اس کا مذاکرہ کرتی ہے تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں اپنے پاس موجود فرشتوں میں یاد کرتا ہے، اور جسے اس کا عمل پیچھے کر دے اس کا نسب اسے آگے نہیں بڑھا سکتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6577]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ت هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1888، صحيح الترغيب 67.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16399
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ التَّغْلِبِيُّ ، ثَنَا شُعَيْبٌ الْأَنْمَاطِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً نَفَّسَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُؤْمِنٍ عَوْرَتَهُ سَتَرَ اللهُ عَلَيْهِ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً فَرَّجَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی مومن کی کوئی تکلیف دور کرے، اللہ قیامت کے دن اس کی ایک تکلیف دور فرمائے گا، اور جو کسی مومن کی پردہ پوشی کرے، اللہ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور جو کسی مومن کی کوئی مشکل آسان کرے، اللہ اس کی ایک مشکل آسان فرمائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16399]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 158، حدیث 350»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 5649»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 178
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ كُرْبَةً فِي الدُّنْيَا فَرَّجَ اللهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ مُسْلِمٍ سَتَرَ اللهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ يَسَّرَ عَلَى مُسْلِمٍ، يَسَّرَ اللهُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاللهُ فِي حَاجَةِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ زَحْرٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا: سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں کسی مسلمان کی کوئی تکلیف دور کی، اللہ تعالیٰ قیامت کی تکلیفوں میں سے اس کی کوئی تکلیف دور فرمائے گا؛ اور جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا؛ اور جس نے کسی مسلمان کے لیے آسانی پیدا کی، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لیے آسانی فرمائے گا؛ اور اللہ تعالیٰ اس وقت تک بندے کی مدد میں رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے۔“
ان دونوں حدیثوں کو عبید اللہ بن زحر رحمہ اللہ سے سوائے یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا، اور ان کی روایت میں سعید بن ابی مریم رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفي الكبير طرف من آخره وفيه عبيد الله بن زحر وقد وثقه جماعة وضعفه آخرون وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 193» »
«قال أبو زرعة الرازي: منهم من يقول الأعمش عن رجل عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم والصحيح عن رجل عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم «علل الحديث، ج 5، ص 275» »
«قال ابن حزم: صححه «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 3، ص 57» »
«قال الدارقطني: وهو الصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 12، ص 28» »
«قال ابن دقيق العيد: هو على شرطهما «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 3، ص 57» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2590، 2699، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 866، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 534، 5029، 5030، 5045، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2304، 8251، 8252، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7247، 7248، 7244، 7245، 7246، 7249، 7250، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3460، 4946، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1425، 1425 (م)، 1930، 2945، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 225، 2199، 2417، 2544، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11247، 11250، 11248، 11249، 11251، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7545، 7549، 7816، 8057، 9167، 9371، 10644، 10827، 10912، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2549، 2561، والبزار فى «مسنده» برقم: 8967، 9110، 9129، 9128، 9130، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18933، 18934، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27099، 27098، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5291، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4802، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 710، 1332، 1951، 4504، 5665، 9241»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں