🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5894 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 5894
الجامع الكامل: 4976
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5894
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، رَأَيْتُكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا، قَالَ: مَا هِيَ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ؟ قَالَ: رَأَيْتُكَ لَا تَمَسُّ مِنَ الْأَرْكَانِ إِلَّا الْيَمَانِيَيْنِ، وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَرَأَيْتُكَ تَصْبُغُ بِالصُّفْرَةِ، وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوْا الْهِلَالَ، وَلَمْ تُهْلِلْ أَنْتَ حَتَّى يَكُونَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ :" أَمَّا الْأَرْكَانُ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمَسُّ إِلَّا الْيَمَانِيَيْنِ، وَأَمَّا النِّعَالُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعَرٌ، وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَلْبَسَهَا، وَأَمَّا الصُّفْرَةُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَصْبُغَ بِهَا، وَأَمَّا الْإِهْلَالُ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ".
عبید بن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! میں آپ کو چار ایسے کام کرتے ہوئے دیکھتا ہوں جو میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا، انہوں نے پوچھا: ابن جریج! وہ کون سے کام ہیں؟ میں نے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ (بیت اللہ کے) کونوں میں سے صرف دو یمانی کونوں کو چھوتے ہیں، آپ سبتی جوتے (بغیر بالوں والی رنگی ہوئی کھال کے جوتے) پہنتے ہیں، زرد رنگ استعمال کرتے ہیں، اور جب آپ مکہ مکرمہ میں ہوتے ہیں تو لوگ (ذی الحجہ کا) چاند دیکھتے ہی احرام باندھ کر تلبیہ شروع کر دیتے ہیں لیکن آپ یوم الترویہ (آٹھ ذی الحجہ) سے پہلے احرام نہیں باندھتے؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جہاں تک کونوں کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف دو یمانی کونوں ہی کو چھوتے ہوئے دیکھا ہے، جہاں تک جوتوں کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے جوتے پہنتے ہوئے دیکھا ہے جن پر بال نہیں ہوتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہی میں وضو فرما لیتے تھے، اس لئے مجھے بھی انہیں پہننا پسند ہے، جہاں تک زرد رنگ کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے رنگتے ہوئے دیکھا ہے، اس لئے مجھے بھی اس سے رنگنا پسند ہے، اور جہاں تک احرام کا تعلق ہے تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت تک احرام باندھ کر تلبیہ پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری آپ کو لے کر چل نہ پڑتی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5894]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 166، م: 1182.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4976
4976. عن عبد الله بن عباس، قال: لم أرَ رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمُ غير الرُّكنين اليمانيين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (1269) عن أبي الطّاهر (هو أحمد بن عمرو بن سرح)، عن ابن وهب، أخبرنا عمرو بن الحارث، أن قتادة بن دعامة، حدثه، أن أبا الطّفيل البكريّ حدّثه أنه سمع ابن عباس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں